• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
‏ عبدالله بن عمرو رضى الله عنه نے فرمایا :

اگر اہل جہنم میں سے ایک آدمی کو دنیا لایا جائے تو اس کی بدبو اور بھیانک منظر کو دیکھ کر لوگوں کا کلیجہ پهٹ جائے.

الرقة والبكاء از ابن أبی الدنيا 104

----------------------

✅ علامہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا :

ہم شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے اکثر سنا کرتے تھے کہ :

{ إياك نعبد } سے دکھاوے کی جڑ کٹ جاتی ہے اور { وإياك نستعين } دل سے تکبر اکھاڑ دیتا ہے.

مدارج السالكين 1/66
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
قال ابن تيمية رحمه الله :
" أهل الحديث هم المتبعون لصحابة رسول الله (صلى الله عليه وسلم) فهم "أهل الآثار النبوية وهم أهل الحديث والسنة العالمون بطريقهم (أي الصحابة) المتبعون لها وهم أهل العلم بالكتاب والسنة في كل عصر ومصر فهؤلاء الذين هم أفضل الخلق من الأولين والآخرين " (العقيدة الأصفهانية1/156).
ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : " اھل الحدیث وہ لوگ ہیں جو اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم کے صحابہ رضوان اللہ علیھم کے پیروکار ہیں ۔ پس وہ اھل آثآر نبویہ ہیں اور وہ اھل الحدیث و سنت ہیں صحابہ کے طریقہ و مسلک پر عمل کرتے ہیں اور وہ ہر زمانے اور ہر شہر میں کتاب و سنت کے علم والے ہیں پس یہی وہ لوگ ہیں جو اولین و آخرین میں افضل الخلق ہیں " ۔
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
‏علامہ ابن عثيمين رحمه الله نے فرمایا :

عمل کا سنت کے مطابق ہونا کثرت عمل سے زیادہ بہتر ہے.

اسی لئے اللہ نے فرمایا :
تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ کون تم میں سے بہتر عمل کرتا ہے.

یہ نہیں فرمایا کہ کون زیادہ عمل کرتا ہے.

صفة الصلاة 170
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ نے لکھا :

جسے قلب سلیم عطا ہو اسے اللہ تعالٰی عجیب فراست بھی عطا کرتا ہے جس سے وہ چھپے اور پوشیدہ حرام کو بھی پہچان لیتا ہے.

اس کا دل حرام کاموں سے خود بخود نفرت کرنے لگتا ہے.

شَرحُ بُلوغِ المُرَام 33
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
شيخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمه الله نے فرمایا :

فتنوں کا ظہور اس وقت ہوتا ہے جب اللہ تعالی کے احکام کو ترک کردیا جاتا ہے.

اللہ تعالی حق اور صبر کا حکم دیا چنانچہ صبر اور حق ترک کرنے سے فتنے پیدا ہوتے ہیں.

الاستقامة 1/39
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
#ناخن_اور_بال_کاٹنا
=============
كان ابن عمر يقلم اظافيره فى كل خمس عشرة ليلة و يستحد فى كل شهر .
_________________________
ابن عمر رضى الله عنه ہر پندره دن میں ناخن کاٹتے اور ہر مہینے زیر ناف بالوں کی صفائی کرتے_

[ الادب المفرد : ١٢٥٨ ]
( صححه الالباني )
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
صحت_مند_اولاد
=========
كانت عائشة رضى الله عنها : اذا ولد فيهم مولود - يعنى فى اهلها - لا تسأل : غلاما ولا جارية ، تقول : خلق سويا ؟ فاذا قيل : نعم ، قالت : الحمد لله رب العلمين .
___________________________
عائشه رضی الله عنها جب کسی کا بچہ هوتا تو یہ نہ پوچھتی کہ لڑکا هے یا لڑکی، بلکه پوچهتی : کیا تندرست پیدا هوا هے؟ اگر کہا جاتا : جی، تو کهتی : الحمد لله رب العلمین .

[ الادب المفرد : ١٢٥٦ ]
( حسنه الالباني )
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جس_کو_کام_هو_وه_چل_کر_آنے_کا_زیاده_حقدار_هے
=======================

عمر رضى الله عنه ایک دفعہ زید بن ثابت رضی الله عنه کے گهر آئے، زید رضی الله عنه کہنے لگے :
آپ پیغام بهیج کر مجهے بلا لیتے !!
عمر رضی الله عنه کہنے لگے :
" کام مجهے تها "
[الادب المفرد : ۱۳۰]
(حسنه الالبانی)
 
Top