کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
السلام علیکم[SUP]جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے اوپر (پاکستان میں) جو نظام حکومت مسلط ہے اس میں ہر پانچ سال کے بعد اسمبلیاں ختم ہو جاتی ہیں اور الیکشن کے ذریعے نئے اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اوریہ انتخاب کثرت رائے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ موجودہ اسمبلیوں کے پانچ سال پورے ہونے میں تقریباً دو ماہ باقی ہیں۔ اس کے بعد الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ یہ تو ظاہر ہی ہے کہ ہمارے ہاں الیکشن لڑنے والے صاحبان کس قماش کے لوگ ہوتے ہیں۔ الیکشن لڑنے والے نمائندوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے صرف یہ بات ملحوظ رکھی جا سکتی ہے کہ ایک نمائندہ شاید دوسرے سے قدرے بہتر ہو۔ یہ تو ناممکنات میں سے ہے کہ وہ ان صفات سے متصف ہو جو صفات اسلام ایک صاحب اقتدار شخص میں دیکھنا چاہتا ہے۔ اور موجودہ جمہوری نظام بھی ایسا ہے کہ جو اس سلسلہ میں اسلام کے عطا کردہ اصولوں سے متصادم ہے۔ اگر ہم ووٹ کاسٹ کرتے ہیں تو ایک غیر اسلامی نظام کا حصہ بنتے ہیں۔ اور اگر ہم ووٹ کاسٹ نہیں کرتے تو نہ چاہتے ہوئے اس شخص کی مدد کر رہے ہوتے ہیں جو اپنے مد مقابل امیدوار کے مقابلے میں زیادہ کرپٹ ہوتا ہے۔ ایسے میں کیا
اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو اس کی وجہ؟ اور اگر نہ میں ہے تو بھی اس کی وجہ بتا دیجئے۔
دقیق علمی ابحاث کے بجائے مختصر سا جواب دینے پر ہی اکتفا کیجئے۔[/SUP]
اسلامی نظام پر پہلے یہ دیکھنا پڑے گا کہ جن اسلامی ممالک میں اسلامی نظام ١٠٠ فیصد ھے کیا وہاں سب مسلمانوں کو متوازی حقوق مل رہے ہیں؟ کیونکہ تمام ممالک یونئٹڈ نیشن کے ماتحت ہیں اس پر انٹرنیشل لاء کے مطابق درآمدان، برآمدات کے علاوہ بہت سے ٹرم اینڈ کننڈیشن ہیں یہ ہائی پروفائل مسئلہ اور ایک الگ بحث ھے۔
جب نہ خلیفہ اور نہ بادشاہت تو پھر جو سسٹم پاکستان میں رائج ھے اس پر میرا جواب ووٹ کاسٹ کرنے پر ھے اور اس پر کوشش کرتا ہوں کہ مختصر رائے پیش کروں تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔
کسی بھی شہر کے ایک علاقہ سے ٤ ایم پی اے [SUP](ممبر آف پروینشل اسمبلی)[/SUP] حلقوں پر، ١ ایم این اے [SUP](ممبر آف نیشنل اسمبلی)[/SUP] ہوتا ھے۔
[SUP](تعداد ٤ پر اگر کوئی اپڈیٹ ہو تو درج کر سکتا ھے)[/SUP]
آپ/ میں نے جو ووٹ کاسٹ کرنا ھے اس پر نہ تو کوئی وزیر اعظم منتخب ہو گا اور نہ ہی صدر۔
ہمیں ہر پانچ سال بعد ٢ ووٹ کاسٹ کرنے ہوتے ہیں۔ ١ صوبائی امیدوار کے لئے ووٹ اور ١ قومی امیدوار کے لئے ایک ووٹ۔
مختلف پارٹیوں کی طرف سے ایک ایک صوبائی امیدوار اور اسی طرح قومی امیدوار کھڑے کئے جاتے ہیں جس پر ووٹر کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان میں یہ کونسا امیدوار ہمارے حلقہ کا ایماندار، دیانتدار اور شرافت کی ایک مثال ھے جو ہمارے مسائل حکومت سے حل کروانے میں بہتر معاون ہو سکتا ھے جس پر ہمیں ان ٢ کا انتخاب کرنے کے لئے ووٹ دینے چاہئیں۔
اگر ہم اپنا ووٹ استعمال نہیں کرتے تو پھر ہمارے حلقوں سے دونوں امیدوار جو غیرقانونی طریقوں سے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کا حصہ بنیں گے وہ اگلے ٥ سال تک ہمارے لئے عذاب کا باعث بنیں گے اس لئے کوشش کر کے اپنا ووٹ پارٹی کو نہیں بلکہ کسی ایماندار کو ضرور دیں جس پر آپکو امید ھے کہ وہ آپکے مسائل حل کرنے میں آپ سے تعاون کرے گا۔
والسلام