• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

::: اللہ کے سوا دوسروں کو حقیقی مددگار سمجھنے والوں کی مثال :::

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
::اللہ کے سوا دوسروں کو حقیقی مددگار سمجھنے والوں کی مثال::


10410492_1068300566517766_4316234420719954186_n (1).jpg

مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

The likeness of those who take Auliya' (protectors and helpers) other than Allah is as the likeness of a spider, who builds (for itself) a house, but verily, the frailest (weakest) of houses is the spider's house; if they but knew.

جن لوگوں نے اللہ کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے

سورة العنكبوت - آیت نمبر - 41
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ارشاد باری تعالی ہے۔

وَيَوْمَ يَحْشُرُ‌هُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّـهِ فَيَقُولُ أَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَـٰؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ ﴿١٧﴾

قَالُوا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنبَغِي لَنَا أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَلَـٰكِن مَّتَّعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا الذِّكْرَ‌ وَكَانُوا قَوْمًا بُورً‌ا ﴿١٨﴾



اور جس دن اللہ تعالی انہیں اور سوائے اللہ کے جنہیں یہ پوجتے رہے انہیں جمع کرکے پوچھے گا کہ کیا میرے ان بندوں کو تم نے گمراہ کیا یا یہ خود ہی راہ سے گم ہو گئے۔ ﴿١٧﴾

وہ جواب دیں گے کہ تو پاک ذات ہے خود ہمیں ہی یہ زیبا نہ تھا کہ تیرے سوا اوروں کو اپنا کارساز بناتے بات یہ ہے کہ تو نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو آسودگیاں عطا فرمائیں یہاں تک کہ وہ نصیحت بھلا بیٹھےیہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے۔ ﴿١٨﴾


سورة الفرقان آیت 18۔17

دنیا میں اللہ کے سوا جن کی عبادت کی جاتی رہی ہے اور کی جاتی رہے گی ان میں ﴿پتھر لکڑی اور دیگر دھاتوں کی بنی ہوئی مورتیاں﴾ بھی ہیں جو غیر عاقل ہیں اور اللہ کے نیک بندے بھی ہیں جو عاقل ہیں مثلا حضرت عزیر حضرت مسیح علیہمااسلام اور دیگر بہت سے نیک بندے اسی طرح فرشتے اور جنات کے پجاری بھی ہوں گے اللہ تعالی غیر عاقل جمادات کو بھی شعور و ادراک اور گویائی کی قوت عطا فرمائے گا اور ان سب معبودین سے پوچھے گا کہ بتلاو تم نے میرے بندوں کو اپنی عبادت کرنے کا حکم دیا تھا یا یہ اپنی مرضی سے تمہاری عبادت کرکے گمراہ ہوئے تھے؟ وہ کہیں گے ہم خود تیرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہیں سمجھتے تھے تو پھر ہم اپنی بابت کس طرح لوگوں کو کہہ سکتے تھےکہ تم اللہ کے بجائے ہمیں اپنا ولی اور کارساز سمجھو۔
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
یہ کون لوگ ہیں جو اللہ سوا دوسروں کو حقیقی مدد گار سمجھتے ہیں ؟؟؟
اور اگر کوئی اللہ کے سوا دووسروں کو مجازی مدد گار مانے تو ان لوگوں کے بارے آپ کیا فرمائیں گے ؟؟؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یہ کون لوگ ہیں جو اللہ سوا دوسروں کو حقیقی مدد گار سمجھتے ہیں ؟؟؟
اور اگر کوئی اللہ کے سوا دووسروں کو مجازی مدد گار مانے تو ان لوگوں کے بارے آپ کیا فرمائیں گے ؟؟؟
@اسحاق سلفی بھائی
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
بہرام صاحب دراصل عامر یونس کا اسحاق صاحب کو بلانا یہی ہے کہ قرآن کی دلیلوں پہ ایک بندہ اپنی چھوڑ رہا ہے تو اس کا علاج کوئی اس مرض کا ماہر ڈاکٹر ہی کرء گا اور عامر بھائی کو شاید اسحاق بھائی موزوں لگے ہیں
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
پہلے تو یہ تعین کریں کہ وہ مددگار کس نوعیت کا بنا رہا یے. جیسے مولا علی مشکل کشا پارٹی کس قسم کا مشکل کشا سمجھتی ہے
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
میرے بھائی اہل علم کی طرف رہنمائی کرنا تقلید نہیں ہے -
کیا فائدہ آپ کے ان کو ٹیگ کرنے کا جس طرح دوسرے دھاگوں میں وہ آپ کے ٹیگ کرنے پر تشریف نہیں لائے ویسے ہی یہاں بھی ہوگا
اگر کسی مسئلے میں حنفی امام ابوحنیفہ کو ٹیگ کریں یا آپ کے الفاظ کے مطابق ان سے رہنمائی حاصل کریں تو وہ مقلد اور آپ مقلد نہیں !!!
جب آپ دین کے بارے میں بنیادی علم ہی نہیں رکھتے تو پھر اس طرح کے دھاگے بنا کر اس فورم کو سیاہ کرنے کی کیا ضرورت ہے میرا آپ کو مشورہ کہ پہلے دین کے بارے بنیادی علوم میں طاق ہو جائیں پھر اس طرح کے موضوع شروع کریں تاکہ کسی کے سوال پر آپ کو بغلیں نہ جھانکنی پڑے اوراپنے امام کومعمولی باتوں پر ٹیگ نہ کرنا پڑے امید ہے آپ میری اس عرض پر غور فرمائیں گے
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
پہلے حقیقی مددگار اور مجازی مددگار کی مثال دیکر بتائے کہ حقیقی مددگار کیلئے کس طرح لفظ ادا کریں گے اور مجازی مددگار کیلئے کس طرح لفظ اداکریں گے ۔۔ دوستوں کی یہی چال ہے کہ حقیقی کی بجاے مجازی کالفظ دیکر سیدھے سادے مسلمانوں کو اولیاء پرستی اور پیر پرستی کی طرف مائل کردیا اورعوام اللہ سے دعا بھی کرتی ہے تو واسطے لگا کر دعاکرتی ھے مثلا نبی کے واسطے یا فلاں پیر یا بزرگ کے واسطے۔ جبکہ یہی اصل شرک ہےا سلئے مجازی کا تصور ہی غلط ہے اللہ کی ذات مبرک حقیقی ہے نہ کہ مجازی لہزا اللہ کو حقیقی سمجھکر اس سے حقیقی دعا بغیر کسی واسطے کے مانگئے جس طرح وہ ذات باری آپ کے جسم میں بغیر کسی واسطہ کے تبدیلی پیدا کرتا ہے اسی طرح آپ اس ذات سے بغیر کسی واسطہ کے مانگئے ۔۔ کفار مکہ واسطہ لگانے کی وجہ سے کافر و مشرک ہوے تھے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے سمجھئے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top