• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”عموماً ہم ہنستے ہیں کیونکہ ہم رونے سے بھاگ کر ہنسی کے دامن میں پناہ لینا چاہتے ہیں ...“

(وحي القلم للرافعي : ٣١٢)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”ایک دن میں نے اپنی مجلس میں کہہ دیا کہ جو مجھ پر گزرتی ہے، اگر پہاڑوں پر گزرے تو ان کی ہمت جواب دے جائے۔ جب میں گھر لوٹا تو میرے ضمیر نے ملامت کی : تُو نے اتنی بڑی بات کہہ دی! لوگ سمجھیں گے کہ تو بڑی آزمائش میں ہے مگر تو اپنے نفس اور اہل و عیال میں عافیت سے رہ رہا ہے! اس شکوے کی کیا تُک ہے؟ میں نے اسے جواب دیا : جب بارِ زندگی اٹھانے سے میں عاجز آ گیا تو میں نے یہ بات شکوے کیلیے نہیں کہی، بلکہ استراحتِ قلبی کیلیے کہی۔ کیا مجھ سے قبل کئی صحابہ و تابعین نے یہ نہیں کہا کاش ہم پیدا ہی نہ ہوتے؟ صرف اس لیے کہ وہ بھی یہ بوجھ ڈھوتے ڈھوتے تھک گئے تھے! اور جس کو لگتا ہے تکلیفیں آسان ہوتی ہیں، درحقیقت اس پر کبھی ٹوٹی نہیں ہوتیں ...“

(صيد الخاطر لابن الجوزي : ٣٦)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
زندگی تو جنت کی ہے ...

”میں نے اپنے آپ پر غور کیا تو اپنے آپ کو ہر شے سے مفلس پایا۔ اگر بیوی پر تکیہ کرتا ہوں تو وہ میری مراد کے مطابق نہیں ہو سکتی۔ حُسن ہے تو اخلاق ناقص ہیں، اخلاق عمدہ ہیں تو مفادات اس کے اپنے ہیں، اور شاید اسے میری موت کا ہی انتظار ہو۔ بچوں کو دیکھوں تو یہی معاملہ ہے۔ خادم اور مرید کو دیکھوں تب بھی یہی، اگر انہیں میرے سے کوئی فائدہ نہ پہنچتا ہو تو انہیں مجھ سے کیا مطلب! دوست ویسے کوئی نہیں ہے، اخوت فی اللہ محض خیالی فلسفہ رہ گیا، اہلِ خیر کا اتہ پتہ رکھنے والے معتقدین راہیِ عدم ہو چکے۔ میں اکیلا رہ گیا ہوں۔ اپنے نفس کو دیکھتا ہوں، تو یہ کمبخت بھی مجھ سے مخلص نہیں ہے، کوئی حالتِ سلیمہ اسے راس نہیں آتی۔ پس پیدا کرنے والی ذاتِ سبحانی کے علاوہ کوئی بھی باقی نہیں ہے! اس کی بھی نعمتیں ہیں تو آزمائش کا پہلو لیے ہوئے، اس کے عفو کی امید ہے مگر سزا کا دھڑکا بھی۔ ہاااہ، نہ اطمینان ہے نہ دل کو قرار ہے، ہائے یہ بے چینی و اضطراب کی شدّت، ہائے یہ سینے میں لگی آگ کی حدّت! اللہ کی قسم، زندگی تو جنت کی ہے۔ جہاں ایمان کے ساتھ ہی رضائے الٰہی بھی ہو گی، جہاں معاشرہ خیانت و ایذا رسانی سے پاک ہو گا۔ رہی دنیا تو یہ بے سکونی کی آماجگاہ ہے اور بس!“

(صيد الخاطر لابن الجوزي : 439-440)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
انہیں کہیں کہ مباحثے چھوڑ کر تلاوت میں مشغول ہوں ..

سیدنا ابو موسی اشعری نے سیدنا عمر - رضی الله عنهما - کو خط لکھا کہ ہمارے ہاں کچھ لوگ تقدیر کے مسئلے میں بحث مباحثہ کرنے لگے ہیں۔

سیدنا عمر رضى الله عنه نے انہیں جوابا لکھا :

"جب میرا یہ خط آپ کو پہنچے تو ان لوگوں کو بلا کر سختی سے انتباہ کریں کہ خبردار آئندہ اس مسئلے میں غور و خوض اور مباحثہ نہ کریں کہ یہ ایک ایسا امر ہے جو اللہ کے حکم سے انجام پا چکا ہے ۔۔۔ اور انہیں حکم دیں کہ وہ اللہ کی کتاب کی تلاوت میں مشغول ہوں کیونکہ اس کے ہر حرف پر دس نیکیاں ہیں ۔۔۔ سو جس کام کی فضیلت اللہ نے بیان کر دی ہے، اس میں مشغول ہونا ان کیلیے اس بات سے زیادہ نفع مند اور دنیا و آخرت کی بھلائی کا باعث ہے کہ وہ ایک پختہ اور طے شدہ امر میں بحثیں کرتے پھریں۔"

(الرد على من يقول الم حرف لابن مندة : ٣٦ ، سنده جيد)

اللہ سلف صالحین پر رحمتیں نازل فرمائے جن کا علم انتہائی بابرکت اور انداز انتہائی سادہ و دوٹوک ہوا کرتا تھا۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”اللہ کے ساتھ خلوت بڑی انمول نعمت ہے، جس کیلیے یہ دروازہ کھل گیا گویا اس پر خیر کے سب دروازے کھل گئے۔“

(ابو مسلم محمد اکرم)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”میں نے دیکھا ہے کہ تنہائی میرے دل کو زیادہ بھاتی ہے۔“

(امام احمد رحمه الله || الآداب الشرعية : 22/3)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”قرآن پڑھتے ہوئے مدّ آ جائے تو دل سے غم کا بادل چَھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے ...“

(حمزة محمد بلعباسي)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”قرآن مجید روح کا سکون، نفس کا چین، دل کی بہار، باطن کا نور، گفتگو کی چاشنی اور سانسوں کی مہک ہے۔ اس کی توصیف میں جو بھی کہو کم ہے، کہ یہ اللہ کا کلام ہے، اللہ کی طرف لے جانے والی واحد رسی!“

(شيخ صالح العصيمي حفظه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”او صاحبِ دل جو الٹے قدموں پھر چکے، او اللہ کے ساتھ وقت گزارنے والے جو اپنی روش چھوڑ چکے، سحری کا قیام تمہیں یاد کرتا ہے، دن کا روزہ تمہارے بارے میں پوچھتا ہے، وصال کی راتیں انقطاع آ جانے پر نوحہ کناں ہیں!“

|[ مجموع رسائل ابن رجب رحمه الله : 156/1 ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سردیوں کے غسل کی قضا ...

ایک اعرابی گرمی کے موسم میں نہر پر نہا رہا تھا۔ وہ نہر میں غوطہ لگاتا، باہر آتا، اپنے پاس موجود دھاگے کو گرہ لگاتا، پھر غوطہ لگاتا، باہر آتا اور گرہ لگاتا ؛ اور مسلسل یہی عمل دہراتا۔ ایک بندے نے پوچھا کیا کر رہے ہو؟ کہنے لگا : ”میں سردیوں کے غسل گن لیا کرتا ہوں، پھر گرمیوں میں ان کی قضا دیتا ہوں۔“

(التذكرة الحمدونية : ٣٧٨/٩)
 
Top