• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا قول ہے:
”ہمارے علماء میں سے جو بگڑا،اس کایہودیوں کا سا حال ہو گیا اور عبادت گزاروں میں سے جوبگڑا،اس کا حال عیسائیوں کا سا ہو گیا‘‘

@خضر حیات بھائی!
علماء میں سے بگڑا،اس کا حال یہودیوں کا سا ہو گیا
سے مراد ”کتمانِ علم‘‘(علم کو چھپانا) ہے یا اپنی باتوں کو ”منزل من اللہ“ کہناہے؟؟
عبادت گزاروں کا بگڑ کر عیسائیوں کا سا ہونے سے مراد”رہبانیت‘‘ ہے؟؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا قول ہے:
”ہمارے علماء میں سے جو بگڑا،اس کایہودیوں کا سا حال ہو گیا اور عبادت گزاروں میں سے جوبگڑا،اس کا حال عیسائیوں کا سا ہو گیا‘‘

@خضر حیات بھائی!
سے مراد ”کتمانِ علم‘‘(علم کو چھپانا) ہے یا اپنی باتوں کو ”منزل من اللہ“ کہناہے؟؟
عبادت گزاروں کا بگڑ کر عیسائیوں کا سا ہونے سے مراد”رہبانیت‘‘ ہے؟؟
کتمان علم سے مراد علم کو چھپانا ہی ہے ۔
عیسائیوں نے عبادت پر زور دیا لیکن اس کا شرعی طریقہ کار نہیں سیکھا ۔ جس کے نتیجے میں رہبانیت وجود میں آئی ۔
عبادت گزاروں کے بگاڑ کو عیسائیت کےبیگاڑ سے تشبیہ اسی لیے دی جاتی ہے ۔ اس کو رہبانیت کہنے کی وجہ بھی یہی ہے ۔
واللہ اعلم
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
جزاکم اللہ خیرا سسٹر، اس کا عربی متن مل سکتا ہے؟
اللھم انک اعطیتنی الاسلام من غیر ان اسئلک فلا تحرمنی الجنۃ وانا اسئلک
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
کتمان علم سے مراد علم کو چھپانا ہی ہے ۔
عیسائیوں نے عبادت پر زور دیا لیکن اس کا شرعی طریقہ کار نہیں سیکھا ۔ جس کے نتیجے میں رہبانیت وجود میں آئی ۔
عبادت گزاروں کے بگاڑ کو عیسائیت کےبیگاڑ سے تشبیہ اسی لیے دی جاتی ہے ۔ اس کو رہبانیت کہنے کی وجہ بھی یہی ہے ۔
واللہ اعلم
یہ بات بھی ہو سکتی ہے کہ علمائے یہود با علم تھے،با عمل نہیں آج ہمارے علماء بھی عالم ہیں مگر عامل نہیں۔۔
عیسائیوں کے راہب باعمل تھے باعلم نہیں یوں اپنی مرضی کے خودساختہ اعمال کر کر کے گمراہ ہوئے ۔۔ہمارے عابد ین بھی عمل کثرت سے کرتے ہیں مگر سنت سے ثابت شدہ نہیں یوں یہ بھی گمراہ ہوتے ہیں!!
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ دمشق کی گورنری کے دور میں بازار سے گزرے تو چند نوجوانوں کو بازار میں بیٹھے دیکھا۔انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہنے لگے"بیٹو!مسلمان کا گھر اس کا قلعہ ہوتا ہے۔اس میں مسلمان اپنی ذات اور نگاہ کو محفوظ رکھتا ہے۔بازاروں میں بلاوجہ نہ بیٹھا کرو۔یہ ٹھیک انسان کو تباہ و برباد کر دیتی ہے اور اس کے کردار کو نقصان پہنچاتی ہے"
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
لن یصلح آخر ھذہ الأمۃ إلا بما صلح بہ أولھا
’’اِس اُمت کا آخر بھی عین اسی چیز سے سدھرے گا جس سے اس کا اول سدھرا تھا‘‘۔(یعنی قرآن و سنت)
امام مالک رحمہ اللہ

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا! بہت ہی عمدہ تھریڈ ہے۔

کیا ہی بہتر ہوتا کہ اگر یہ تمام اقوال ریفرنس کے ساتھ ہوتے اور ترجمہ کے ساتھ ساتھ اصل عربی عبارت بھی ہوتی۔
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
وایاک انس بھائی!
عربی عبارت نہ لکھنے کی وجہ یہ ہے ک اردو کتب میں درج شدہ اقوال صرف ترجمہ شدہ ہوتے ہیں۔اسی طرح کچھ اقوال انگریزی زبان سے ترجمہ کرتی ہوں۔جہاں اصل عبارت میسر آ جائے،لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ حتی الامکان مستند زرائع سے اقوال جمع کروں۔بہرحال آئندہ اس کا خیال رکھوں گی۔ان شاء اللہ
 
گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 09، 2014
پیغامات
70
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
24
اس دنیا میں جو بھی کہا جاتا ہے وہ فوراََ لکھ لیا جاتا ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرے اعمال میں کوئی شعر لکھا جائے اور وہ قیامت کے دن مجھے پڑھ کر سنایا جائے۔

بحوالہ :حیاتِ تابعین کے درخشاں پہلو
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اس دنیا میں جو بھی کہا جاتا ہے وہ فوراََ لکھ لیا جاتا ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرے اعمال میں کوئی شعر لکھا جائے اور وہ قیامت کے دن مجھے پڑھ کر سنایا جائے۔

بحوالہ :حیاتِ تابعین کے درخشاں پہلو
جزاک اللہ خیرا
تابعی رحمہ اللہ کا نام بھی لکھ دیجیے۔
 
Top