• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللمحات

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
کیا آپ کا یہ تابعیت والا مضمون مکمل ہوگیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جہاں تک علامہ رئیس ندوی رحمہ اللہ کے اصول کے بات ہے تو اس کا بہترفیصلہ ہرقاری خود کرسکتاہے۔
جمشید صاحب اوران جیسے لوگ دوسروں کو بھی اپنے اوپرقیاس کرنے لگ جاتے ہیں ، ابوحنیفہ کی مدح میں جو بھی ملے سب صحیح اورابوحنیفہ پرطعن میں کچھ قبول نہیں حالانکہ ابوحنیفہ کے طعن پرمتقدمین ائمہ کااجماع ہے۔
علامہ رئیس رحمہ اللہ اگرسب کچھ قبول کرلیتے تو یہ بھی کہتے کہ ابوحنیفہ یہودیوں کی نسل سے تھا کہ اس طرح کی باتیں بھی منقول ہیں لیکن علامہ رئیس ندوی رحمہ اللہ نے صاف طور سے لکھا:
واضح رہے کہ آج کل ابوحنیفہ کی جو بھی درگت بن رہی ہے وہ سب ان کے مقلدین ہی کی کرم فرمائی ہے ، یہ بے چارے ابوحنیفہ کی شان میں غلو کرتے کرتے دیگرائمہ کی تنقیص تک پہنچ جاتے ہیں پھر جب اہل علم کی طرف سے نوٹس لی جاتی ہے تو دفاع ائمہ کے ساتھ ساتھ ابوحنیفہ کا اصلی چہرہ بھی لوگوں کے سامنے آتا جاتا ہے ۔
جمشید صاحب ایک فورم کے موڈریٹر ہیں اسی فورم میں ملنگ نام کے سینیررکن نے ابوحنیفہ کے دفاع کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے یہ کوشش دفاع ابوحنیفہ سے زیادہ تذلیل ابوحنیفہ کا کام کرتی ہے ، ملاحظہ ہو رکن مذکور کے مراسلہ کا عکس :
اب خود فیصلہ کریں کہ ابوحنیفہ کی تذلیل کا ذمہ دار کون ہے؟؟ ایک مجہول شخص نے انٹر نیٹ پر زبان درازی کی اور بڑے اہتمام سے اسے غیرمقلدین کے فتوی کے نام سے نشر کردیا گیا !!!
اورحد ہوگئی کہ ابوحنیفہ کی کرامت ثابت کرنے کے لئے کیسا مواد استعمال کیا گیا
الغرض یہ کہ خود مقلدین ہی ابوحنیفہ کی تذلیل کا سامان کرتے ہیں اوراور جب ابوحنیفہ کی منقبت میں کوئی خاص بات نہیں پاتے تو دیگر ائمہ پر زبان درازی کرنے لگ جاتے ہیں، پھر جب ان کا ائمہ کادفاع کیا جائے گا تو ظاہر ہے کہ ابوحنیفہ کی اصل حقیقت خود بخود لوگوں کے سامنے آجائے گی۔
السلام علیکم
محترم کفایت اللہ صاحب
مزاج گرامی
پہلی بار آپ سے مراسلت کررہا ہوں
وہ بھی صرف برائے افہام وتفہیم نہ کہ برائے تبحیث وتنقید وتنقیص و تذلیل ۔
میں نے آپ کے مراسلات کئی فورم پر دیکھے اور ان کا باریکی سے مطالعہ بھی کیا آپ کا طریق تدلیل وتحقیق مجھے پسند آیا بایں طور میرے دماغ میں آپ کی اچھی چھوی بنتی چلی گئی لیکن اس مراسلہ نے میری تھیم ہی بگاڑ دی قلب کو جھٹکا سا لگا یہ دیکھ کر کہ آپ بھی اسی قطار میں کھڑے ہوگئے جس میں اور دوسرے حضرات کھڑے ہیں یہ ایک عالم کی شایان شان نہیں ہے دنیا کچھ بھی کہہ رہی ہے کہے جو آدمی کسی فن میں ماہر ہوتا ہے وہ فن اس کو جھکا دیتاہے یہ علم کی خاصیت ہے کہ وہ انسان کو ملنسار اور عجز وانکسار کا مجسمہ بنادیتا ہے ’’انک لعلیٰ خلق عظیم‘‘ یہ علم کی خاصیت ہے اور یاد رہے جو بھی اکابر کی برائی کرتا ہے علم کی برکت ختم ہوجاتی ہے یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں تجربہ اور تاریخ اس کی گواہی دے رہی ہے آپ بھی اس کا تجربہ فرمالیں آپ اسی انداز کو برقرار رکھیں پھر انشا ءاللہ اگر زندگی بخیر رہی تو آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے علم نے آپ کو کتنا فائدہ پہنچایا بیشک علم تو ہوگا لیکن علم کے سوت بند ہوچکے ہوں گے یعنی فیض بند ہوجائیگا اس لئے میری درخواست ہے کہ کوئی کچھ بھی کہہ رہا ہو آپ کو ان باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے علمی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے۔ بس آپ سے یہ میری پہلی اور آخری مراسلت ہے اللہ حافظ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ہم کفایت اللہ صاحب کے حدت اورشدت کی وجہ سمجھ رہے ہیں
کہ یہ محترم شاید ان کے استاد تھے اورظاہر سی بات ہے کہ وفاداری بشرط استواری اصل ایماں ہے
انہیں یہ سب کچھ کہناہی چاہئے تھااگروہ اس سے بڑھ چڑھ کربھی کچھ اورفرماتے توہمیں تعجب نہ ہوتاکیونکہ ان کی دکھتی رگ ہمیں معلوم ہے۔
لیکن اگرکوئی صاحب صرف اتناہی کام کردیں کہ اللمحات میں مختلف مواقع پر جومختلف اصول بیان کئے گئے ہیں اسی کو بغیرتبصرہ کے نقل کردے توتحقیق کا سارابھرم ختم ہوجائے گا۔
بھرم کھل جائے ظالم تیری قامت کی درازی کا
اگراس طرہ پرپیچ وخم کا پیچ وخم نکلے
http://www.kitabosunnat.com/forum/فقہاء-126/امام-ابو-حنیفہ-کی-تابعیت-اور-مولانا-سید-نذیر-حسین-ونواب-صدیق-3112/

