سابعاً
ساتویں قسم ان تلامذہ کی ہیں جنہوں نے آپ سے روایت حفص طیبہ کے طریق سے پڑھی۔
(٣٩) شیخ غازی بن بنیدر الحري۔… ایک بار انہوں نے روایت حفص طیبہ کے طریق سے پڑھنے کے بعد پھر دوبارہ روایت حفص عن عاصم کو روضۃ المعدل اور المصاح کے ضمن میں دوبارہ مکمل قرآن پڑھا۔
(٤٠) شیخ عبدالحکیم بن عبدالسلام خاطر …انہوں نے مکمل قرآن روایت حفص عن عاصم کو روضۃ المعدل کے ضمن میں پڑھا۔
(٤١) شیخ إبراہیم الأخضر مسجد نبوی کے امام ہیں۔ انہوں نے روایت حفص عن عاصم میں طیبۃ النشر کے بطریق مکمل قرآن کریم پڑھا۔
(٤٢) شیخ فتحي بن رمضان بن محمد انہوں نے بھی روایت حفص عن عاصم کو روضۃ المعدل اور المصباح کے ضمن میں پڑھا۔
(٤٣) شیخ عبداﷲ بن علي المشفي انہوں نے آپ سے روایت حفص عن عاصم میں شاطبیہ کے طریق سے مکمل قرآن پڑھا اور اس کے ساتھ روضۃ المعدل کے ضمن میں طریق طیبہ سے بھی قرآن پڑھا۔
(٤٤) شیخ حسان بن شیخ محمد تمیم الزعبي الحمصي۔ روایت حفص عن عاصم میں مکمل قرآن طیبۃ النشر کے طریق سے پڑھا۔
(٤٥) شیخ الطبیب إیھاب أحمد فکري۔ انہوں نے المصباح کے ضمن میں روایت حفص عن عاصم میں مکمل قرآن آپ سے پڑھا۔
(٤٦) شیک علی مبارک العارفي۔ روایت حفص عن عاصم میں طیبۃ النشر کے طریق سے قرآن پڑھا۔