- شمولیت
- نومبر 08، 2011
- پیغامات
- 3,416
- ری ایکشن اسکور
- 2,733
- پوائنٹ
- 556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محمد علی جواد بھائی کی عبارت غور سے پڑھیں:
کیا عقل سے دشمنی کی ٹھان لی ہے!اگر صحیح روایات میں اس کا ذکر نہیں توپھر افسانوی شخصیت ہی ہوئی نا
محمد علی جواد بھائی کی عبارت غور سے پڑھیں:
محمد علی جواد بھائی نے، حدیث مرفوع میں اس کے ذکر کی نفی کی ہے!سبائی گروہ عبدللہ بن سبا یمنی کے پیروکار تھے -صحیح احادیث نبوی میں اس شخص کا ذکر نہیں ہے - اس کا اور اس کے پیروکاروں کا ظہور نبی کریم صل الله علیہ و آله وسلم کی وفات کے تقریباً ١٨ -٢٠ سال بعد حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ کے دور خلافت میں ہوا - اسلامی تاریخی کتب میں اس منافق کا ذکر کثرت سے ملتا ہے - خود رافضی جو ابن سبا کی شخصیت کے انکاری ہیں اور اس کو افسانوی قرار دیتے ہیں ان کی اپنی ضغیم کتابوں میں (جن کو وہ مستند مانتے ہیں) جیسے کشی، رجال کشی وغیرہ میں اس نام کی شخصیت کا ذکر جا بجا موجود ہے-
Last edited: