• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق آپ کی رائے

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
’’ کبھی سوکھی روٹی بھی کام آجاتی ہے اس کو بیکار نہیں سمجھنا چاہئے
عابد بھائی وہ تو ایک تجزیہ تھا۔۔۔ ادھر تھوڑا حقائق پر بات کرلیں۔۔۔ سلمان تاثر شہید، بےنظیر بھٹو شہید، مگر اسامہ بن لادن ہلاک۔۔۔ ابتسامۃ
آج کر ہرفورم پر پاکستان کے آئین پر بڑی باتیں ہورہی ہیں۔۔۔کیوں؟؟؟۔۔۔
پورا عرب رافضیوں شیعوں کے خلاف فتوٰی دے چکا ہے وہ غیرمسلم ہیں۔۔۔
مگر وہی بات اگر ہم اپنے ملک میں کرتےہیں تو ہمیں کالعدم قرار دےدیا جاتا ہے۔۔۔
اور وہ لوگ ہمارے اصحاب رضی اللہ تعالٰی عنہھم کا لعن طعن کرہیں۔۔۔ تو وہ اُن کا مذہب ہے۔۔۔
ہم کہیں یہ چیزیں دین اسلام کے منافی ہیں تو ہم شدت پسند اور اگر روکیں تو دہشتگرد۔۔۔
مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کے لال مسجد والوں پر جب ظلم کا پہاڑ ٹوٹ رہا تھا اُس وقت غیرت ایمانی کہاں تھی؟؟؟۔۔۔
ہمیں اپنی بھائیوں سے اختلاف نہیں۔۔۔ لیکن حق بات پر ہر جگہ اور ہر معاملہ پر کرنی چاہئے۔۔۔
چلیں جمہوریت ہماری میراث نہیں مگر جو ہماری میراث ہے اس کے لئے کون جدوجہد کررہا ہے۔۔۔۔
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کے خلافت کا پیٹ چاک ہوا تو بادشاہت نکلی۔۔۔باقی عقلمندوں کے لئے اشارہ کافی ہے۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میں شاہد بھائی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، بہتر رائے تو علماء ہی بتا سکیں گے، لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ یہ نظام سراسر غیر اسلامی ہے۔اور کسی مشرک، بدعتی، کافر اور مرتد کو ووٹ دینے کو تو میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا۔ اور میں ان باتوں سے بھی اتفاق کرتا ہوں۔
صرف اس بات پر غور کر لیں کہ اگر پ ووٹ کو صرف "برے لوگوں کے لیے جگہ خالی نہ کرنے" کے تحت کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو تبدیلی کی کتنے فیصد امید ہے؟؟ ذرا دیکھیں کہ جن جماعتوں نے اس سوچ کی بنا پر شمولیت کی تھی وہ خود غرق دریائے جمہوریت ہونے کو ہیں..... یا نہیں ؟؟
ان کے منشوروں میں اسلام کتنا پیچھے اور ائین اور جمہوریت و پارلیمنٹ کی بالادستی کتنی آگے آ گئی ہے ؟؟!!
کیا اس ووٹنگ سے اسلام کی طرف کچھ پیش رفت ہوتی نظر اتی ہے؟؟
کیا اللہ کی حاکمیت عملا نافز ہونے کا کوئی ایک فیصد چانس بھی دکھتا ہے آپ کو؟؟
اور اسلام کو ایک طرف کریں تو بھی ... کیا کرپشن ، بیروزگاری، اور ایسے ہی دوسرے مسائل حل ہونے کی امید ہے آ کو اس الیکشن ہے؟؟

اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ایک "عالم" صاحب کہہ رہے تھے جو وہابی اس نظام کے تحت ووٹ نہیں ڈالے گا وہ خالص حرام کا ہے۔استغفراللہ واتوب الیہ
ویسے تو مسلمان کو دین کا حکم آنے کے بعد حکمت عملیاں اور ادھر ادھر کی سوچیں سوچنا ہی نہیں چاہییں
بالکل، جزاک اللہ خیرا
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
عمران بھائی اس کے بارے میں تو اہل علم حضرات ہی بہتر بتاسکتے ہیں-
میں نے زندگی میں کبھی ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی دونگا ان شاءاللہ
میں اس نظام کو غلط سمجھتا ہوں-
جزاک اللہ بھایئ اللہ ہماری حق کی جانب مدد فرمائے امین
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
دقیق علمی ابحاث کے بجائے مختصر سا جواب دینے پر ہی اکتفا کیجئے۔
السلام علیکم،
کم تر برائی (اھوی البلیتین) پر طرفین کی طرف سے اتنا کچھ لکھا اور کہا جا چکا ہے کہ مزید کی گنجائش نہیں۔
مختصر جواب: مخلص، دیانتدار، اہل اور دین کے لیے تڑپ رکھنے والی کوئی جماعت یا فرد اگر میدان میں ہے تو اپنا ووٹ کاسٹ کر کے اس کا ساتھ دیں۔
والسلام علیکم
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
عمران بھائی اس کے بارے میں تو اہل علم حضرات ہی بہتر بتاسکتے ہیں-
میں نے زندگی میں کبھی ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی دونگا ان شاءاللہ
میں اس نظام کو غلط سمجھتا ہوں-
اگر علماء خود بھی امیدوار ھوں تو پھر ؟

