• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امیر یزید کی بیعت سے بعض صحابہ کا اختلاف اور اس کی نوعیت

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
شیخ صاحب،
جب ظلم اتنا بڑھ گیا تھا تو کس نے بولنا تھا عام لوگ تو ویسے ہی نہیں بولتے تھے ایک مثال دے دیتا ہوں۔

صحیح بخاری میں موجود ہے کہ لوگ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آکر یہ سوال کرتے کہ ہم جب امیر وقت کے پاس جاتے ہیں تو اس کی تعریف کرتے ہیں اور جب وہاں سے باہر آتے ہیں تو اس کی برائی کرتے ہیں اس پر ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نفاق کہتے تھے۔ حافظ ابن حجر نے اس میں ان امیروں کے نام بھی بتائے ہیں َمروان، یزید،ابن زیاد وغیرہ یہ ہے ملوکیت اور خلافت کا فرق خلیفہ کے سامنے اتنی آذادی تھی کہ اپنی بات کہ دی جاتی تھی مگر اس ملوکیت میں ہاں میں ہاں ملائی جانے لگی تھی۔ یہ ظلم تھا جس کی وجہ سے عام آدمی تو بولے ہی نہیں وہ تو تعریف ہی کرتے تھے اور صحابہ کرام نے بھی صبر کا دامن تھام لیا تھا کہ ظلم اتنا بڑھ گیا تھا کہ حکومت کے خلاف بولنے نہیں دیا جاتا تھا تو مخالفت کیا خاک ہونی تھی۔
محترم -

ذرا یہ بیان فرما دیں کہ یزید بن معاویہ رحم الله کے ظلم کی کیا حقیقت تھی ؟؟ ہماری اکثریت ان کو ظالم و فاسق و فاجر، بدکار، زانی، ملعون اور پتا نہیں کیا کیا کہتی ہے -لیکن آج تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ یزید بن معاویہ رحم الله کے ظلم و فسق و فجور کی اصلی نوعیت کیا تھی ؟؟ کیا وہ عورتوں بچوں اور ضعیف افراد کو سر عام قتل کرواتے تھے ؟؟ کیا وہ قیدیوں اور اپنے مخالفین کو بھیانک سزائیں دیتے تھے ؟؟-انہوں نے کن عورتوں کی عزت لوٹی تھی ؟؟ کن محرمات سے انہوں نے نکاح کیا تھا- کیا ان کے نام بتائے جا سکتے ہیں ؟؟ مزید یہ کہ ان غیور صحابہ کرام کے سامنے سب کچھ ہوتا رہا لیکن وہ سب چپ رہے ؟؟ کیا صرف حضرت حسین رضی الله عنہ میں ہی اتنی جرّت پیدا ہوئی کہ وہ یزید بن معاویہ رحم الله کے مقابلے میں نکلے اور وہ بھی کسی منظم فوج کے بغیر صرف گھر والوں کے ساتھ ؟؟ کیا باقی تمام جید صحابہ کرام یزید بن معاویہ کے خوف سے گھروں میں دبکے رہے اور کسی کو اتنی توفیق نہ ہوئی کہ اس کار خیر میں حضرت حسین رضی الله عنہ کا ساتھ دیتے ؟ عشق حسین رضی الله عنہ کے دعوے دار اور یزید بن معاویہ رحم الله پر لعنت کو واجب سمجھنے والوں سے ان تمام سوالوں کے جوابات درکار ہیں ؟؟
 

shafiqueSoomro

مبتدی
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
6
ٰٰیزید بن معاویہ رضہ سے کتنی احادیث صحاح ستہ میں مروی ہیں... کوئی جلدی سے بتائے...

Sent from my C2305 using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم رحمۃاللہ وبرکاتہ!
ایسا کیجئے اس سوال کے لئے ایک تھریڈ قائم کیجئے، ''نیلام گھر'' کے عنوان سے، صحیح جواب دینے والے کو کوئی انعام بھی دیجئے گا!
اس تھریڈ کا مطالعہ کیجئے، اور اس سے متعلق کوئی بات ہو تو عرض کیجئے!
 

shafiqueSoomro

مبتدی
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
6
یہ تو طعنہ ھوا نا جواب تو نہیں ھے نا... اگر کوئی پوچھے کہ علی /حسین/ علی بن حسین رضہ سے کتنی احادیث مروی ھیں تو کیا سوال فضول ھوگا....؟؟؟
اگر یزید سے کوئی حدیث بھی نہیں تو اسکا کیسے حال معلوم ھوگا اور اسکو اچھا ثابت کرنے پر اتنا فوکس کیوں کرتے ھو ...


Sent from my C2305 using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سومرو صاحب! ہم نے کب کہا کہ ہے کہ آپ کے سوال کا جواب دیا ہے، ہم نے تو عرض کیا کہ یہ تھریڈ آپ کے سوال کا محل نہیں!
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top