شاہد نذیر
سینئر رکن
- شمولیت
- فروری 17، 2011
- پیغامات
- 2,013
- ری ایکشن اسکور
- 6,264
- پوائنٹ
- 437
سہج صاحب انسان سے غلطی علم کی کمی اور غیرکامل ہونے کی بناء پر ہوتی ہے جب کوئی حقیقت ان پر مخفی رہ جاتی ہے تو وہ غلطی کر بیٹھتے ہیں۔ بس ابوحنیفہ کے معاملے میں بھی بعض علمائے اہل حدیث سے ایسا ہوا کہ وہ ابوحنیفہ کے حالات سے صحیح طور پر واقف نہیں ہوپائے اور حنفیوں کی ابوحنیفہ کے حق میں جھوٹی باتوں سے متاثر ہوکر انہوں نے ابوحنیفہ کی تعریف کرڈالی۔اور ایسا سب کے ساتھ ہی ہو جاتا ہے۔ محمدبن عبدالوہاب کے متعلق حسین احمد مدنی دیوبندی کی بدزبانیوں سے کون واقف نہیں اور محمد بن عبدالوہاب پر دیوبندیوں کی طرف سے لگائے جانے والے بہتانات کی ایک جھلک المہند علی المفند میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ بعد میں دیوبندیوں نے کہا کہ حسین احمد مدنی محمد بن عبدالوہاب سے متعلق حقائق سے آگاہ نہیں ہو پائے تھے اور ان کے متعلق معاشرے میں پھیلی جھوٹی باتوں سے متاثر ہوگئے تھے۔اس لئے محمد بن عبدالوہاب کے متعلق بدزبانی کر بیٹھے۔مسٹر شاہد نزیر کے اکابرین خطاء کے پتلے تھے یہ بات خود ان ہی کی زبانی و گواہی سے ثابت ہوچکی ہے ۔
موصوف شاہد نزیر امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں کہہ چکے ہوئے ہیں کہ
اور موصوف کے اکابرین میں سے بہت سے امام اعظم رحمہ اللہ کو امام اعظم لکھتے رہے اور امام اعظم رحمہ اللہ کے فضائل بیان کرتے رہے یہاں تک کہ قرآن کی آیت امام اعظم رحمہ اللہ کی فضیلت میں پیش کرتے رہے اور اپنی آنے والی اور اس دور کی نسل کو خبردار کرتے رہے کہ خبردار ہوجاؤ، بدزبان نہ ہونا امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں ۔
مسٹر شاہد نزیر غلطی ہوجانے میں اور جان بوجھ کر غلط کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے
آپ کے اکابرین فرقہ جماعت اہل حدیث کو آپ خود جاھل سمجھتے ہو جو ان کے امام اعظم کے بارے میں کہے گئے تعریفی الفاظ دیکھ کر جل بھن جاتے ہو اور اپنے ہی علاماؤں کو غلط کار کہنے لگتے ہو ۔ سیدھی سی بات ہے جس بات پر شاہد نزیر آگاہ ہو کہ
اور آپ کے فرقے کے محدث جلیل صاحب کو غلطی لگ جائے اور غلطی بھی ایسی کہ قرآن ہی سے امام اعظم رحمہ اللہ کے فضائل ثابت کرنے لگے ؟کیا ایسے غلطی کرنے والے مولوی کو محدث جلیل تو درکنار مولوی کہنا بھی جائز ہوسکتا ہے ؟
کیا میر سیالکوٹی کہیں سے بھی آپ کے اکابرین میں شامل ہوسکتا ہے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو امام اعظم (تاریخ اہلحدیث ص53) لکھنے کے بعد؟ جبکہ شاہد نزیر جانتے ہیں کہ
جس شخص کی عظمت کی کوئی دلیل ہے ہی نہیں اس شخص کے فضائل کے بارے میں شاہد نزیر کے فرقہ کے اکابرین میں سے ایک محدث جلیل شیخ الکل صاحب قرآن پیش کرتے ہیں اور ابراہیم میر سیالکوٹی امت کا اجماع نقل کرتے ہیں؟
تو ثابت یہ بھی ہوا کہ مسٹر شاہد نزیر کا فہم ان کے اکابرین سے زیادہ ہے ۔؟ کہ مسٹڑ شاہد نزیر تو جھوٹے منہ بھی برداشت نہ کریں کہ کوئی امام اعظم رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کی تعریف تو کیا عزت سے نام بھی لے لے۔ اور جناب کے اکابرین اتنے کمزور عقیدے کے مالک تھے کہ قرآن پر بھی جھوٹ بولتے رہے اور امت کا اجماع بھی جھوٹا نقل کرتے رہے۔؟ ایسی صورت میں یہ ضرور پوچھا جائے گا مسٹر شاہد نزیر سے کہ بتائیے آپ جن لوگوں کو اپنے فرقے کے بڑے بڑے محدث و جلیل و شیخ وغیرہ سمجھتے ہو ان کا مقام کیا ہوا ؟
وہ جھوٹے تھے یا مسٹر شاہد نزیر ؟
وہ قرآن کو غلط سمجھے یا مسٹر شاہد نزیر؟
وہ امت کے اجماع کے بارے میں جھوٹے تھے یا مسٹر شاہد نزیر؟
وہ امام اعظم رحمہ اللہ کی جھوٹی تعریفیں کرتے رہے ؟
کیا خیال ہے سہج صاحب آپ کی طرف سے حسین احمد مدنی کی اس غلطی پر انہیں جھوٹا و کذاب کہنا تو بنتا ہی ہے۔ چلیں آپ خلیل احمد سہانپوری اور حسین احمد مدنی کے کذاب ہونے کا اعلان کریں تو پھر ہم بھی علمائے اہل حدیث کی اس غلطی پر انہیں ایسا کہہ لیں گے۔ چلیں شروع ہوجائیں سہج صاحب
امام بخاری رحمہ اللہ کا ابوحنیفہ سے متعلق کلام اوپر ذکر کیا گیا ہے اس کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں؟
ابویوسف کا ابوحنیفہ کے بارے میں جہمی اور مرجئی ہونے کا ذکر بھی اوپر موجود ہے اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ یہ بھی یاد رکھئے گا کہ سلف نے جہمی کو کافر قرار دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ابویوسف کے نزدیک ابوحنیفہ کافر تھے؟
میرا خیال ہے کہ سہج صاحب اب آپکو کسی اور دلیل کی ضرورت نہیں آپ کے لئے اپنے امام ابویوسف کی گواہی ہی کافی ہے اب آپ کو اپنے امام کی گواہی تسلیم کرتے ہوئے ابوحنیفہ کا کافر تسلیم کرلینا چاہیے۔ یا پھر آپ ابویوسف کو کذاب کہنے کا ارادہ رکھتے ہو؟