• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابو حنیفہ

شمولیت
ستمبر 14، 2011
پیغامات
114
ری ایکشن اسکور
576
پوائنٹ
90
ایک مرتبہ امام ابو حنیفہ کہیں جا رہے تھے‘ راستے میں زبردست کیچڑ تھا‘ ایک جگہ آپ کے پاؤں کی ٹھوکر سے کیچڑ اڑکر ایک شخص کے مکان کی دیوار پر جالگا‘ یہ دیکھ کر آپ بہت پریشان ہوگئے کہ کیچڑ اکھاڑ کر دیوار صاف کی جائے تو خدشہ ہے کہ دیوار کی کچھ مٹی اتر جائے گی اور اگر یوں ہی چھوڑ دیا تو دیوار خراب رہتی ہے۔

آپ اسی پریشانی میں تھے کہ صاحب خانہ کو بلایا گیا‘ اتفاق سے وہ شخص مجوسی تھا اور آپ کا مقروض بھی‘ آپ کو دیکھ کر سمجھا کہ شاید قرض مانگنے آئے ہیں‘ پریشان ہوکر عذر اور معذرت پیش کرنے لگا‘ آپ نے فرمایا: قرض کی بات چھوڑو‘میں اس فکر وپریشانی میں ہوں کہ تمہاری دیوار کو کیسے صاف کروں‘اگر کیچڑ کھرچوں تو خطرہ ہے کہ دیوار سے کچھ مٹی بھی اتر آئے گی اور اگر یوں ہی رہنے دوں تو تمہاری دیوار گندی ہوتی ہے‘

یہ بات سن کر وہ مجوسی بے ساختہ کہنے لگا حضور! دیوار کو بعد میں صاف کیجئے گا پہلے مجھے کلمہ طیبہ پڑھا کر میرا دل صاف کردیں‘ چنانچہ وہ مجوسی آپ کے عظیم اخلاق وکردار کی بدولت مشرف بہ اسلام ہوگیا۔

امام ابو حنیفہ جس طرح علم وفضل اور فقہ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے اسی طرح اخلاق وکردار کے لحاظ سے بھی آپ یکتائے روزگار تھے- آپ کے اخلاق اور کردار کی یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے جس پر عمل پیرا ہو کر نا صرف آئمہ کرام بلکہ عالم اسلام کا ہر شخص اخلاق و کردار میں آپ اپنی مثال بن سکتا ہے- اللہ رب العزت ہم سب میں ایسے اوصاف پیدا فرماۓ- آمین

