• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال ‎مجاهد رحمهُ الله:‎ ليلة القدر ليلة سالمة لا يحدث فيه داء ولا يرسل فيها شيطان
لطائف المعارف ١٨٢.

شبِ قدر بڑی محفوظ رات ہے، اس میں کوئی بیماری پھوٹتی ہے اور نہ شیطان کھلے پھرتے ہیں!
امام مجاہد رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏يقول شيخ الإسلام ابن تيمية : أن الله أنزل مائة كتاب وأربعة كتب جمع علمها في الكتب الأربعة وجمع الكتب الأربعة في القرآن وجمع علم القرآن في فاتحة الكتاب وجمع علم فاتحة الكتاب في قوله تعالى: { إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ } .
مجموع الفتاوى(22|607).

اللہ تعالیٰ نے ایک سو چار کتابیں نازل فرمائیں۔ ان سب کا علم چار کتابوں میں جمع کر دیا، پھر ان چاروں کا علم قرآنِ مجید میں جمع کر دیا، پھر پورے قرآن کو علم سورۂ فاتحہ میں سمیٹ دیا اور سورۃ الفاتحہ کا علم اس ایک آیت میں جمع کر دیا: إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ.
(شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
« وكن في الجانب الذي يكون فيه الله ورسوله، وإن كان الناس كلهم في الجانب الآخر ». [ الفوائد : ١٦٧/١ ]

اور اس طرف ہو جاؤ جس طرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں, اگرچہ لوگ سارے ہی دوسری طرف ہوں ! (ابن القيم رحمه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سلف صالحین اس بات کی وصیت و نصیحت کرتے تھے کہ اپنے عمل میں پختگی اور (تقوی) کی خوبصورتی لاؤ بجائے اس کے کہ عمل کی کثرت ہو ۔۔ بے شک پختگی و تقوی کے ساتھ تھوڑا عمل بہتر ہے غفلت اور عدم پختگی والے کثیر عمل سے ۔۔ بعض سلف نے یہ بھی کہا کہ جماعت کی صف میں کھڑے دو افراد کی نمازوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے (ایک شخص ایمان و اتقان سے کھڑا ہوتا ہے تو اسکے ساتھ والا غفلت سے )
امام ابن رجب رحمه الله
مجموع رسائل ابن رجب ، 1/352
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سئل الأحنف بن قيس : '' ما المروءة ؟
قال : كتمان السر والبعد عن الشر ''
( سير اعلام النبلاء : 4 / 93 )

‏احنف بن قیس رحمہ اللّٰہ سے پوچھا گیا:
کمالِ آدمیت کیا ہے؟
کہا : راز کو چھپانا اور شر سے دور رہنا !
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
کونسا آسمان مجھے اپنے زیر سایہ رکھےگا اور کونسی زمین مجھے اٹھائے رکھےگی جبکہ کتاب اللہ میں اپنی رائےسے کچھ کہوں
حضرت ابوبکر صدیق ؓ

[أعلام الموقعين : ٨٧/١]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ایمان اک ایسا سبب ہے جو ہر قسم کی بھلائی کی طرف دعوت دیتا ہے اور ہر قسم کے شر کی نفی کرتا ہے۔

[تفسیر السعدی - الجن : ١٣]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
” ‏سلف صالحین تقویٰ کے باوجود روتے تھے اور تو گناہ کر کے بھی ہنستا پھرتا ہے ۔“

قال ابن الجوزي رحمه الله : "كانوا يبكون مع التّقوى،وأنت تضحك مع الذنوب " ( الخواتيم : 245 )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال الإمام ابن القيم رحمه الله: " السرُّ في استجابة دعوة المظلوم والمسافر و الصائم الكسْرة التي في قلب كُلِّ واحد منهم ".
مدارج السالكين (1 / 307)

امام ابن قیم رحمہ اللّٰه فرماتے ہیں :
” ‏مظلوم ، مسافر اور روزے دار کی ‎دعا کی قبولیت کا راز یہ ہے کہ یہ سب شکستہ دل ہوتے ہیں ۔ “
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اگر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اصلاح سے زیادہ فساد کا باعث ہو تو اس صورت میں یہ جائز نہیں ہو گا۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top