شاہد نذیر صاحب کاکہناہے کہ میں نے کسی کالاحضرت کی کالی اوراندھی تقلید کی ہے لنک دینے کی وجہ سے
لیکن وہ بہت جلدی بھول گئے کہ تقلید کہ یہ قسم انہون نے بھی انجام دی ہے زبیر علی زئی کا مضمون پیش کرکے
سوال یہ ہے کہ اگرکسی کے مضمون کا لنک دیناتقلید ہے توپھر کسی کا مضمون پیش کرناتقلید کیوں نہیں ہوگا۔اب شاہد نذیر صاحب خود فیصلہ کرلیں کہ انہوں نے کالی تقلید کی پیلی تقلید یاحیدرآباد کی عوامی زبان کے مطابق خالی پیلی تقلید کی۔
دوسری بات یہ ہے کہ تقلید کو توہم جائزکہتے ہیں لہذا میں نے تقلید کاتوکوئی غلط کام نہیں کیا
لیکن وہ تقلید کوجائزنہیں بلکہ حرام گردانتے ہیں لہذا انہوں نے اس باب میں زبیر علی زئی کی تقلید کرکے حرام فعل کا ارتکاب کیاہے
مزید لنک بعد میں ارسال فرمائے گا پہلے اپنے ائمہ کے آپسی اختلافات پر تو نظر فرمالیں جس کا آئینہ آپکو سابقہ پوسٹ میں دکھایا گیا ہے۔ کیا حنفی مذہب جیسی حالت زار بھی کسی اور مذہب کی ہوگی جس میں صرف اختلافات ہی اختلافات اور تناقضات ہی تناقضات ہیں۔ اگر آپ میں ذرا بھی شرم ہوئی تو آئندہ کسی کو آپسی اختلاف کا طعنہ نہیں دینگے۔
ائمہ کے اختلافات پر ہماری بہت پہلے سے نگاہ اورنظر ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگ سمجھتے نہیں کہ اختلاف کس کو کہتے ہیں اورتضاد کس کوکہتے ہیں اورجن بے چاروں کاسرمایہ علم ہی چند اردوکتابیں ہوں تواسے کیاپتہ کہ فقہ شافعی میں کیااختلاف ہے فقہ مالکی میں کیااختلاف ہے فقہ حنبلی میں کیااختلاف ہے اوراختلاف کاتناسب کیاہے ۔ اس بے چارے نے اردو میں کہیں سے فتاوی عالمگیری کا ترجمہ پڑھ لیااوراسی طرح کی چند اردوکتابیں پڑھ لیں اوراس کو ہی منتہائے علم سمجھ بیٹھاہے۔ بھائی میرے
ستاروں سے آگے جہاں اوربھی ہیں
اور
توہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کرگیا
ورنہ گلشن میں علاج تنگی داماں بھی ہے
ویسے اگرائمہ احناف کے اختلاف کے تعلق سے میں نے آپ سے دوچار علمی یاٹیکنیکل سوالات کرلئے توآپ ایک مرتبہ پھر کسی نہ کسی کی تقلید کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔لہذا ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ آپ کو آپ کے خیال کے مطابق ایک حرام کام سے بچائے رکھیں ۔(ابتسامہ)
پڑھیئے اور رجوع شدہ چیزوں کو پیش کرنے سے خود بھی شرم کیجئے اور اپنے دغاباز اور دھوکے باز دیوبندی بھائیوں کو بھی سمجھائیے تاکہ وہ اس مضمون کو اہل حق فورم سے ہٹادیں۔ ویسے اس اخلاقی جراء ت کی امید دیوبندیوں سے ہر گز نہیں کی جاسکتی۔ جن کے اکابرین مخالفین کو الزام دینے کے لئے قرآن کی آیتیں گھڑتے ہوں احادیث میں اضافے کرتے ہوں اور اپنی طرف سے جھوٹی عبارتیں لکھ کر اہل حدیث کی طرف منسوب کردیتے ہوں ان سے آخر کیسے کسی خیر اور نیک کام کی امید کی جاسکتی ہے؟
میں نے اہل حق فورم سے ایک کتاب کا لنک اس فورم پر دیا تھا جس میں غیرمقلدین کی انہی کارگزاریوں کی داستان بیان کی گئی تھی جس کاآپ نے ماقبل میں الزام ہے۔ پوری کتاب مدلل اورحوالے کے ساتھ ہے۔ ایک مرتبہ پڑھ لیجئے ۔ایساہوتاہے کہ آدمی دوسرے کوالزام دیتاہے حالانکہ وہ خود ملزم ہوتاہے
الجھاہے پائوں یارکازلف دراز سے
لوآپ اپنے دام میں صیاد آگیا
ویسے ایک مزید لنک شیئر کردیتاہوں لنک عربی میں ہے اپنے کسی مسلکی بھائی سے خلاصہ معلوم کرلیجئے گا۔ اس لنک میں تفصیلی طورپر آپ حضرات کے کارنامے بیان کئے گئے ہیں کس طرح دوسروں کی کتابوں میں حذف واضافہ آپ کی جماعت نے کیاہے۔
هنامجمع كذب وتدليس التيمية على علماء السنة
پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔پڑھتاجاشرماتاجا۔
آپ سے بھی گزارش ہے کہ آئندہ کوئی بھی مثال پیش کرنے سے پہلے تحقیق ضرور کر لیجئے گا جو کہ آپ کے مذہب میں ایک مقلد کو حرام ہے۔ لیکن اس "حرام کام‘‘ سے کم از کم آپ اس حدیث کی زد میں آنے سے بچ جائیں گے کہ کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کو آگے بڑھا دے۔
ویسے اگرلنک پیش کرنے کی وجہ سے ہمیں تحقیق کی نصیحت کررہے ہیں توخود زبیر علی زئی کا ایک مضمون پیش کرکے خود کو آپ محقق سمجھ رہے ہیں یامقلد سمجھ رہے ہیں۔اگرتحقیق اس کا نام ہے تودنیا میں ہرفرد محقق ہے اوراگریہ تقلید ہے توآپ نے ایک حرام کام انجام دیاہے اس سے فوراتوبہ کیجئےاورآئندہ کسی دوسرے کے کسی مضمون کا لنک پیش مت کیجئے گا۔ اپنی تحقیق پیش کیجئے گا۔
وہ سنی ہوئی بات آگے بڑھادے
اگراس کا تعلق میرے مضمون کے پیش کردہ لنک سے ہے تویہ سنائی ہوئی بات آگے بڑھانے کاکام توآپ نے بھی انجام دیاہے اب اپنے بارے میں فیصلہ کرلیجئے کہ حدیث کی رو سے آپ کیاثابت ہوتے ہیں ویسے بھی اس کی حیثیت آپ کے اعتراف کی ہے۔