بحوالہ گلستانِ اولیا
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
اگر صحیح بھی ہوتو کوئی تعجب نہیں ہونا چا ہئے کوئی بڑا جب ہی بنتا ہے جب کردار گفتار اخلاق معاملات میں بھی اعلیٰ اور لاثانی ہو۔ اب یہ روایت کہاں تک صحیح ہے تویہ امام فخرالدین رازیؒ کی ذمہ داری ہے وہی اس کے راوی ہیں ملاحظہ فرمائیں
امام فخر الدین رازی ‘ امام اعظم ابوحنیفہ کی سیرت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
ایک مرتبہ امام اعظم کہیں جا رہے تھے‘ راستے میں زبردست کیچڑ تھا‘ ایک جگہ آپ کے پاؤں کی ٹھوکر سے کیچڑ اڑکر ایک شخص کے مکان کی دیوار پر جالگا‘ یہ دیکھ کر آپ بہت پریشان ہوگئے کہ کیچڑ اکھاڑ کر دیوار صاف کی جائے تو خدشہ ہے کہ دیوار کی کچھ مٹی اتر جائے گی اور اگر یوں ہی چھوڑ دیا تو دیوار خراب رہتی ہے۔ آپ اسی پریشانی میں تھے کہ صاحب خانہ کو بلایا گیا‘ اتفاق سے وہ شخص مجوسی تھا اور آپ کا مقروض بھی‘ آپ کو دیکھ کر سمجھا کہ شاید قرض مانگنے آئے ہیں‘ پریشان ہوکر عذر اور معذرت پیش کرنے لگا‘ آپ نے فرمایا: قرض کی بات چھوڑو‘میں اس فکر وپریشانی میں ہوں کہ تمہاری دیوار کو کیسے صاف کروں‘اگر کیچڑ کھرچوں تو خطرہ ہے کہ دیوار سے کچھ مٹی بھی اتر آئے گی اور اگر یوں ہی رہنے دوں تو تمہاری دیوار گندی ہوتی ہے‘ یہ بات سن کر وہ مجوسی بے ساختہ کہنے لگا حضور! دیوار کو بعد میں صاف کیجئے گا پہلے مجھے کلمہ طیبہ پڑھا کر میرا دل صاف کردیں‘ چنانچہ وہ مجوسی آپ کے عظیم اخلاق وکردار کی بدولت مشرف بہ اسلام ہوگیا۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
مستند ہونے کا کیا معیار ہونا چاہئے اتنی تنگ نظری مناسب نہیں مسلکی اختلاف اپنی جگہ اچھے کردار کے حاملین تو غیر مسلم بھی ہوتے ہیں( مگر میں امام صاحبؒ کو غیر مسلم نہیں کہہ رہا ہوں کبھی اسی پر کمنٹ ہوجائے)
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
درست فرمایا۔۔۔
اللہ نے یتیم کو کھانا کھلانے کا حکم دیا ہے۔۔۔ ہم یہ نہیں پوچھ سکتے کہ اللہ نے اسے یتیم ہی کیوں کیا؟؟؟۔۔۔
شکوک وشبہات کی دنیا میں ہمیشہ سے سوال اُٹھتے ہیں۔۔۔اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کے ہم اللہ پر اعتراض کررہے ہیں۔۔۔ کیونکہ حکم دینے والا ہی ہمارے لئے دلیل ہے۔۔۔ جس میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔۔۔ اور اگر ارسلان بھائی نے اپنے رائے کا اظہار کیا تو وہ جانتے ہیں کے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو لیکر شکوک وشبہات پیدا کئے جاتے رہے ہیں۔۔۔ یہ آپ اور ہم سب جانتے ہیں۔۔۔ لہذا شک تو موجود ہے ہی نا؟؟؟۔۔۔ یاد رکھیں کےیقین سے محرومی ہی سوال کا پیش خیمہ ہے۔۔۔ لیکن سوال یہ ہے امام صاحب کی شخصیت کو متنازعہ کس نے بنایا؟؟؟۔۔۔ ہم نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
سوال یہ ہے امام صاحب کی شخصیت کو متنازعہ کس نے بنایا؟؟؟۔۔۔ ہم نے۔
جی آپ نے بنایا ہمارے یہاں متنازعہ نہیں ہے؟
اتنے دنوں کے بعد تو کوئی اچھی بات پڑھنے کو ملی۔ بھائی دوسروں کا بھی خیال رکھا کرو(ابتسامہ)
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
حرب بھائی
الحمد للہ ہم سب مسلمان ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں بھی مستشرقین نے متنازعہ بنا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو اس کا سیدھا مطلب یہ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔
کہ ہم میں بھی کہیں نہ کہیں کھوٹ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
جب کہ اسلام کا اس میں کوئی دخل نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک باپ کی کئی اولاد ہوتی ہیں اب اگر کوئی ۔۔۔۔۔۔۔
بے دین ہوجائے یا بد اعمال ہوجائے تو برائی باپ کے حصہ میں آتی ہے ۔۔۔۔۔۔
اسی طرح اب اگر کوئی بریلوی ہوجاے یا یا دیوبندی ہوجائے اور الٹے سیدھے بیانات یا مسئلہ مسائل بیان کرنے لگے تو بیچارےامام ابو حنیفہؒ کی کیا خطا جب کہ اسلاف نے ان کی تعریف و توصیف کی ہے ۔۔۔۔۔۔
بھائی اتنی دوری مناسب نہیں اعتدال والا معاملہ رہنا چاہئے ۔
فقط والسلام
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
مستند ہونے کا کیا معیار ہونا چاہئے اتنی تنگ نظری مناسب نہیں مسلکی اختلاف اپنی جگہ اچھے کردار کے حاملین تو غیر مسلم بھی ہوتے ہیں( مگر میں امام صاحبؒ کو غیر مسلم نہیں کہہ رہا ہوں کبھی اسی پر کمنٹ ہوجائے)
وعلیکم السلام
اس میں تنگ نظری کی کوئی بات نہیں ہے عابد بھائی، ہم تو بس یہ کہہ رہے تھے کہ یہ واقعہ کسی مستندکتاب سے نہیں لیا گیا، اگر ہر ایرے غیرے کی کتاب کو ہم مستند مانتے جائیں تو بس پھر۔۔۔۔۔۔۔ پہلے تھوڑا اس تقلید شخصی سے گمراہی پھیلی ہے۔

اتنے دنوں کے بعد تو کوئی اچھی بات پڑھنے کو ملی
سبحان اللہ
اتنے دنوں سے کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی گئی تحاریر پوسٹ ہوتی رہیں ہیں لیکن عابد بھائی کو مزہ نہیں آیا، لیکن ابوحنیفہ کا ایک غیر مستند واقعہ پوسٹ ہوا تو عابد بھائی کو اتنی خوشی محسوس ہوئی کہ گویا وہ کئی دن کے پیاسے تھے آج انہیں پانی پینے کا موقع ملا ہے۔
 
Top