• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امت مسلماں کی آزادی کیا؟؟؟

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
کچھ مواد یہاں بھی پیش کر دیں تو نوازش ہو گی۔اللہ آپ کو جزا دے۔آمین
انشاء اللہ میں کوشش کرتا ہوں شمارہ جلد آجائے بس عید کی تعطیلات کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔دعا کریں اللہ کامیاب فرمائے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

- پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ۔۔۔۔۔کیا واقعی ہی پاکستان کلمہ حق کے عزائم پر بنا تھا؟؟؟

+ سوال واضح نہیں، یا کم از کم مجھے سمجھ نہیں آیا۔ شک و شبہ کی وجہ؟


- تو پھراب تک اسلام مکمل نافذ کیوں نہ ہو سکا؟؟مسلمانوں کی کثیر تعداد نے جس جذبے کے تحت اپنی جانیں قربان کیں،کیا اب تک وہ ہمیں حاصل ہو سکا ؟
+ اس لئے کہ ”ہم“ نے اس کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی۔ ہم سے یہاں میری مراد پاکستانی قوم + پاکستانی حکمران ہیں۔ جانیں قربان کی تھیں، پاکستان بنانے کے لئے۔ سو وہ بن گیا۔ جتنی قربانیاں پاکستان بنانے کے لئے دی تھیں، اگر اتنی ہی محنت اور قربانی اسلامی نطام کے نفاذ کے لئے کی ہوتی تو یقیناً یہ نافذ بھی ہوجاتا۔

- آج ہم مسلکی اختلاف رکھتے ہیں،جمہوریت کے ثمرات گنواتے اوریورپی تہذیب ،افکار ونظریات کا پرچار کرتے ہیں ،اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں،مسلمان ،مسلمان کے قتل میں ملوث ہیں،
+ یہ تو ”حقیقتِ حال“ ہے۔ اس میں قصور ہم سب کا ہے۔ بحیثیت قوم، ہمارا، اور بحیثیت لیڈر، ہمارے دینی و سیاسی لیڈران دونوں کا

- شرک ،سود ،رشوت،شراب،بے حیائی جیسے دیگر امور اسلام کے نظریات کو پس پشت ڈالتے جا رہے ہیں۔
+ ان کے خاتمہ کے لئے ہم نے کچھ نہیں کیا۔ لہٰذا شیطان کی کرپا سے یہ سب خرافات خوب پھل پھول رہے ہیں۔ آج ٹی وی چینلز کیا کچھ کر رہے ہیں۔ لیکن ہمارے دینی رہنماؤں نے ان چینلز کی بے حیائی کے خلاف کیا اقدام اٹھایا ہے؟؟؟ جب لیڈران ہی خاموش ہوں گے تو عوام کیا کریں گے۔