لیجیے جمشید صاحب کا شاہکارِ تحقیق ملاحظہ فرمائیں اور دیکھیں کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی تابعیت کے انکار کو اثبات میں بدلنے میں کس قدر ناکام ہوئے ہیں ؟

http://www.kitabosunnat.com/forum/فقہاء-126/امام-ابوحنیفہ-کی-تابعیت-اورمولانا-رئیس-ندوی-کا-انکار-2941/

جہاں دیگر اہل علم نے یہاں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے راقم نے بھی اس موضوع میں کچھ مشارکات کی ہیں مثلا ٧٤ ، ٧٥ ، ٧٦ اور ٧٧ نمبر ۔۔ ان میں سے ایک کچھ یوں ہے :

کل جمع پونجی اور اس کی حقیقت

جمشید بھائی لکھتے ہیں کہ :
امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تابعیت کے سلسلہ میں جہاں تک بات روایت کی اوراس کی صحت کی ہے تو حافظ ذہبی نے صراحتاکہہ دیاہے کہ انہ صح(مناقب امام ابی حنیفۃ وصاحبیہ)،اورحافظ ابن حجر کہتے ہیں کہ بسند لاباس بہ (تبییض الصحیفۃ)
یہاں سے معلوم ہوتا ہے بلہکہ آپ کی عبارت اعلان کررہی ہے کہ یہ آپ کی امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی تابعیت کےحوالے سے کل جمع پونجی ہے ... اور جس کی استنادی حیثیت کے بارے میں علماء کی کیا رائے ہے اس سے قطع نظر لیکن خود آپ اس کو کس درجہ تک صحیح سمجھتے ہیں آپ کے ان الفاظ سےواضح ہے :
سندصحیح کا جوزورلگایاجارہاہے وہ علم اورتحقیق سے کوسوں دور ہے۔
شروع شروع میں جب جمشید بھائی نے یہ روایت پیش کی تھی تو اس پر درج ذیل اعتراضات کیے گئےتھے (بتصرف ) ::
( ١ ) اس روایت کی سند میں سیف بن جابر راوی پر کتب جر ح و تعدیل خاموش ہیں . یعنی یہ راوی مجہول ہے ( حسب علمی )
( ٢ ) دوسری بات یہ کہ : ذہبی اور ابن سعد کے درمیان اتنی لمبی سند کہاں گئی ہے ؟
( ٣ ) تیسری بات یہ کہ اگر امام ابوحنیفہ کا امام اعظم اور تابعی ہونا معروف و مشہو رتھا تو اس طرح کے غیر معروف راویوں کی روایات کاسہارا کیوں لیا جاتا ہے .؟؟ امام ابوحنیفہ کے دور میں علماء کی ایک بڑی جماعت کوفہ میں رہی ہے ، ان میں سے کسی سے بھی یہ اتنا معروف و مشہور ( اگر واقعی ہے ) واقعہ کیوں نہیں بیان کیا جاتا ؟؟؟


ان میں سے صرف ایک اعتراض کا جواب دینے کی کوشش جمشید بھائی نے کی ہے باقی کو سرے سے چھیڑا ہی نہیں ... اور جواب کی حقیقت اور تو اور وہ خود بھی اچھی طرح جانتے ہوں گے...
جس وقت یہ اعتراضات کیے گئے تھے اس وقت ابھی جمشید بھائی کا یہ فرمان ذی شان سامنے نہیں آیا تھا کہ :
کہ تابعیت کے انکار میں سند صحیح کا جوزورلگایاجارہاہے وہ علم اورتحقیق سے کوسوں دور ہے۔
اب چونکہ انہوں نے قول فیصل داغ دیا ہے تو اس طرح کے اعتراضات کرنے فضول ہیں ...

آخر میں میں جمشید بھائی سےگزارش کروں گا کہ اگر آپ کے نزدیک امام ابوحنیفہ کی تابعیت کا ثبوت سند صحیح کا محتاج نہیں تو پھر آپ اتنا تنگ کیوں ہو رہے ہیں ، سیدھا سیدھا کہہ دیں کہ ہماری دلیل سند ( صحیح کی قید والابھی آپ
تکلف ہی کرتے ہیں ) نہیں بلکہ ہمیں کسی اور ذریعے سے اس کے بارے میں مصدقہ معلومات ہیں ... لہذا جو ان پر یقین رکھتا ہے وہ آپ کی موافقت کرلے گا ... اور جو ان سے اختلاف رکھتا ہے اس کا وقت بھی ضیاع سے بچ جائے گا ....
اور ویسے بھی سند کا تعلق تو محدثین کے ساتھ ہے جبکہ محدثین سے جمشید بھائی کی برہمی اس موضوع کے شروع میں ہی قابل ملاحظہ ہے مثلا ایک جگہ فرماتے ہیں :

