• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الزھد و الرقائق

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
الزھد و الرقائق
نام مصنف
امام عبد اللہ بن مبارک
نام ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
Title Page --- Al-Zohad-w-Al-Raqaiq.jpg

تبصرہ

دنیا کو ترک کر کے آخرت کی طرف مائل ہونے یا غیر اللہ کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کا نام زھد ہے اور ایسا کرنے والے کو زاہد کہتے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں زھد اس چیز کو چھوڑ دینا ہے جو آخرت میں فائدہ مند نہیں۔اور امام ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں : عارفوں کے ہاں زھد کی بابت جس چیز پر اتفاق ہے وہ یہ کہ:قلب اپنے آپ کو وطنِ دنیا سے حالتِ سفر میں پائے اور آخرت کی آبادی میں اپنے لئے اچھے سے اچھا گھر ڈھونڈے۔ زھد کے متعلق محدثین نے مستقل کتابیں مرتب کی ہیں جن میں انہوں نے زھد سے متعلق احادیث جمع کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ الزھد و الرقائق‘‘ امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جو کہ دنیا سے بے رغبتی اور فکر آخرت سے متعلق ہے اس میں روایات کی تعداد 1209 ہے جن کو امام عبد اللہ بن مبارک نے رحمہ اللہ نے ابواب کی صورت میں مدون کیا ہے اس کتاب کا سلیس اردو ترجمہ فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی رحمہ اللہ نے کیا ہے اور علمی و تحقیقی تخریج کی سعادت محترم نصیر احمد کاشف حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
تقریظ 9
پیش لفظ 11
اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ترغیب کا بیان 29
اس آدمی کا بیان جو دین کا علم دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے 45
گناہوں کی سزا سے خوف دلانے کا بیان 55
عبادت کی فضیلت کا بیان 65
غم اور گریہ کا بیان 77
عمل اور مخفی ذکر کا بیان 85
اللہ تعالیٰ کےخشوع اور خوف کا بیان 93
عبادت میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کا بیان 101
اخلاص اور نیت کا بیان 105
اللہ تعالیٰ کے ذکر کی تعظیم کا بیان 115
جنازے کے ساتھ جاتے ہوئے آخرت کے بارے میں غور و فکر کا بیان 129
لمبی لمبی امیدوں سے ممانعت کا بیان 134
موت کو یاد کرنا 140
اس آدمی کا بیان جو عبادات سے جدائی کے اندیشے کی بنا پر موت کو پسند نہیں کرتا 145
دنیا سے عبرت اور آخرت کے بارے میں غور و فکر کا بیان 146
خطاؤں اور گناہوں سے دور بھاگنے اور بچنے کا بیان 153
مخلص اور غیر مخلص دوست 180
زبان کی حفاظت کا بیان 186
عاجزی و انکساری کا بیان 196
اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کا بیان 209
ریاء اور تکبر وغیرہ کی مذمت کا بیان 220
سیدنا داؤد علیہ السلام اور دیگر انبیاء کی توبہ کا بیان 235
قناعت اور اللہ کے فیصلوں پر راضی رہنے کا بیان 279
فقر اور تنگ دستی کا بیان 282
رزق حلال کمانے کا بیان 298
صدقہ کرنے کا بیان 322
یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان 237
بخل اور کنجوسی کا بیان 329
لوگوں کے مابین دوریوں کی اصلاح کا بیان 371
علم کو قبض کر لیے جانے کا بیان 409
مذموم خصلتوں کا بیان 417
عاجزی و انکساری کا بیان 420
اویس قرنی اور صنابحی کا تذکرہ 431
عامر بن عبد قیس اور صلہ بن اشیم کا ذکر خیر 433
ابوریحانہ وغیرہ کے واقعات کا بیان 447
سیدنا عمر بن عبد العزیز کے واقعات و احادیث 453
اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمت کا بیان 459
اللہ عزوجل کے ذکر کی فضیلت 495
 
Top