• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابوحنیفہؒ پرطعن وتشنیع انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ

شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
ٹھیک ہے پہلے اتفاق کرلیں کہ دونوں میں سے کون بھائی بات کرے گا ۔
جو بھی ہوں گے میں ان کے ساتھ مباحثہ کرنے کے لیے تیار ہوں ۔
اور ظاہر ہے یہ گزارش اس صورت میں اگر آپ مجھ سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو ۔
بحث برائے بحث ، نہ میں اس کا قائل ہوں نہ ہی بحث کرنا چاہتا ہوں ۔ اور نہ ہی آپ سے باتوں میں آپ سے جیتنا چاہتا ہوں اور نہ ہی مجھ اس سے خوشی ہوتی ہے ۔
آپ بات کرناچاہتے ہیں مجھ سے کرلیں ۔
ٹھیک ہے پہلے اتفاق کرلیں کہ دونوں میں سے کون بھائی بات کرے گا ۔
جو بھی ہوں گے میں ان کے ساتھ مباحثہ کرنے کے لیے تیار ہوں ۔
اور ظاہر ہے یہ گزارش اس صورت میں اگر آپ مجھ سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو ۔
جی کیا بات ہے بتائیں ؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
خضر صاحب ۔ آپ عنوان پڑھیں "امام ابوحنیفہؒ پرطعن وتشنیع انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ" عنوان یہ نہیں ہے "امام ابو حنیفہ سے اختلاف انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ" ساری کی ساری موضوع سے ہٹی ہوئی نظر آئیں گی۔​
’’ اختلاف ‘‘ ایک وسیع مفہوم ہے ۔ جس اختلاف کی آپ بات کر رہے ہیں وہ اختلاف کی مختلف صورتوں میں سے ایک صورت ہے ۔
معاصرین کا آپس میں اختلاف ہونا اور پھر اس کے نتیجے میں ایک دوسرے کے بارے میں سخت رویہ یا زبان کا استعمال ہو جانا انسانی کمزوریوں میں سے ایک کمزوری ہے ۔
لیکن بعد والوں کے لیے یہ روا نہیں کہ ایک کو ’’ معصوم و مظلوم ‘‘ کا درجہ دے دیا جائے اور دوسرے کو ’’ لعان و طعان ‘‘ جیسے القابات سے نواز جائے ۔
اس طرح کے غیر متوازن جذبات سے کسی کی کسی سے محبت و عقیدت کا اظہار تو ہوسکتا ہے لیکن علم و انصاف کی دنیا میں اس کی کوئی وقعت نہیں ہے ۔
اختلاف تو ہم بھی اما م صاحب سے مسائل میں رکھتے ہیں ،ہدایہ اٹھاکر دیکھیں ہر صفحہ پر اختلاف نظر آئے گا ، پر کہیں بھی طعن ،بغض ، حسد نظر نہیں آئے گا۔
اس قدر شدید اختلاف والی بات کم از کم میرے علم کی حدتک آپ پہلے حنفی ہیں جنہوں نے یہ اعتراف یا دعوی کیا ہے ۔
جس طرح کسی سے حسد و بغض رکھنا یہ درست نہیں اسی طرح کسی کے علمی اختلاف کو حسد و بغض کا نتیجہ قرار دینا بھی قرین قیاس نہیں ۔
