عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
الزھد و الرقائق
نام مصنف
امام عبد اللہ بن مبارک
نام ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
دنیا کو ترک کر کے آخرت کی طرف مائل ہونے یا غیر اللہ کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کا نام زھد ہے اور ایسا کرنے والے کو زاہد کہتے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں زھد اس چیز کو چھوڑ دینا ہے جو آخرت میں فائدہ مند نہیں۔اور امام ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں : عارفوں کے ہاں زھد کی بابت جس چیز پر اتفاق ہے وہ یہ کہ:قلب اپنے آپ کو وطنِ دنیا سے حالتِ سفر میں پائے اور آخرت کی آبادی میں اپنے لئے اچھے سے اچھا گھر ڈھونڈے۔ زھد کے متعلق محدثین نے مستقل کتابیں مرتب کی ہیں جن میں انہوں نے زھد سے متعلق احادیث جمع کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ الزھد و الرقائق‘‘ امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جو کہ دنیا سے بے رغبتی اور فکر آخرت سے متعلق ہے اس میں روایات کی تعداد 1209 ہے جن کو امام عبد اللہ بن مبارک نے رحمہ اللہ نے ابواب کی صورت میں مدون کیا ہے اس کتاب کا سلیس اردو ترجمہ فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی رحمہ اللہ نے کیا ہے اور علمی و تحقیقی تخریج کی سعادت محترم نصیر احمد کاشف حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)
لنک کتاب
الزھد و الرقائق
نام مصنف
امام عبد اللہ بن مبارک
نام ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
تبصرہ