• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابو اسحاق السبعی اور ان سے امام سفیان بن عیینہ کا سماع!!!

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,583
پوائنٹ
384
حافظ ابو یحیی نورپوری نے ایک کتاب لکھی ہے، جس پر حافظ زبیر علی زئ نے نظر ثانی کی ہے۔ اس کتاب کا نام ہے، "صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث"، اس کتاب کے صفحہ نمبر 70 پے لکھا ہے کے امام سفیان بن عیینہ کا امام ابو اسحاق السبعی سے سماع ان کے اختلاط سے پہلے کا ہے۔ یہ رہی ان کی کتاب ~$SahihBukhari_ka_Mutalia_aur_Fitna_Inkar-e-hadees.pdf

لیکن مندرجہ ذیل ایمہ سے یہ ثابت ھے کہ سفیان بن عیینہ کا سماع ابو اسحاق سے اختلاط کے بعد کا ھے۔

1) الحافظ ابو یعلیٰ الخلیلی (اختصار علوم الحدیث لا ابن کثیر مع شرح الباعث الحدیث صفحہ 229، از علامہ محمد شاکر۔
2) امام نووی (تقریب مع تدریب 897/2
3) حافظ سیوتی (تدریب الراوی 897/2 )
4) حافظ ذہبی (میذان الاعتدال 6399)، (تدریب الراوی 897،898/2 )
5) امام فساوی (میذان الاعتدال 5/326)
6) امام یحیی بن معین (تھذیب التھذیب 5263)
7) امام ابن الصلاح (صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث، صفحہ 70)

ان سب حوالوں کے ھوتے ہوے، کیا شیخ ابو یحیی نور پوری رحمہ اللہ کا قول صحیح ہے کہ امام سفیان بن عیینہ کا امام ابو اسحاق السبعی سے سماع ان کے اختلاط سے پہلے کا ھے؟؟
وضاحت سے بیان کریں۔
جزاک اللہ خیر
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
رضا بھائی جان، سوال وجواب کے لئے دراصل ہم نے ایک ہی کیٹگری مختص کی ہے سوالات و جوابات کے نام سے۔ سوال چاہے کسی بھی موضوع سے متعلق ہو، اگر سوال ہے تو ازراہ کرم سوالات و جوابات والی کیٹگری میں ہی پوسٹ کریں تاکہ متعلقہ علمائے کرام اس کا جواب دے سکیں۔
آپ کی پوسٹ کو سوال و جواب سیکشن میں منتقل کر رہا ہوں۔
باقی سوال بہت اچھا ہے۔ میں بھی علمائے کرام کے جواب کا منتظر ہوں۔
اور کتاب کا لنک دے کر تو آپ نے کمال کر دیا ، جزاکم اللہ۔ یہ کتاب میری فرمائشی کتب کی فہرست میں شامل تھی۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رضابھائی شاکر بھائی نے بہت عمدہ طریقہ سے ایک دوباتیں آپ کو کہیں ہیں مزید اگر کچھ اور اس بارہ میں جاننا ہے تو یہاں آجائیں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,357
پوائنٹ
800
بہت اچھا سوال ہے، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کریں!
ایک وضاحت ہے کہ
جزاک اللہ خیر
عربی کا ایک جملہ ہے، جس میں ’خیر‘ کو منصوب ہونے کی وجہ سے ’خیرا‘ پڑھا جاتا ہے۔
گویا صحیح جملہ اس طرح ہوگا: جزاك الله خيرا الف کے ساتھ
علاوہ ازیں صحیح لفظ سیوتی نہیں بلکہ سیوطی ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا سماع ابو ااسحاق السبیعی رحمہ اللہ سے ان کے تغیرکے بعد کے زمانہ کا ہے۔ امام ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
قال يحيى بن معين سمع منه ابن عيينة بعدما تغير۔(تھذیب التھذیب ، ترجمة ابی اسحاق السبیعی)
امام یحی بن معین رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ ابن عیینہ نے ابو اسحاق السبیعی سے تغیر کے بعد سنا ہے۔
یہ واضح رہے کہ ابو اسحاق کا تغیر ایسا نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے اس راوی کی روایت ساقط ہو جاتی ہو بلکہ ان کا تغیر بہت ہی قلیل درجہ کا تھا۔یہ بھی واضح رہے کہ اہل علم نے ان کے لیے’ اختلاط ‘کے بجائے ’تغیر‘ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اور ایسے قلیل تغیر ذہنی کے بعد بھی روایت قابل احتجاج ہوتی ہے جب تک کہ کوئی مخالف موجود نہ ہو۔
”اختلاط‘کا معنی یہ ہوتا ہے کہ عقل میں اس قدر فتور آ جائے کہ محدث اپنی روایات کو خلط ملط کرنا شروع کر دے جبکہ تغیر میں حافظہ میں کسی قدر تغیر آجاتا ہے لیکن عقل میں فتور پیدا نہیں ہوتا لہذا اگر تغیر کے بعد محدث کی روایات کسی اور کے مخالف نہ ہوں تو قابل قبول ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
محدث فورم کے ایک معزز رکن جناب ابن مبارک صاحب نے بھی اسی موضوع پر اپنے خیالات بذریعہ ای میل بھیجے ہیں۔ جو انہوں نے مجلس فورم پر بھی اسی سوال کے جواب کے طور پر لکھے ہیں۔ ملاحظہ کریں:

الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله أما بعد!!
"وما آفة العلم إلا رواتها"
بھائی آپکو کس نے کہا ہے کہ حافط ابو یحی نور پوری حفظہ اللہ نے سفیان بن عیینہ کا سماع ابو اسحاق السبیعی سے اختلاط سے پہلے ہونے کا دعوی کیا ہے؟ بلکہ انہوں نے ۷۰ نمبر صفحہ پر یہ کہا ہے کہ:
"اسی طرح سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا ابو اسحاق السبیعی سے آخر میں سننا کسی بھی معتبر ذریعے سے ثابت نہیں ، چہ جائیکہ اس پر اہل علم کا اتفاق ہو"
اور جس چیز کا انہوں نے دعوی کیا ہے وہ ہے سفیان بن سعید الثوری کا ابو اسحاق السبیعی سے سماع اختلاط سے پہلے کا ہے(ص ۶۸)۔ اور آپکو معلوم ہونا چاہیے کہ سفیان بن عیینہ اور ہیں اور سفیان بن سعید الثوری اور ہیں۔

رہا معاملہ آپکے پیش کردہ سفیان بن عیینہ کے متعلق حوالہ جات کا تو عرض ہے کہ بھائی محدثین کی اصطلاحات کو اسی طرح بیان کیا جاتا ہے جیسے انہوں نے بتلائی ہیں خصوصا جرح و تعدیل کے مسائل میں ۔ چنانچہ لفظ "ثابت" اور "اختلاط" دونوں پر اعتراض ہے کہ الخلیلی کے علاوہ تمام ائمہ سے ثابت ہے بلکہ انہوں نے کسی سے نقل کیا ہے اور وہ بھی صیغہ تمریض کے ساتھ اور آپکو معلوم ہونا چاہیے کہ نقل کرنا اور کسی پر حکم لگانا دونوں میں فرق ہے، اب آپ کے دیے ہوئے حوالہ جات کی طرف آتے ہیں:

