گڈمسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 10، 2011
- پیغامات
- 1,407
- ری ایکشن اسکور
- 4,912
- پوائنٹ
- 292
مفتی عابد الرحمن بھائی نہ ہمیں امام صاحب سے کوئی ذاتی دشمنی ہے اور نہ ہی ان کے مقلدین سے۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ مجھے تو کسی انسان سے بھی کوئی دشمنی نہیں۔ ہاں جن وجوہات واسباب کی وجہ سے اسلام بعض لوگوں سے بغض ودشمنی رکھنے کا حکم دیتا ہے، انہی وجوہات واسباب کی وجہ سے میں بھی ان لوگوں سے بغض ودشمنی رکھتا ہوں۔
جب آپ لوگ اس بات کو تسلیم کرنے کے باوجود کہ امام صاحب انسان تھے، اور انسان غلطی کا پتلا ہے اور امام صاحب سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ پھر بھی اندھا دھند امام صاحب کی ہر بات کو تسلیم کیے ہوئے ہیں، تو بھائی اصل اختلاف کی وجہ یہ ہے ہم کہتے ہیں کہ قرآن وحدیث ہی اصل مصدر ہیں، آپ قرآن وحدیث کو اصل مصدر تسلیم کرتے ہوئے بھی کتنے سارے احکامات ومسائل میں ایسی تاویلات کرتے ہیں کہ بالآخر امام صاحب کے قول کے مطابق اس شرعی مسئلہ کو ڈھال ہی دیتے ہیں۔ اور زعم باطل میں یہ خیال کرلیتے ہیں کہ ہم قرآن وحدیث پہ عمل کررہے ہیں۔
اس جاری مسئلہ کو ہی لیے لیجیے واضح صریح شرعی مخالفت کےباوجود بھی آپ امام صاحب کے قول کو عین قرآن وحدیث ثابت کروانے پر لگے ہوئے ہیں، اور کہا جارہا ہے کہ یہ فقاہت ہے اور آپ لوگ اس فقاہت کو جانتے، سمجھتے ہی نہیں۔
بھائی جب ایک مسئلہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے، اور امام صاحب سے اس کی مخالفت بھی ثابت ہے تو قرآن وحدیث کو تسلیم کرنے میں کیا مانع ہے؟ یہ ہے اصل اختلاف کی وجہ۔۔ جب مسئلہ کی نوعیت یہاں تک پہنچتی ہے تو پھر حقائق سامنے آتے ہیں اوران حقائق کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے آپ ببانگ دھل بیان جاری وساری کرتے ہیں کہ یہ لوگ امام صاحب کے دشمن ہیں وغیرہ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ امام صاحب کی جو تنقیص ہوتی ہے اس کے اصل ذمہ دار بھی آپ لوگ ہی ہیں۔