• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
عثام بن علی روایت کرتے ہیں کہ میں نے امام اعمش کو کہتے سنا:
" إذا رأيت الشيخ، لم يقرأ القرآن، ولم يكتب الحديث، فاصفع له، فإنه من شيوخ القمر» . قال أبو صالح: قلت لأبي جعفر: ما شيوخ القمر؟ قال: شيوخ دهريون، يجتمعون في ليالي القمر، يتذاكرون أيام الناس، ولا يحسن أحدهم أن يتوضأ للصلاة"

"جب تم کسی عالم کو دیکھو کہ وہ قرآن کریم نہیں پڑھتا اور حدیث نہیں لکھتا تو اس سے دور رہو وہ شیخ القمر ہے۔" ابو صالح کہتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر (راوی) سے پوچھا: شیخ القمر کون ہے؟ آپ نے فرمایا: "شیخ القمر اُن دہریہ لوگوں کو کہتے ہیں جو چاندنی رات میں جمع ہو کر تاریخی واقعات میں بڑی دون کی لیتے ہیں اور مسائل دینیہ میں ان کی جہالت کا یہ حال ہوتا ہے کہ اچھی طرح وضوء کرنا بھی نہیں جانتے۔"​

(شرف اصحاب الحدیث للخطیب: 1/67، والمحدث الفاصل: ص 306)​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
جو انسان دنیا کی زندگی میں شہوتوں پر غالب آجائے،یہی وہ شخص ہے کہ جس کے سائے سے شیطان بھی گھبراتا ہے۔
مالک بن دینار رحمہ اللہ​
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
تم اپنے بچوں کو قرآن پڑھاؤ ۔۔۔۔۔قرآن انہیں سب کچھ پڑھا دے گا
یکے از اسلاف
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"لوگوں کے معاملہ میں اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہنا اور اللہ تعالٰی کے بارے میں لوگوں سے کبھی نہ ڈرنا"
سیدنا سعید بن عامررضی اللہ عنہ
از:حیات صحابہ( رضوان اللہ علیھم اجمعین) کے درخشاں پہلو
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
الامام ابو علی الحسن بن عبدالعزیز رحمہ اللہ (المتوفی257ھجری) کہا کرتے تھے
من لم یردعہ الموت و القرآن ثم تناطحت بین یدیہ الجبال لم یرتدع
جس شخص کو موت کا تذکرہ اور قرآن کی تلاوت گناہوں سے باز نہ رکھ سکے تو اگر اس کے سامنے پہاڑ بھی پھٹ جائیں وہ تب بھی گناہوں سے باز نہیں آئے گا
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
دنیا کی زیب و زینت دیکھنا :

عروہ بن زبير کہتے ہیں :

"جب تم میں سے کوئ دنیا کی زیب و زینت دیکھے تو گھر آۓ اور ان کو نماز کا حکم دے، اور اس پر ڈٹ جاۓ کیونکہ اللہ تعلی فرماتا ہے:

{وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِۦ أَزْوَٰجًۭا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۚ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌۭ وَأَبْقَىٰ}


﴿سورۃ طہ - آیت 131﴾

{وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى}


(سورۃ طہ - آیت 132)

ترجمہ:

اور تو اپنی نظر ان چیزو ں کی طرف نہ دوڑا جو ہم نے مختلف قسم کے لوگوں کو دنیاوی زندگی کی رونق کے سامان دے رکھے ہیں تاکہ ہم انہیں اس میں آزمائیں او رتیرے رب کا رزق بہتر اور دیرپا ہے


(سورۃ طہ،آیت 131)

اپنے اہل خانہ کو پابندی کیساتھ نمازوں کا حکم دیں،ہم آپ سے انکے رزق کا مطالبہ نہیں کرتے، بلکہ ہم آپکو رزق دیتے ہیں، انجام کار متقی لوگوں کا ہی ہوگا۔


(سورۃ طہ : 132)


(الزهد لابي داود وسنده صحيح)
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
شرك کے تہتر دروازے‬

=================

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :

" سود کے تہتر دروازے ہیں ، اور شرک کے بھی اسی طرح (اتنے) دروازے ہیں _"

_________________

٨٩ - قال ابن مسعود رضي الله عنه :
(( الربا ثلاثة و سبعون بابا ، والشرك مثل ذلك .))
[السنة للخلال ١٨/٥ رقم ١٤٥٩]
(اسناده صحيح
)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
‏اتباع کے بارے امام اوزاعی رحمہ اللہ کی نصیحت‬
============================

قال الامام الاوزاعي رحمه الله :

(( اصبر علی السنة ، وقف حيث وقفوا ، و قل ما قالوا ، وكف عما كفوا ، وليسعك ما وسعهم . ))

امام اوزاعی رحمہ اللہ کہتے ہیں :

" سنت پر ڈٹ جاؤ ، وہاں ٹھہر جاؤ جہاں قوم ٹھہر گئی ، اور وہی کہو جو انھوں نے کہا ، اور اس کے کہنے سے رک جاؤ جس سے وہ رکے ، اور تمھیں وہ چیز کافی ہونی چاہیے جو ان کو کافی ہوئی _"

______________________

[ محاسن المساعي في مناقب الامام الاوزاعي ٧٥ ]
 
Top