دوسرے یہ کہ وہ متکلمین کے مسلک کی جانب مائل ہوگئے تھ(سیر اعلام النبلاء) اس بناء پر محدثین کا غصہ ان پر اوربھڑک گیا۔ ورنہ یہ نہ ہوتاتوپھر محدثین وہ سارے احتمالات ذکر کرتے جو دوسرے روات میں کرتے ہیں۔
لیکن خدشہ ہے کہ محدث فورم پر شاید آپ کو ایسے خیالات کی پذیرائی کا موقع نںن دیا جائے گا .. ( واللہ أعلم )
اور اس کے لیے آپ کو کسی ایسی جگہ کی تلاش کرنی پڑے گی جہاں کے منتظمین نے بچپن سے ہی یہ بات یاد کی ہوتی ہے کہ :
کل نص یخالف ما علیہ أصحابنا فہو إما مؤول أو منسوخ . ( مفہوم )
اور اسی طرح :
فلعنۃ ربنا أعداد رمل علی من رد قول أبی حنیفۃ . ( مفہوم )
ہدانا اللہ و إیاکم ... و أرجو اللہ لنا و لکم التوفیق والسداد
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
السلام علیکم
محترم کفایت اللہ صاحب
مزاج گرامی
پہلی بار آپ سے مراسلت کررہا ہوں
وہ بھی صرف برائے افہام وتفہیم نہ کہ برائے تبحیث وتنقید وتنقیص و تذلیل ۔
میں نے آپ کے مراسلات کئی فورم پر دیکھے اور ان کا باریکی سے مطالعہ بھی کیا آپ کا طریق تدلیل وتحقیق مجھے پسند آیا بایں طور میرے دماغ میں آپ کی اچھی چھوی بنتی چلی گئی لیکن اس مراسلہ نے میری تھیم ہی بگاڑ دی قلب کو جھٹکا سا لگا یہ دیکھ کر کہ آپ بھی اسی قطار میں کھڑے ہوگئے جس میں اور دوسرے حضرات کھڑے ہیں یہ ایک عالم کی شایان شان نہیں ہے دنیا کچھ بھی کہہ رہی ہے کہے جو آدمی کسی فن میں ماہر ہوتا ہے وہ فن اس کو جھکا دیتاہے یہ علم کی خاصیت ہے کہ وہ انسان کو ملنسار اور عجز وانکسار کا مجسمہ بنادیتا ہے ’’انک لعلیٰ خلق عظیم‘‘ یہ علم کی خاصیت ہے اور یاد رہے جو بھی اکابر کی برائی کرتا ہے علم کی برکت ختم ہوجاتی ہے یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں تجربہ اور تاریخ اس کی گواہی دے رہی ہے آپ بھی اس کا تجربہ فرمالیں آپ اسی انداز کو برقرار رکھیں پھر انشا ءاللہ اگر زندگی بخیر رہی تو آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے علم نے آپ کو کتنا فائدہ پہنچایا بیشک علم تو ہوگا لیکن علم کے سوت بند ہوچکے ہوں گے یعنی فیض بند ہوجائیگا اس لئے میری درخواست ہے کہ کوئی کچھ بھی کہہ رہا ہو آپ کو ان باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے علمی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے۔ بس آپ سے یہ میری پہلی اور آخری مراسلت ہے اللہ حافظ
و علیکم السلام۔ یاشیخ محترم ، کفایت اللہ بھائی کے متعلق اسی طرح حسن ظن رکھیں جس طرح ہم اور آپ جمشید بھائی کے متعلق رکھتے ہیں :)
دراصل یہ انٹرنیٹ کے فورمز پر مباحثے مذاکرے مناظرے وغیرہ وغیرہ اسی طرز پر ہوتے ہیں (کہ بندہ عاصی خود بھی اس سمندر سے ڈوب کر نکلا ہے :) ) وگرنہ ذاتی تعلقات اور ذاتی مراسلت چیٹنگ وغیرہ میں اس قسم کے موضوعات ذکر میں ہی نہیں آتے ۔۔
