- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
اتباع کے فوائد
(۱)اتباع (اللہ کے ساتھ )کامل محبت کی دلیل اور بندے کے لئے محبت الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے۔
(۲)اتباع سے ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت ،مغفرت اور رضامندی حاصل ہوتی ہے۔
(۳)اتباع فلاح (یعنی دنیا و آخرت میں کامیابی) اور ہدایت اور توبہ کے قبول ہونے کی دلیل ہے۔
(۴)اتباع ہی سے تائید الہی اور نصرت (زمین میں) کنٹرول و قوت اور فلاح حاصل ہوتی ہے۔
(۵)اتباع سے ہی بندے کو دنیا و آخرت میں سعادت اور حیات طیبہ حاصل ہوتی ہے۔
(۶)اتباع سے نفسانی خواہش اور انا پرستی سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے ۔
(۷)اتباع میں ہی گمراہی سے امن و سلامتی کی ضمانت ہے اس لئے کہ مبووع(یعنی محمد رسول اللہﷺ)معصوم عن الخطاء ہیں ۔
(۸)اعتراض و تنقید سے نجات حاصل ہوگی ۔
(۹)صاحب اتباع ہدایت کے امام ہو سکتے ہیں اور ان کے کثرت تابعین کی وجہ اجر بھی بڑھ سکتا ہے۔
(۱۰)رسول اللہﷺکی ان کاموں میں اتباع کرنا جن کو آپ ﷺ نے نہیں کیا اس کا حکم بھی ان افعال کا سا ہے جو آپ ﷺنے کئے ہیں۔
(۱۱)اقتداء فقط ان صالحین اور متقین کی کرنی چاہیئے جو کہ قرآن کو پڑھتے ہیں اور اس پر عمل کرتےہیں (فقط ان کاموں میں جو کہ قرآن و سنت کے کسی طرح بھی خلاف نہیں ہیں)
(۱۲)اور جھوٹوں اور کرسی کے طالبان کی اقتداء جائز نہیں ہے جو کہ قرآن تو پڑھتے ہیں لیکن ان کے حلق سے نیچےنہیں اترتا۔
نضرۃ النعیم