• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
[ رمضان سے قبل ہی اپنی اصلاح کر لیں ]

عمرو بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

"‏خوش خبری ہے اس شخص کے واسطے جس نے رمضان کی آمد سے قبل ہی اپنے نفس کو سدھار لیا"

[ لطائف المعارف ،١٣٨ ]

[ مسلمان رمضان کے آنے پر یہ دعا کیا کرتے تھے ]

"اللَّهُمَّ ارْزُقْني فيه الجِدَّ والاجتِهادَ والقُوَّةَ والنَّشاطَ، وأعِذْني فيه من السَّآمةِ والفَترةِ والكَسَلِ والنُّعاسِ"

”اے اللہ! اس مہینے میں مجھے (عبادات میں) جد و جہد، قوت اور نشاط عطا فرما، اور بوریت، تھکاوٹ، سستی اور نیند سے پناہ میں رکھ۔“

[ الدعاء للطبراني : ٩١٤ ]
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
‏علامہ معلمی رح فرماتے ہیں:
"یہ شعبان کا مہینہ تھا، اس کی مدت گزر چکی،
اور یہ رمضان ہے، اس کے آنے کا وقت قریب آ چکا ہے۔
پس خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے بارے میں شعبان اور رمضان دونوں گواہی دیں کہ انہوں نے یہ مہینے خیر اور بھلائی میں گزارے۔"

(آثار العلامة المعلمي اليماني، ج22، ص97)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
”اگر تمہارا کپڑا کسی کِیل میں اَڑ جائے تو تم پیچھے کو چلتے ہو تاکہ کپڑے کو چھڑا سکو۔ تمہارا دل بھی گناہوں پر اصرار کے کِیل میں اَڑ گیا ہے، دو اُلٹے قدم ندامت کے چلو تو خلاصی ہو جائے!“

(المدهش لابن الجوزي : ٢٧٩/١)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
قُرَشی رحمه الله تعالى فرماتے ہیں کہا جاتا تھا:

"قیامُ اللیل بدن کی زندگی ہے، دل کا نور ہے، آنکھ کی روشنی ہے، اعضاء کی قوت ہے۔ بے شک آدمی جب رات کو تہجد کے لیے اٹھتا ہے تو صبح خوش ہوتا ہے، اپنے دل میں ایک خاص فرحت محسوس کرتا ہے۔ اور جب اس پر نیند غالب آ جائے اور وہ اپنے مقررہ حصے (عبادت) سے سو جائے، تو صبح غمگین اور دل شکستہ اٹھتا ہے، گویا اس نے کوئی قیمتی چیز کھو دی ہو…!”

(قيام الليل لإبن الجوزي رحمه اللہ تعالٰی)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
”دوست بنانے کے بارے میں لوگوں کے دو مذہب رہے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ دوستوں کا زیادہ ہونا بہتر ہے۔ تاکہ شان و قوت میں اضافہ ہو، محبت و چاہت کے مراسم بڑھیں اور باہم تعاون و خبر گیری پروان چڑھے۔ کسی دانا سے جب پوچھا گیا: زندگی کیا ہے؟ تو اس نے کہا: زمانے کا ہیر پھیر، بادشاہ کی عزت اور دوستوں کی کثرت۔ اور کہا جاتا ہے کہ دوستوں کی کثرت انسان کا حقیقی زیور ہے۔

جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ دوست کم ہوں تو اچھا ہے۔ تاکہ تکلفات اور تعلقات کا بوجھ کم سے کم رہے، اور تنازعات و اختلاف سے دوری بنی رہے۔ اسکندر نے کہا تھا : بغیر پرکھے دوستوں کو جمع کرنے والا ایسے ہے جیسے کوئی پتھروں کی ڈھیری لگا رہا ہو، اور چن چن کر دوست بنانے والا ایسے ہے جیسے کوئی موتی چن رہا ہو۔“

(أدب الدين والدنيا للماوردي : ٢٧٦)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
خلفاء راشدین اور رمضان

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں ہر مسلمان کو افطاری کے لیے بيت المال سے روزانہ ایک ایک درهم فراہم کرتے اور امھات المومنین کو دو دو درھم۔ پھر جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا عہد خلافت شروع ہوا تو آپ نے اس عمل کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اس میں اضافی کیا نیز مسجد میں عبادت کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں، مسافروں، فقرا اور مساکین کے لیے ایک دسترخوان بھی قائم کر دیا۔

[ البدایة والنهاية 10/260 ]
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
[ رمضان کو رمضان کیوں کہا جاتا ھے؟؟ ]

رمضان کو "رمضان" اس لیے کہا جاتا ھے کیونکہ یہ گناہوں کو جلادیتا ھے،
یعنی نیک اعمال کے ذریعے گناہوں کو مٹا دیا جاتا ھے۔

[ الشوكاني رحمه الله || فتح القدير ١٨٥/١ ]
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
'اللہ کی قسم! اگر قبروں والوں سے کہا جائے،
'کوئی خواہش کرو!'
تو وہ رمضان کا
ایک دن مانگیں گے۔'

(ابن الجوزی)
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
امام مجاھد رحمه اللّٰه فرماتے ہیں:

جس نے بندے نے دو بری چیزوں سے اپنی حفاظت کر لی اسکا روزہ محفوظ ہے
1: جھوٹ
2: غیبت

(المصنف لابن أبي الشيبة 5/464)
 
Top