• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
119
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
`
`
جب رمضان آتا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ یہ کہتے ہوئے استقبال کرتے۔ "ھمیں گناہوں سے پاک کرنے والے مرحبا"

تنبيه الغافلين بأحاديث سيد الأنبياء والمرسلين للسمرقندي ١/‏٣٢١
`
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
119
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
شيخ ابن عثيمين رحمه الله تعالى فرماتے ہیں:

"ماہِ رمضان کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ فرشتے روزہ داروں کے لیے اُس وقت تک استغفار کرتے رہتے ہیں جب تک وہ افطار نہ کرلیں۔
اور فرشتے اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز بندے ہیں:
﴿لَا يَعْصُونَ اللّٰهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ﴾
(وہ اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم انہیں دیا جاتا ہے وہی کرتے ہیں)۔

لہٰذا وہ اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ اللہ تعالیٰ روزہ داروں کے حق میں ان کی دعا قبول فرمائے، کیونکہ انہیں اس کی اجازت دی گئی ہے۔"

(جالس شهر رمضان ص١٠)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
119
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
امام ابن تیمیہ فرماتے ہیں:
عاقل کا شیوہ یہ ہے کہ وہ دو بھلائیوں میں سے بہتر کو دیکھتا ہے اور دو برائیوں میں سے کم تر کو اختیار کرتا ہے۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اہلِ سنت، اگرچہ خوارج اور روافض اور دیگر اہلِ بدعت کے بارے میں جو کچھ کہتے ہیں، سو کہتے ہیں لیکن وہ ان کے دین کے خلاف کفار کی مدد نہیں کرتے اور نہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ کفر اور اس کے علم برداروں کو غلبہ حاصل ہو، خواہ اس کے مقابلے میں کسی بدعت ہی کا ظہور کیوں نہ ہو..!!
(منهاج السنة النبوية، 6/ 375)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
119
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
قال شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله :

إذا اقتتل طائفتان من الكفار، فالمسلم يفرح باقتتالهم ويقول: الحمد لله الذي يسلط الظالمين بعضهم على بعض .

(مجموع الفتاوى 28/546)

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا:

اگر کفار کے دو گروہ آپس میں لڑتے ہیں تو مسلمان ان کی لڑائی پر خوش ہوتے ہیں اور کہتے ہیں: "الحمد للہ.. اللہ جو ظالموں کو ایک دوسرے پر طاقت دیتا ہے۔"

(مجمع الفتاوی 28/546)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
119
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
امام ابن الجوزی رحمہ اللہ (٥٩٧ھ) ماہِ رمضان کی فضیلت اور شان بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں:
"اس مبارک مہینے میں کوئی دعا ایسی نہیں جو شرفِ قبولیت سے محروم رہے، کوئی نیک عمل ایسا نہیں جو بارگاہِ الٰہی میں بلند نہ کیا جاتا ہو، کوئی خیر و بھلائی ایسی نہیں جسے اس ماہ میں یکجا نہ کر دیا گیا ہو، اور کوئی مصیبت وتنگی ایسی نہیں جسے ٹال نہ دیا گیا ہو".

[بستان الواعظين (ص ٢١٥)]

یہی وجہ ہے کہ سلفِ صالحین رحمہم اللہ رمضان المبارک کے پورے مہینے کے لئے چند مخصوص دعائیں منتخب کر لیا کرتے تھے، پھر سجدوں میں، نمازوں کے بعد، افطار سے کچھ پہلے، افطار کے وقت اور سحری کے بابرکت اوقات میں نہایت عاجزی، گریہ و زاری اور اصرار کے ساتھ مسلسل وہی دعائیں مانگتے رہتے تھے، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ اس مبارک مہینے کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دعاؤں کا اہتمام کریں ۔۔۔!
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
119
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
امام ابن القیم رحمہ اللہ (ت- ٧٥١ ھ) فرماتےہیں:

مَن صحَّ له رمضانَ و سَلِم سلِمتْ له سائرَ سَـنتِه .

’’جس کا رمضان صحیح (عبادات اور آداب کے ساتھ) گزرا اور (گناہوں سے) محفوظ رہا، تو اس کا پورا سال سلامتی کے ساتھ گزرے گا‘‘

[زاد المعاد في هدي خير العباد - ت الرسالة الثاني ١/‏٣٨٦)]
 
Top