دوسرے آئمہ کا ذکر کرکے میں یہی کہنا چاہتاہوں کہ اختلاف کرناہے تو آپ سب آئمہ سے کریں صرف اور صرف امام صاحب سےہی کیو ں ؟
جب ہم قرآن وسنت کو اپنا دستور و منشور مانتے ہیں تو اس کے خلاف جو بات بھی آئے گی ظاہرہے اس کو نہیں مانتے اور نہ ہی مانیں گے ۔
کئی اہلحدیث علماء ہیں جنہوں نے بعض مسائل میں امام صاحب کی طرف منسوب موقف کو راجح قرار دیا ہے ۔ جبکہ دیگر علماء کا مذہب ان کے نزدیک مرجوح ہے ۔
موزوں پر مسح کرنا ، طلاق ثلاثہ وغیرہ مسائل کے متعلق اہلحدیث علماء کی آراء ملاحظہ کرکے دیکھیں ۔
یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ اہلحدیث صرف اور صرف امام صاحب سے اختلاف کو نصب العین سمجھتے ہیں ۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ عام طور پر برصغیر پاک و ہند وغیرہ میں ’’ احناف کے علاوہ دیگر مقلدین ‘‘ نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے ان سے اختلاف زیادہ نمایاں نظر نہیں آتا ۔
سیدھی سی بات ہے جس طرح امام صاحب کا اندھا دھند دفاع احناف کرتے ہیں اسی طرح دیگر مقلدین بھی کریں گے تو انہیں بھی اسی رویے کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے آپ دوچار ہیں ۔
اور اگر آپ اندلس کی تاریخ پڑھیں تو اس کے بہت سارے شواہد آپ کو مل جائیں گے ۔
ہاں یہ بات ضرور ہے کہ امام ابو حنیفہ کے علاوہ دیگر آئمہ ’’ مالک ، شافعی ، احمد بن حنبل ‘‘ ان کی علمی حیثیت مسلم و غیر متنازع ہے ۔ جبکہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شخصیت ان کے دور سے لے کر آج تک متنازع رہی ہے ۔
آپ امام صاحب سے اختلاف نہیں بغض رکھتے ہیں (آپ سے آپ نہیں جو لوگ بغض رکھتے ہیں وہ مراد ہیں )
الزام کی تردید آپ نے خود کردی لہذا کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ۔ لیکن ’’ آپ ‘‘ سے مراد ’’ آپ ‘‘ نہ ہونا یہ میرے جیسے اسالیب کلام سے ناآشنا ایک سیدھے سادھے آدمی کے لیے کے حیرت کا باعث ضرور ہے ۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اہل حدیث حضرات کا دعوی ہے کہ وہ ہرزمانے میں رہے ہیں چلئے ہر زمانے کہ علماء کی تردیدات یہاں پوشٹ کرتے جائیں
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال 150 ہجری میں ہو ا
ہر سو سال کے معتبر علماء کی صرف ایک تردید
میں حنفیت چھوڑ دونگا
امام صاحب جب بغداد میں وارد ہوے تو ایک اہل حدیث سے ملاقات ہوئی اس نے امام صاحب سے سوال کیا :
کیا رطب کی بیع تمر سے جائز ہے(در مختار : ج3 ص 130
ثابت ہوا کہ اہل حدیث امام صاحب کے زمانہ میں بھی موجود تھے اب چھوڑ دو حنفیت اور کر لو توبہ اللہ تمھارا بھلا کرے
 
شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
امام صاحب جب بغداد میں وارد ہوے تو ایک اہل حدیث سے ملاقات ہوئی اس نے امام صاحب سے سوال کیا :
کیا رطب کی بیع تمر سے جائز ہے(در مختار : ج3 ص 130
ثابت ہوا کہ اہل حدیث امام صاحب کے زمانہ میں بھی موجود تھے اب چھوڑ دو حنفیت اور کر لو توبہ اللہ تمھارا بھلا کرے
ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے کچھ ثابت ہو یا نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو ثابت ہوتاہے کہ اہل حدیث امام صاحب سے مسائل پوچھ پوچھ کر عمل کرتے تھے۔
آسان لفظوں میں کہوں تو " تقلید " کرتے تھے ابتداء سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب انکار کیوں
 
شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
اس قدر شدید اختلاف والی بات کم از کم میرے علم کی حدتک آپ پہلے حنفی ہیں جنہوں نے یہ اعتراف یا دعوی کیا ہے ۔​
اس کامطلب آپ احناف کا مسلک جانے بغیر اعتراض کرتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟​
امام صاحب کا قول رضاعت کا غالباً ڈھائی سال ہے ۔ تمام احناف کے علماء دو سال بتاتے ہیں ۔ کیا احناف اپنے امام کی اندھی تقلید کرتے ہیں؟​
مجھ سے کئی اہل حدیث بھا ئی اس پر بحث کرتے رہتے ہیں۔کہ رضاعت دوسا ل ہے دوسال ہے ۔ میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ آپ احناف کا مسلک جانے بغیر کہ یہ لوگ کس پر عمل کرتے ہیں ،صرف اور صرف اپنے بڑوں کی اندھی تقلید میں اعتراض کرتے ہیں​
کئی اہلحدیث علماء ہیں جنہوں نے بعض مسائل میں امام صاحب کی طرف منسوب موقف کو راجح قرار دیا ہے ۔ جبکہ دیگر علماء کا مذہب ان کے نزدیک مرجوح ہے ۔​
۔​
وہی ہم کریں تو پھر بھی اندھی تقلید کا طعنہ​
یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ اہلحدیث صرف اور صرف امام صاحب سے اختلاف کو نصب العین سمجھتے ہیں ۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ عام طور پر برصغیر پاک و ہند وغیرہ میں '' احناف کے علاوہ دیگر مقلدین '' نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے ان سے اختلاف زیادہ نمایاں نظر نہیں آتا ۔​
چلئے غلط فہمی دور کرنے کےلئے ایک دو رسائل دکھائیے۔
نمایاں نہیں تو کچھ ہی سہی
''
جبکہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شخصیت ان کے دور سے لے کر آج تک متنازع رہی ہے ۔
متنازع رہی نہیں کردیگی ہے
ان کے دور سے نہیں ،صرف اس دور میں
چلئے آپ کی بات مان بھی لیں تو تعجب ہےکہ ہر دور میں ایک ایسی شخصیت کی طرف لوگ مسائل میں رجوع ہوتے رہےجو متنازع ہے !!!!!!!
اورعلماء خاموش تماشہ دیکھتے رہے کسی نے بھی خاص طور سے اہل حدیث حضرات مستقل اس شخصیت کے بارے میں کو ئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاسکے !!!!!!!!ہ
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس کامطلب آپ احناف کا مسلک جانے بغیر اعتراض کرتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟​
امام صاحب کا قول رضاعت کا غالباً ڈھائی سال ہے ۔ تمام احناف کے علماء دو سال بتاتے ہیں ۔ کیا احناف اپنے امام کی اندھی تقلید کرتے ہیں؟​
مجھ سے کئی اہل حدیث بھا ئی اس پر بحث کرتے رہتے ہیں۔کہ رضاعت دوسا ل ہے دوسال ہے ۔ میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ آپ احناف کا مسلک جانے بغیر کہ یہ لوگ کس پر عمل کرتے ہیں ،صرف اور صرف اپنے بڑوں کی اندھی تقلید میں اعتراض کرتے ہیں​
وہی ہم کریں تو پھر بھی اندھی تقلید کا طعنہ​
چلئے غلط فہمی دور کرنے کےلئے ایک دو رسائل دکھائیے۔

نمایاں نہیں تو کچھ ہی سہی

متنازع رہی نہیں کردیگی ہے
ان کے دور سے نہیں ،صرف اس دور میں
چلئے آپ کی بات مان بھی لیں تو تعجب ہےکہ ہر دور میں ایک ایسی شخصیت کی طرف لوگ مسائل میں رجوع ہوتے رہےجو متنازع ہے !!!!!!!
اورعلماء خاموش تماشہ دیکھتے رہے کسی نے بھی خاص طور سے اہل حدیث حضرات مستقل اس شخصیت کے بارے میں کو ئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاسکے !!!!!!!!ہ
اگر آپ کا انداز گفتگو اور سوچنے کا یہی انداز ہے تو پھر مجھے معذور سمجھیے میں آپ کا ساتھ نہیں دے سکتا ۔ وقت ضائع کرنے کی مجھے عادت ہے لیکن اب یہاں طبیعت مائل نہیں ہورہی ۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
امام صاحب جب بغداد میں وارد ہوے تو ایک اہل حدیث سے ملاقات ہوئی اس نے امام صاحب سے سوال کیا :
کیا رطب کی بیع تمر سے جائز ہے(در مختار : ج3 ص 130
ثابت ہوا کہ اہل حدیث امام صاحب کے زمانہ میں بھی موجود تھے اب چھوڑ دو حنفیت اور کر لو توبہ اللہ تمھارا بھلا کرے
شاباش حافظ صاحب : اس سے ثابت ہوا کہ احکام اور تفقہ میں اس زمانے کے اہل حدیث ( بالفرض اگر اس موجودہ نادان ساتھی مراد ہو) امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے خوشہ چین تھے ۔
کیا کہنے آپ کے حافظ صاحب !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
اگر آپ کا انداز گفتگو اور سوچنے کا یہی انداز ہے تو پھر مجھے معذور سمجھیے میں آپ کا ساتھ نہیں دے سکتا ۔ ۔
میرے اندازے گفتگو میں کیا ٹیڑاپن ہے رہنمائی فرمائیں ۔آپ کو جو تکلیف ہو ئی معاف فرمائیں۔
بھائی مجھے تو بحث کرنابلکل بھی اچھانہیں لگتا ۔بس مجبوری کہ تحت بحث کرتا ہوں
آپ نہیں کرنا چاہیں کوئی بات نہیں
 
Top