• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"عقوق الوالدين میں یہ بات بھی شامل ہے کہ انسان ماں کے پکے ہوئے کھانے پر بھونڈے انداز سے تنقید کرے!"

(شیخ محمد سعید رسلان حفظه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
لوگ جتنا خرافات سے چمٹے ہیں اتنا شریعت سے چمٹ لیتے تو انکے سب امور سیدھے ہوتے
(امام ابن عقیل حنبلیؒ)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
["کتاب الثقات" لابن حبان کاحصول]

جدامجد علامہ سیدمحب اللہ شاہ راشدی علیہ الرحمۃ "سفرنامہ حجاز" (قلمی) میں رقمطرازہیں :
"حافظ فتحی(علیہ الرحمۃ) نے مجھے بتایاکہ :یہاں" کتاب الثقات" لابن حبان مل رہی ہے، آپ اس آدمی (مولوی عبدالرحیم آف میاں چنوں، پنجاب) کے ساتھ جاکر خریدکرلو". میں اس شخص کے ساتھ حرم (مکی) سے باہرنکل کر...."مکتبہ مدینۃ العلوم" آیا، کتاب کی قیمت معلوم کرنے پرساڑھے تین سؤ(350)ریال بتائی گئ، میں نے کہا:دیں. میں نے پیسے نکالنے کاارادہ کیا، لیکن اس شخص نے کہاکہ :میں دیتاہوں".، اس نے اسی وقت مطلوبہ رقم نکال کردےدی. میں توحیرت میں ڈوب گیا! کہ نہ میراواقف ہے،اور نہ ہی میں اسے جانتاہوں. یہ کیامعاملہ ہے! دوسراتوکوئی سبب نظرنہ آیا، محض اللہ تعالی کی مہربانی اور نوازش نظرآئی".
|[سفرنامہ حجاز:1/ 14، 15]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
مولانا محمد اسحاق بھٹی فرماتے ہیں کہ "مشہور دیوبندی عالم و مصنف مولانا سعید احمد اکبر آبادی کہا کرتے تھے کہ متحدہ ہندوستان میں عربی کے تین جلیل القدر ادیب پیدا ہوئے تھے اور تینوں وہابی وہ ہیں:
مولانا محمد سورتی
مولانا عبدالمجید حریری بنارسی۔
علامہ عبدالعزیز میمن۔"

(اہل حدیث کی اوّلیات ص142)
رحمهم الله جميعاً
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام شعبہ جنکو #محدثین نے #امیر_المومنین_فی_الحدیث کا لقب دیا ھے۔
اپنے معاشی مصارف کے سلسلے میں اپنے شاگردوں سے فرمایا کرتے تھے۔آپ لوگ بازار کے تجارتی مشاغل سے تعلق رکھیں۔میں تو اپنے بھائیوں کیلئے بمنزلہ اولاد کے ہوں۔ میرا گزربسر انہی کی آمدنیوں اور کمائیوں پر ھے۔
___________________________
الزموا السوق فانما انا عیال علی اخوتی قال ما اکل شعبة من کسبه درھما قط۔ (التذکرہ ص184)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"#امت کی #حالتِ زار اور #داعی کی #مشکلات"

حافظ ذھبی رحمہ اللہ (٧٤٨ھ) فرماتے ہیں :
"اللہ کی قسم!!!
فساد پھیل گیا، بدعات ظاہر ہو گئیں اور سنتیں چھپ گئیں، حق بات کہنے والے بہت کم رہ گئے، بلکہ اگر کوئی عالم صدقُ و اخلاص سے کوئی بات کرے تو کئی علمائے وقت ہی اس کی مخالفت کریں گے، اس سے بغض رکھیں گے اور اسے جاہل قرار دیں گے ، فلا حول ولا قوة إلا بالله ."
______________________
وَاللّٰه ِ! عَمَّ الفَسَادُ، وَظَهَرَتِ البِدَعُ، وَخَفِيَتِ السُّنَنُ، وَقَلَّ القَوَّالُ بِالْحَقِّ، بَلْ لَوْ نَطَقَ العَالِمُ بَصِدْقٍ وَإِخْلاصٍ لَعَارَضَهُ عِدَّةٌ مِنْ عُلَمَاءِ الوَقْتِ، ولمقتوه وَجَهَلُوْهُ -فَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلَّا بِاللهِ.

(سير أعلام النبلاء : ١١/ ١٠٢ )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"قبر گوشت اور چربی تو کھا لیتی ہے، مگر ایمان کو نہیں کھا سکتی!"

|[ حسن بصری رحمه الله || العزلة لابن أبي الدنيا : ٢٠٧
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اگر گناہوں کی بھی بو ہوا کرتی تو کوئی میرے ساتھ نہ بیٹھتا!
(امام محمد بن واسع)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"جو عقیدے کی اصلاح کے بغیر فرد کی اصلاح اور صالح معاشرے کے قیام کی جد و جہد کرتے ہیں ان کی محنت عموما بے نتیجہ ہی رہتی ہے. اصلاحِ معاشرہ کیلیے توحیدِ باری تعالی کی دعوت اصل الاصول ہے. "

[ ڈاکٹر عبد الرشید اظہر رحمه الله || مقالاتِ تربیت : ٧۹ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
فضالہ بن عبید رحمہ اللہ کہتے ہیں ، مجھے یہ معلوم ہو جائے کہ اللہ نے مجھ سے رائی کا ایک دانہ قبول فرما لیا ہے تو یہ میرے لیے دنیا و ما فیھا سے محبوب ہے کیوں کہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے کہ وہ صرف متقیوں ہی کے اعمال قبول فرماتا ہے؛ پس یہ خدا کی جانب سے تقویٰ کی سند ہے!
__________________
عن فضالة بن عبيد قال: لأن أعلم أن الله قد تقبل منى مثقال حبة من خردل أحب إلى من الدنيا وما فيها لأن الله يقول:{إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ} [المائدة: 27] فهذه شهادة بالتقوى من رب العالمين.
 
Top