الف: الخلیلی کا قول الباعث الحثیث سے ذکر کیا تو وہ یوں ہے:
(بعد ما ذكر من المختلطين فقال) وأبو إسحاق السَّبيعي، قال الحافظ أبو يعلى الخليلي: وإنما سمع ابن عُيينة منه بعد ذلك۔
ب، ج: تدریب الراوی میں تو نووی (اور سیوطی رحمہ اللہ دونوں شارح ہیں اصل قول ابن الصلاح کا ہے) نے کہا: "ویقال : سماع ابن عیینۃ منہ بعد اختلاطہ" صیغہ تمریض کے ساتھ ۔
د:میزان الاعتدال میں سے ذہبی کا آپنے حوالہ دیا اس میں عبارت اس طرح ہے: عمرو بن عبدالله [ ع ]، أبو إسحاق السبيعى، من أئمة التابعين بالكوفة وأثباتهم إلا أنه شاخ ونسى ولم يختلط، وقد سمع منه سفيان بن عيينة، وقد تغير قليلا. اور تدریب الراوی میں انکی عبارت یوں ہے: "سمع منہ وقد تغیر قلیلا"۔
بتائیں اس میں اختلاط کا کہاں تذکرہ ہے؟ جبکہ امام ذہبی نے "تغیر قلیلا" کے لفظ استعمال کیے ہیں۔
ر: امام فسوی کا قول میزان الاعتدال میں اس طرح ہے: وقال الفسوى: فقال بعض أهل العلم: كان قد اختلط، وإنما تركوه مع ابن عيينة لاختلاطه.بتائیں اس میں انکی طرف سے کیا ان پر اختلاط کا حکم لگایا گیا ہے؟ یا صرف نقل کیا ہے؟
س: امام ابن معین کی عبارت میزان الاعتدال میں یوں ہے: قال يحيى بن معين سمع منه ابن عيينة بعدما تغير.
بتائیں اس میں اختلاط کا کہاں تذکرہ ہے؟
جبکہ ابن معین نے اپنی تاریخ میں انکے بارے میں کہا کہ: "کان ابا اسحاق شبیہا بالمختلط"
ص: ابن الصلاح کی عبارت کا حوالہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تدریب الراوی انہی کے مقدمہ کی علمی نسل ہے۔
تو ان سب حوالہ جات میں واضح موجود ہے کہ ابو اسحاق مختلط نہیں تھے بلکہ حافظہ میں کچھ تغیر آگیا تھا۔
باقی رہا یہ معاملہ کہ ابن عیینہ کا سماع کب کا ہے تو محترم بھا ئی سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا سماع ابو اسحاق السبیعی سے بڑھاپے کا ہے ، جیسا کہ ان کا اپنا قول ہے کہ:
قال ابن عدي في الكامل في ضعفاء الرجال: حدثنا الحسين بن عياض ، حدثنا إبراهيم بن أبى داود قال يحيى بن معين سمعت حميد عن عبد الرحمن الرؤاسي يقول : سمعت بن عيينة يقول حمل بنو أبي إسحاق السبيعي أبا إسحاق على حمار إلى الحيرة لياخذ عطاءه فأحدث على الحمار من الكبر فردوه من الطريق.
قال ابن عيينة ، وإنما سمعت انا منه بعد ذلك.
الكامل في ضعفاء الرجال، ترجمۃ يونس بن أبي إسحاق السبيعي الكوفي (وهو ابن أبي إسحاق الكوفي)8-525، رقم الترجمۃ: 2058
اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ انہوں نے بڑھاپے میں ان سے سنا جسکا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اختلاط کے بعد سنا ۔
اس کے بعد جامعہ ام القری مکہ المکرمہ میں ایک طالب علم احمد بن سعد بن احمد آل غرم الغامدی نے ڈاکٹر وصی اللہ بن محمد عباس کی نگرانی میں ماسٹر کی ڈگری کیلئے تحقیقی مقالہ پیش کیا جس میں انہوں نے ابو اسحاق السبیعی کی تمام روایات کو کتب ستہ اور مسند احمد سے جمع کیا اور ان پر تحقیق کی جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچتے ہیں:
وأما سماع ابن عيينة منه فان من نص على اختلاط أبي اسحاق قرر أن ابن عيينة سمع منه بعد ذلك، ولقد عرضت مرويات سفيان بن عيينة عن أبي إسحاق على مرويات غيره من القدماء فلم أجده مخالفا لهم فكانت كلها التي في السنن والمسند مستقيمة إلا حديثا واحدا مما يجعلني أجزم أن أبا إسحاق إنما شاخ ونسي أو كبر وتغير قليلا ولم يختلط قط. انتهى!
أحاديث أبي إسحاق السبيعي في الكتب الستة والمسند (جمعا ودراسة) لأحمد بن سعد بن أحمد آل غرم الغامدي (1/80)
تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ ابو اسحاق سے ابن عیینہ نے جتنی روایات کی ہیں کتب ستہ اور مسند احمد میں سب کی سب مقبول ہیں سوائے ایک روایت کے۔
واللہ اعلم بالصواب
 
Top