حقیقت سے آنکھیں بند کرنے کا فایئدہ ؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم!۔
تمام دوستوں کی آراء کا احترام کرتے ہوئے۔۔۔
لیکن سب سے پہلے ہم اس بات کو سمجھیں کے ہمارے ملک میں اسلامی جماعت تو بس جماعت اسلامی ہی ہے۔۔۔
لیکن اُس کے باوجود بھی اس جماعت کو اقتدار نصیب نہیں ہوا۔۔۔
قرآن میں اللہ وحدہ لاشریک نہ ایک جگہ ارشاد فرمایا ہے۔۔۔ کہ
اندھا اور آنکھ والا برابر نہیں ہوسکتا۔۔۔
اسی طرح سے ایک علم سے عاری شخص ایک پڑھے لکھے شخص کے برابر نہیں ہوگا۔۔۔
ہم بات کرتے ہیں اسلام کی ہم بات کرتے ہیں کسی اسلامی جماعت کی۔۔۔
لیکن دونوں چیزیں کہاں ہیں؟؟؟۔۔۔ ووٹ دینا غلط کیونکر ہوسکتا ہے۔۔۔
جبکہ اس کا استعمال ملک کو بچانے کے لئے کیا جائے کہ کوئی اسی جماعت اقتدار میں آجائے جو ملک کو ٹوٹنے سے بچالے۔۔۔
میں نے کہیں حدیث پڑھی تھی۔۔۔
کہ مشکل اور آسان راستے میں سے بہتریں طریقہ یہ ہے کہ آسان راستے کو اخیتار کیا جائے۔۔۔
میں نظام کو نہیں بدل سکتا لیکن اگر کوئی ایسی جماعت ہے جس کے منشور میں وہ تمام باتیں موجود ہیں۔۔۔
جو ملک اور بحیثیت پاکستانی قوم کے ہمارے مفاد میں ہیں تو ووٹ ڈالنے میں برائی کہاں ہے۔۔۔
اور جہاں تک یہ کہنا کے ووٹ ڈالنا یا اُس کا استعمال حرام ہے تو حرام تو اور بھی بہت کچھ ہے۔۔۔
لیکن اُس پر زور کیوں نہیں دیا جاتا۔۔۔ جب مسلمان سرحدوں میں بٹ چکے ہیں قوم رنگ اور نسل میں بٹ چکے ہیں۔۔۔
خارجی اور اجنبی قانونی طور پر پکارے اور سمجھے جاتے ہیں تو پھر اس کے خلاف فتوٰی کیوں صادر نہیں کئے جاتے۔۔۔
پہلے قوم کو اُمت بنانے پر توجہ دینی ضروری ہے اس کے بعد ان مسئلوں پر بات کی جائے۔۔۔ ہمیں پتہ ہی نہیں
ہماری آنے والی نسل مسلمان ہوگی، ہندو ہوگی، عیسائی ہوگی، شیعہ ہوگی یا قادیانی یا کمیونسٹ۔۔۔
سب سے پہلے ملک کو مضبوط کریں پھر اپنے تعلمی نظام اور مدرسوں کو مضبوط کیجئے معاشرے کو اچھے افراد دیجئے۔۔۔
ہر برائی خود ختم ہوجائے گی۔۔۔ ورنہ ہم کبھی بھی اس نظریئے تک نہیں پہنچ پائیں گے جو اس مملکت کی بنیاد کا سبب تھا۔۔۔ یعنی اسلامی فلاحی ریاست اور دو قومی نظریہ جس کو ایک نعرے نے تقویت بخشی "پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ"
ذرا سوچئے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اگر علماء خود بھی امیدوار ھوں تو پھر ؟

