ماشاء اللہ بہت اچھی تحقیق ہے جو کفایت بھائی نے پیش کی ہے۔ میں ایک اذکار کارڈ تیار کر رہا ہوں ۔ اور اس سلسلے میں مذکورہ دعا کے بارے میں کافی کتب چھان ماری۔ اور کارڈ میں دعا کو شامل کیا تھا۔ اکثر اہل علم نے اس کی تصحیح کی ہے۔ شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی تخریج سے حصن المسلم دیکھی تو اس میں بھی اس کی تصحیح ہوئی تھی۔ لیکن اب اشکال دُور ہو گیا ہے۔ شیخ عبدالرزاق البدر نے فقہ الادعیہ والاذکار میں بھی اس کو صحیح کہا ہے۔ بہرحال میری کفایت بھائی سے گزارش ہے کہ اگر اس تحقیق کو عربی زبان میں پیش کردیں ۔تاکہ عرب منتدیات پر بھی یہ تحقیق پیش کی جا سکے۔تو کافی بھائیوں کو فائدہ ہوگا۔جزاک اللہ خیرا
ایک دوسری روایت ہے اللہم انی اصبحت اشھدك و اشھد حملۃ عرشک۔۔۔۔۔ والی دعا کی تحقیق چایئے تھی کیونکہ حافظ عمران ایوب لاہوری صاحب کی کتاب " دعاؤں کی کتاب " میں اس دعا کو ضعیف کہا ہے جبکہ باقی سب نے تصحیح کی ہے۔