آپ کبیدہ خاطر نہ ہوں۔ خود مجھے بھی کفایت اللہ بھائی ، انس نضر بھائی ، رفیق طاہر بھائی ، جمشید بھائی وغیرہ سے مختلف موضوعات پر اختلاف رہا ہے مگر ایسے اختلافات کو میں ایک وسیع تناظر میں دیکھتے ہوئے نظرانداز کر دینا بہتر سمجھتا ہوں (اور یہ بہتری میری صحت اور معاشرے کی صحت کے لحاظ سے بھی بہتری ہوتی ہے :) ) لہذا آپ کے لیے بھی راقم کا یہی مشورہ پیش ہے۔ امید ہے کہ ناگوار خاطر نہیں جانیں گے۔ جزاک اللہ خیرا
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
باذوق بھائی
پرسوں سے میں بہت گھٹن سی محسوس کررہا ہوں یقین جانیں میرا کسی کام میں جی نہیں لگ رہا ہے اس وجہ سے نہیں کہ امام ابوحنیفہؒ کو کسی نے غلط کہا بلکہ اس وجہ سےکہ ہم کدھر جارہے ہیں صحیح مانو میں حلفیہ کہہ رہا ہوں (اللہ گواہ ہے) دنیاوی اعتبار سے میں بہت کچھ داؤں پر لگا کر اس دینا (اسلامی)میں دا خل ہوا ہوںمجھے کسی سے کوئی مطلب نہیں مجھے صرف اور صرف اسلام سے مطلب ہے ۔ باذوق بھائی میری عمر ان عالموں میں ہی پروان چڑھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس کچھ نہیں کہتا لکھ کر ڈلیٹ کردیا ۔کچھ نہیں بھائی دل میں بہت تکلیف ہے میرے بھائی مسلمانوں کی حالت بہت خراب ہے بس میرے بھائی میں کچھ نہیں کرسکتا بس صرف اور صرف افسوس اور افسوس اور کچھ نہیں کرسکتا لکھ تو رہا ہوں لیکن میری قلبی کیفیت کچھ ایسی ہے جیسا میر اکوئی جوان بیٹا ہو اور وہ ٹرک کے نیچے آجائے اور تڑپ تڑپ کر جان دے رہا ہو اور میں اس کو تڑپتا ہوا دیکھ رہا ہوں اور دل پکڑ کر وہیں سڑک پر بیٹھ جاتا ہوں لوگ مجھے سہارا دے کر اٹھا تے ہیں اور مجھے تسلی دیتے ہیں مگر میرے دل کی کیفیت کو نہیں سمجھتے ، بس تسلی دے رہے ہیں اور میں صبر کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور باذوق بھائی معلوم ہے آپ کو اس صبر کرنے کا کیا نتیجہ برآمد ہوتا ہے مجھے اس صبرنے اورغم نے بوڑھا بنادیا میری عمر تقریباً اڑتالیس ہے لیکن مجھے دیکھ کر کوئی یہ کہے گا کہ ساٹھ سال کا ہوں تو با ذوق بھائی مسلمانوں نے مجھے بوڑھا بنادیا میری دنیا بھی برباد کردی میں کس کس کو روؤں ہمارا پورا کنبہ برباد ہے ۔کچھ کے سامنے پیسہ ہےتو کچھ کے سامنے نام و نمود ہے ،کچھ تفریح کرتے ہیں تو کچھ ٹائم پاس،غرض کہ اسلام کی محبت کسی میں نہیں ہے اگر اسلام کی محبت دل میں ہوتی تو سب بھائی ہی نظر آتے ۔ہم دشمنوں کو ہنسنے کا موقعہ دے رہے ہیں ۔ایک بات بتائیں باذوق بھائی اگر آپ کے گھر میں (بالفرض ،اللہ نہ کرے) لڑائی ہو اور لڑائی کی آواز گھر سے باہر نکل رہی ہو تو اس وقت آپ کی کیفیت کیا ہوگی کبھی لڑنے والوں میں سے کبھی کسی کی خوشامد کریں گے کبھی کسی کی کسی ٹھوڑی میں ہاتھ ڈالیں گے تو کسی کو اللہ رسول کا واسطہ دیں گے۔اور آہستہ آہستہ یہ کہہ رہے ہوں گے یہ التجا کر رہے ہوں گے اور مسمی سی شکل بنا رکھی ہوگی ، دیکھیو باہر والے کیا کہیں گے ۔