عرض ہے کہ آپ کا یہ نتیجہ نکالنا کہ یہ دلیل اہلحدیث اور غیرمقلدین کے درمیان تمیز پیدا کر رہی ہے۔ غلط ہے۔
یہ کیونکر ممکن نہیں کہ تب کے اور آج کے مقلدین ہی میں فرق پیدا ہو گیا ہو؟
تب کے مقلدین کتاب و سنت کے خلاف تقلید نہیں کرتے ہوں گے۔ آج کے بعض مقلدین ایسا کرتے ہیں، اسی لئے اہلحدیث کتاب و سنت کے خلاف تقلید کو شرک کہتے ہیں۔ بلکہ اہلحدیث کیا، اس اعتبار سے تو دور حاضر کے علمائے احناف بھی ایسی تقلید کو شرک ہی قرار دیتے ہیں۔ یہ اور بات کہ عملاً اسی قسم کی تقلید میں ملوث بھی ہیں۔ الاماشاءاللہ۔