- کیا یہ پاکستانی مسلمان کی جشن آزادی ہے؟؟
+ ہر گز نہیں

- آراء سے نوازیں۔۔۔کہ امت مسلماں کی جشن آزادی کیا ہے؟؟؟
+ جب یہ اغیار و کفار کے افکار و اعمال سے خود کو آزاد کر لیں گے۔
بہت مشہور نعرہ لگایا جاتا ہے کہ پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہ کہ پاکستان اسلام کے نام پرمعرض الوجود میں آیا۔۔۔۔۔ایک نظریہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح قومی خود مختاری کے قائل تھے،وہ ایک قوم کو حق خودارادیت دلانا چاہتے تھے ، ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ قوم مسلمان تھی۔۔۔۔تو ایک قوم کو اپنے افکار ،نظریات میں مکمل آزادی دینے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح نے جدوجہد کی۔(یعنی اسلام کے لیے نہیں بلکہ ایک قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے (
اس بنا پر جب بنیاد ہی ایسی ہوئی تو کس طرح ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی رٹ لگا سکتے ہیں؟؟؟اور یہی سوال ہے کہ کیا واقعی پاکستان کلمہ حق کے عزائم پر بنایا گیا ؟؟
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
- پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ۔۔۔۔۔کیا واقعی ہی پاکستان کلمہ حق کے عزائم پر بنا تھا؟؟؟
جی بالکل پاکستان بنانے کا بضاہر مقصد یہی تھا کہ یہاں مسلمان اپنی زندگی اسلام کی تعلیمات کے اور قوانین کے مطابق گذار سکیں۔
تو پھراب تک اسلام مکمل نافذ کیوں نہ ہو سکا؟؟مسلمانوں کی کثیر تعداد نے جس جذبے کے تحت اپنی جانیں قربان کیں،کیا اب تک وہ ہمیں حاصل ہو سکا ؟
شائد ہم بحیثیت قوم اپنے دین سے مخلص نہ تھے۔ جب نظام حکومت کی بات آئ تو ہم نے مغربی جمہوریت کو منتخب کیا۔ اور بحیثیت قوم ہم نے اس پر کوئ اعتراض بھی نہیں کیا۔
آج ہم مسلکی اختلاف رکھتے ہیں،جمہوریت کے ثمرات گنواتے اوریورپی تہذیب ،افکار ونظریات کا پرچار کرتے ہیں ،اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں،مسلمان ،مسلمان کے قتل میں ملوث ہیں،
جہاں تک مسلکی اختلاف کی بات ہے تو وہ تو اس وقت تک رہے گا۔ جب تک ہم اپنے تمام دینی اور مسلکی اختلاف کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف لوٹا نہیں دیتے۔ اگر یہ ہوگيا تو باقی سب باتیں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔
شرک ،سود ،رشوت،شراب،بے حیائی جیسے دیگر امور اسلام کے نظریات کو پس پشت ڈالتے جا رہے ہیں۔کیا یہ پاکستانی مسلمان کی جشن آزادی ہے؟؟
آراء سے نوازیں۔۔۔کہ امت مسلماں کی جشن آزادی کیا ہے؟؟؟
جی بالکل یہ مسلمانوں کے لیۓ آزادی کا دن ہے کہ ہم نے انگریزوں اور ہندوؤں کے غلامی سے آزادی حاصل کی۔ اور اس آزادی کا اصل مقصد اس وقت حاصل ہوگا جب ہم اس ملک میں حقیقی اسلامی نظام لے آئیں گے۔ اور اس کے لیۓ اسی جذبے اور قربانی کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو قیام کے لیۓ دکھایا تھا۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
اس ارض پاک کو علماء کی بہت ضرورت ہے۔
جمہوریت کے یہ ٹھیکیدار اس ملک کو کیا ہر اسلامی ملک کو کھوکلا کرتے چلے جا رہے ہیں،،
اور دوسری طرف علماء یہ کہہ کر خاموش بیٹھ جاتے ہیں کہ جمہوریت کفر ہے۔۔
او بھئی جمہوریت کفر ہے اس میں کوئی شک نہیں۔۔
پر لوگوں نے کیا کرنا ہے ان کو بھی کوئی گائیڈ کیا جائے راستہ بتایا جائے۔۔
خاموش بیٹھنے سے کچھ نہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

sadia

رکن
شمولیت
جون 18، 2013
پیغامات
283
ری ایکشن اسکور
548
پوائنٹ
98
وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ

بے شک پاکستان کلمہ حق کے عزائم پر ہی بنا تھا اور آج بھی ہمارا مقصد ایک اسلامی ریاست کا حصول ہی ہے۔

کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے جب آپ کو وہ چیز حاصل ہو جائے تو آپ کی ترجیحات بدل جاتی ہیں کل جہاں پاکستان کے حصول کا مقصد شریعت کا نفاد تھا آج وہاں جمہوریت کا پرچار ہو رہا ہے مگر حق،حق ہوتا ہے اور فتح حق کی ہی ہوتی ہے چاہے باطل کا اندھیرا کتنا ہی کیوں نہ چھا جائے
قیام پاکستان کے بعد قراردادمقاصد میں بھی اللہ کی حاکمیت کے اقرار سے ملک میں قانونی طور پر خلافت کی بنیاد قائم ہو گئ تھی اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم یہاں کونسا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئیے کتنی کوشش کرتے ہیں

"'ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے،امید بہار رکھ"

بے شک آج ہمارا طرز عمل ایک سچے مسلمان جیسا نہیں ہے جہاں بات ہمارے حق میں ہو ہم مسلمان اور جہاں ہمارے گھاٹے کا سودا ہو وہاں ہم کوئ نیا مغربی قانون لاگو کر لیتے ہیں تو سارامعاملہ ہمارے کردار کا ہے جتنا مضبوط ہمارا کردار ہو گا ہم اتنے ہی باعمل مسلمان ہوں گے
مسلمان کی حیثیت سے ہماری حقیقی آزادی اسی دن ہو گی جب اس ملک میں اسلامی نظام عین قرآن و سنت کے مطابق نافد ہو گا
مگر آج کے دن ہم اس رب عظیم کا شکر ادا کر سکتے ہیں جس نے ہمیں یہ ملک دیا جہاں ہم اپنی مرضی سے سانس لے سکتے،جہاں ہماری سوچ آزاد ہے،جہاں ہم اسلامی نظام کے نفاد کا مطالبہ تو کر سکتے ہیں
ہمیں اتنا تو یقین ہے کہ پاکستان نام کا یہ زمین کا ٹکڑا ہمارا ہے اور ہم یہاں اپنی مرضی کے نظام کا مطالبہ کر سکتے ہیں

فرد قائم ربط ملت سے ہےتہنا کچھ نہیں
موج یے دریامیں بیرون دریا کچھ نہیں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
Top