تو با ذوق بھائی کیا کیا لکھوں دماغ خراب ہے لوگ ابوحنیفہؒ کو رو رہے ہیں میں پوری قوم کو رورہا ہوں آؤ باذوق بھائی آپ بھی کچھ دیر کے لیے میرے ساتھ رولیں کہ میرا دل ہلکا ہوجائے آپ کو اللہ کا واسطہ۔ میرا ساتھ دیں گے نہیں بلکہ دل میں مجھے پاگل یا دیوانہ سمجھ رہے ہوں گے بھائی یہ دنیا ہے اس دنیا کی گاڑی اسی طرح رواں دواں رہے گی لوگ سڑکوں پر مرتے رہیں گے کسی کو فرصت نہیں کسی کے پاس ٹائم نہیں کہ اس سڑک پر پڑے ہوئے لاوارث کی خبر لیں ۔بس یہ کہتے ہوئے نکل جاتے ہیں میاں اپنا کام کریں اس نے پی رکھی ہوگی بھانگ کھا رکھی ہوگی یہی ہونا چاہئے تھا ۔ باذوق بھائی یہ دنیا رواں دواں ہے پولیس آتی اور اس لاوارث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیتی ہے ۔ میرے بھائی مرنے کے بعد بھی اس غریب کو راحت نہیں ملتی اور اس کی لاش کو چھری چاپڑ سے کاٹا جاتا ہے اور پھر موٹے موٹے سوئیں سے سیا جاتا ہے اور الٹا سیدھا لپیٹ کر قبرستان کے حوالے کردیا جاتا ہے کیوں کہ اس مرنے والے نے ان کے خیال کے مطابق بھنگ کھائی ہوئی تھی ۔الٹا یہ کہتے ہیں میاں’’ ملا ‘‘لوگ بھی بگڑ گئے ہیں بھنگ کھا کر نکلتے ہیں اور غلطی ہوتی ہے ڈرائیور کی ۔تو سمجھے باذوق بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا درد میرا درد میرا درد آہ کاش کوئی میرا درد سمجھتا کوئی میرا ساتھ دیتا کوئی میرے برباد ہوتے گھر کو بچا لیتا کاش میرا گھر میرا کنبہ بچ جاتا اے اللہ تومیری مدد فرما
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
ہمارے ایک پاکستانی قلمقار "تابش نیاز" کے ہاتھوں ابو حنیفہ صاحب کی بنتی درگت یہاں ملاحظہ فرمائیں :
یزید اور ابو حنیفہ
موصوف نے اپنی جہالت کو جس طرح تحریری شکل دی ہے اس سے واقعتاان کے کسی قلمکار نہیں بلکہ آپ کی جانب سے صحیح طورپر لکھاگیا"قلمقار"کاہی تصور ابھرتاہے۔موصوف کا صحیح تعارف کرانے کیلئے شکریہ۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
موصوف نے اپنی جہالت کو جس طرح تحریری شکل دی ہے اس سے واقعتاان کے کسی قلمکار نہیں بلکہ آپ کی جانب سے صحیح طورپر لکھاگیا"قلمقار"کاہی تصور ابھرتاہے۔موصوف کا صحیح تعارف کرانے کیلئے شکریہ۔
یہ بھی ہوسکتاہے۔۔۔ کہ وہ بندہ دیکھ کربات کرنے کو ترجیح دے رہے ہوں۔۔۔
 

مشہودخان

مبتدی
شمولیت
جنوری 12، 2013
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
0
السلام علیکم
کل میں نے اسی تھریڈ میں پوسٹنگ کی تھی اس کو ڈلیٹ کردیاگیا میں نے کائی غلط بات کہی نہیں جب میں نے دیکھا کہ کفایت اللہ بھائی کی پوسٹ کو پسند کیا گیا تو مجھے بھی ہمت ہوئی جب کہ وہ امیض اور پوسٹ ابھی بھی موجود ہے یہ دورخی بات کیسی رفیق طاہر صاحب نے جو لنک دیا وہ بھی موجود ہے چلیے کوئی بات نہیں رفیق طاہر صاحب کمنٹس یہاں ملاحظہ فرمائیں
امام سفیان الثوری رحمہ اللہ نے ابوحنیفہ کو یہودی کہا۔
 
Top