اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کی مزیدار خبر:
"
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان نے ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھا، جن دہشت گردوں کو ہم افغانستان میں ڈھونڈتے رہے پاکستان نے انہیں محفوظ پناہ گاہیں دیں اور ہماری بہت کم معاونت کی، لیکن اب مزید نہیں۔"
بحوالہ جیو نیوز
@فواد صاحب! کیا ہم جناب ٹرمپ صاحب کے اس بیان کے بعد آئندہ امریکی قوم کو ایک بے وقوف, احمق اور دھوکہ زدہ قوم کہہ سکتے ہیں؟
ویسے یہ "امداد" تھی یا "سودے بازی" جس کا بدل چاہیے تھا؟ بنیا نہ ہو کر بھی اتنا بنیا پن؟ آپ تو ہمیں بار بار ان "امدادوں" کی خبریں سناتے تھے اور وہ بھی ایسے جیسے امریکا ہم سے بہت "پیار" کرتا ہو.
صحیح بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے لیے شمالی کوریا کا صدر ہی ٹھیک ہے. میں اس کے ٹرمپ کے بارے میں "پاگل بڈھے" کے الفاظ سے پہلے ہی متفق تھا. اب تو خود جناب صدر نے بھی امریکیوں کو احمق مان لیا.