حقیقت سے آنکھیں بند کرنے کا فایئدہ ؟
چاہے علماء ہی امیدوار ہوں۔ پھر بھی ووٹ نہیں ڈالنا، کیونکہ اس طرح اس غیر اسلامی نظام میں شرکت ہو جائے گی۔
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
ارسلان بھائی !میں اپنا جواب دے چکا ہوں لیکن پھر بھی دوبارہ مخل ہوتا ہوں۔

دیکھیں علماء سے ہماری وابستگی اپنی جگہ ہے، ان کا احترام بھی سر انکھوں پر ہے۔البتہ اس نظام سے برات ایمان کا تقاضا ہے۔

اگر ایک چیز غلط ہے تو وہ علماء کی شرکت سے اسلامی نہیں ہو جاتئ ہے۔

بہت سے بلکہ اکثر حضرات ہی معاملے کے پوری تصویر نہیں دیکھتے ہیں ۔ جواز نکالنے والے سبھی علماء یا قائلین اسی سطح پر بات کرتے نظر اتے ہیں کہ "ایک اہل آدمی" کی جگہ "دوسرا نا اہل" آدمی آجائے گا اور اس طرح " کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔"

اس سے اوپر کی سطح پر دیکھیں تو وہ " اہل آدمی" آئے " یا " غیر اہل آدمی" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آ کس حیثیت سے رہا ہے؟؟ ظاہری بات ہے قانون سازی کرنے جائے گا ، اور اسلام کا کوئی رتی بھر لینا دینا ہے نہیں اس قانون سازی سے!!

کبھی بھی کسی نے پارلیمنٹ یا سینیٹ میں کتاب اللہ یا کتب احادیث کو کسی قانون سازی کے عمل میں کھلتے دیکھا ہو؟؟؟ غیر اسلامی شریعت بنا کر مسلمانوں پر نافذ کرنا ۔۔۔ یہ ہے اوپر کی سطح !

اب فیصلہ پھر آپ کے کورٹ میں کہ ""گلیاں نالیاں اور ترقیاتی کام"" کروانے کی سوچ رکھتے ہوئے ایک غیر اسلامی قانون سازی کے منصب کے لیے بندے کا انتخاب کرنا ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام کی بنیادوں سے متصادم ہونے کی بنا پر اس سارے صریحا خطرناک عمل سے دور رہنا ہے خصوصا جبکہ آپ جانتے بھی ہیں اس کی شناعت اور کفر کو !!

یہ تو ہوا ایک سلبی سا طرز عمل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابا جی جن دنوں سوڈان ہوا کرتے تھے تو بتاتے ہیں کہ وہاں انصار السنہ امحمدیہ انتخابات کے دنوں مین اور اس کے قریب قریب باقاعدہ مجالس منعقد کیا کرتے تھے اور جلسے اور دوسری سرگرمیاں کہ لوگو ! یہ نظام اللہ کا ہمسر ہے ، شریک ہے ، باطل ہے ۔ اس سے برات ایمان کا فرض ہے توحید کا رکن ہے اور لا الٰہ الا للہ کا تقاضا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اگر تم اس کو بدل نہیں پا رہے تو اس عقیدے کو پہلے دل و دماغ میں جگہ دو پھر ہی یہ عمل میں آئے گا ۔ اور اگر تم نے ہی طرح طرح کی تاویلات سے اس کی راہ دیکھ لی تو حق کا مددگار کون بنے گا۔

والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
چاہے علماء ہی امیدوار ہوں؟ پھر بھی ووٹ نہیں ڈالنا، کیونکہ اس طرح اس غیر اسلامی نظام میں شرکت ہو جائے گی۔
ارسلام بھائی! اس کو آپ تنقید ہرگز مت سمجھئے گا۔۔۔
تو ساتھ میں یہ بھی بتادیں کے اسلامی نظام کو کس طرح نافذ کریں۔۔۔
پیسنٹھ سال ہوگئے۔۔۔
دوسری چیز اگر آپ سمجھیں تو بھائی پوری دنیا میں اسلامی نظام کہاں ہے جو آپ کو تو نظر آرہا ہے اور ہماری آنکھیں اُسے دیکھنے سے قاصر ہیں۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
کبھی بھی کسی نے پارلیمنٹ یا سینیٹ میں کتاب اللہ یا کتب احادیث کو کسی قانون سازی کے عمل میں کھلتے دیکھا ہو؟؟؟ غیر اسلامی شریعت بنا کر مسلمانوں پر نافذ کرنا ۔۔۔ یہ ہے اوپر کی سطح ! والسلام
سمیرخان بھی یہ ہی بات کرتے ہیں۔۔۔
 
Top