• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خوابوں کی تعبیر کے ماہر امام ابن سیرینؒ فرمایا کرتے تھے :

"لوگوں میں سے سب سے زیادہ خطائیں ان کی ہوتی ہیں جو لوگوں کی خطاؤں کا زیادہ زکر کرتے رہتے ہیں"

[ جواھر العلم: 86/6 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام سفیان ثوریؒ فرمایا کرتے تھے :

" مال اس امت کی بیماری ہے اور عالم اس امت کا معالج ہے، جب عالم ہی بیماری کو اپنی طرف کھینچے گا تو وہ لوگوں کو اس سے کیسے بچائے گا "

[ سیر اعلام النبلاء : 7/243 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ثوریؒ فرماتے ہیں :

" اگر تو اس بات کی طاقت رکھے کہ اپنے سر کو بھی بغیر دلیل کے نہ کھرچے تو ایسا ضرور کر "

[ الجامع لاخلاق الراوی: 142/1 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علی بن فضیلؒ نے اپنے والد کو کہا :

" اے میرے ابا جان ! رسول اللہﷺ کے صحابہ کا کلام کس قدر شیریں ہے، کہا : اے میرے بیٹے کیا تو جانتا ہے کہ کیوں میٹھا ہے ؟

کہا : نہیں ! اے میرے ابا جان !

فرمایا : ان کا کلام اس لیے میٹھا ہے کہ انہوں نے اس کلام سے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کا ارادہ کیا تھا "

[ حلیۃ اولیاء : 23/10 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام مالک بن دینارؒ کا فرمان ہے :

" جب تو اپنے دل کو سخت دیکھیے اور اپنے بدن کو سست اور کمزور پائے اور رزق کے حصول میں تجھے محرومی ہو تو اچھی طرح جان لے کہ تو نے اپنی زبان سے فضول اور بے مقصد باتیں کی ہیں "

[ فیض القدیر : 1/369 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام حماد بن ابی سلمہ ؒ فرمایا کرتے تھے کہ :

" لعنت کوئی سیاہی نہیں جو چہرے پر دکھائی دے، لعنت یہ ہے کہ تم ایک گناہ سے نکلنے نہیں پاؤ گئے کہ دوسرے گناہ میں مبتلا ہو جاؤ "

[ العقوبات لابن ابی الدنیا : 96 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
يا صفرَاء يا بيْضاء غُرّي غيرِي.

(فضائل الصحابة لأحمد : ٨٨٤، صحيح)

‏‎‎يا صفراء (الذهب)
يا بيضاء (الفضة)

”اے دنیا! میرے سوا کسی اور کو دھوکہ دے!!“

(سیدنا على بن أبى طالب رضى الله عنه)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، اور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما نے عمر، احوال، اخلاق، مَدفن اور مَبعث میں موافقت کی ہے۔“

(الإفصاح عن معاني الصحاح لابن هبيرة : ٧٩٣/٥)

یعنی ایک جتنی عمر پائی، ایک جیسی زندگی گزاری، ایک جیسا اخلاق پایا، ایک ہی جگہ دفن ہوئے، اور ایک ہی جگہ سے اٹھائے جائیں گے۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”ایسے شخص کی صحبت سے بچو جو اپنے احسانات گن گن کر رکھتا ہو۔“

(سفيان الثوري رحمه الله || شعب الٳيمان للبيهقي : ٨٨٨٢)
 
Top