• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
انتخاب
قوم کے ہمدرد جاگ اٹھے کہ اُبھرا آفتاب
اوڑھ لی ہر راہزن نے رہنمائی کی نقاب​
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب​
جگمگا اٹھا فقیہ شہر کا مدھم چراغ
بیچتے پھرتے ہیں واعظ سینہ ملت کے داغ​
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب​
اب کئی خدام اس سانچے میں ڈھالے جائیں گے
آستین قوم میں کچھ سانپ پالے جائیں گے​
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب​
راہبر ایسے کہ جیسے اشجع و پامرد ہیں
جعفر و صادق کے بیٹے قوم کے ہمدرد ہیں​
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب​
اے غریبو! فصل گل آئی ہے گلشن لوٹ لو
پھر کہاں یہ راہنما، ان کے نشیمن لوٹ لو​
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب​
ان کے دامن پر ہزاروں عصمتوں کا خون ہے
ان کے چہرے کی سپیدی زہرگوں مضمون ہے​
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب​
اے غریبو! اب سنبھل جاؤ اللہ کے واسطے
ان کے دامن پھاڑ دو، اپنی رِدا کے واسطے​
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب​
(شورش کاشمیری)​
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بہت خوب بھیا۔ بہت خوب۔
بڑی دلیری کا کام تھا ایسی شاعری کرنا
اور
فورمز کی دنیا میں اسے لگا کر آپ نے بھی خوب ہمت دکھائی۔
 
Top