• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انوار البدر فی وضع الیدین علی الصدر (تیسرا اڈیشن) مطبوعہ مکتبہ بیت السلام ، ریاض و لاھور

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
الحمد للہ نماز میں سینے پر ہاتھ باندھنے سے متعلق ناچیز کی کتاب ’’ انوار البدر فی وضع الیدین علی الصدر‘‘ کا تیسرا اڈیشن مکتبہ بیت السلام ریاض و لاہور سے طبع ہوکر منظر عام پر آچکا ہے۔ اس نئے اڈیشن میں حتی الامکان پروف وغیرہ کی غلطیوں کی اصلاح کی گئی ہے اور بہت سارے مقامات پر مزید معلومات شامل کر دی گئی ہیں جس کے سبب اس بار یہ کتاب 752 صفحات کی ہوگئی ہے۔
کتاب کی چند خصوصیات:
  • فریقین کی طرف سے پیش کردہ تمام دلائل کا تذکرہ اور ان کا تفصیلی جائزہ
  • مصنف ابن ابی شیبہ اور التمہید لابن عبدالبر کی روایات میں تحریف کا مکمل ومفصل رد
  • مسند احمد وصحیح ابن خزیمہ والی احادیث پر شذوذ وتفرد کے اعتراضات کا مدلل و مفصل رد
  • ہر حدیث کے تمام طرق واسانید کی رعایت اور سند کے ہرراوی سےمتعلق تمام اقوال جرح و تعدیل کا جائزہ
  • ناقدین کے اقوال جرح وتعدیل سے استدلال سے قبل قائلین سے ان کا اثبات
  • حدیث کے بعض اصولوں مثلا مدلس کے عنعنہ وغیرہ پر مفصل و مدلل بحث
  • سماک بن حرب اور مؤمل بن اسماعیل کی توثیق پر علیحدہ مقالے
  • جناب اعجاز اشرفی (فاضل جامعیہ اشرفیہ لاہور) صاحب کی کتاب ’’نماز میں ہاتھ باندھنے کا مسنون طریقہ‘‘ کا مدلل جواب
  • پاک وہند کے مستند مشائخ و علمائے کرام مثلا شیخ ارشاد الحق اثری ، شیخ حافظ صلاح الدین یوسف ، شیخ ابتسام الہی ظہیر اور شیخ داؤد ارشد وغیرہم ، نیز شیخ عبدالمعید مدنی ، شیخ صلاح الدین مقبول اور شیخ رضاء اللہ عبدالکریم وغیرہم حفظہم اللہ کی علمی و تحقیقی فوائد پرمشتمل تقاریظ ۔
کفایت اللہ سنابلی


anwar 2.jpeg
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جزاک اللہ خیرا محترم شیخ. بارک اللہ فی علمک.
اللہ آپکی ان نیکیوں کو قبول فرماۓ اور آپ کے لۓ آپ کی ان نیکیوں کو ذخیرہ آخرت بناۓ. آمین

کیا ھندوستان میں نہیں چھپی ہے؟؟؟؟ مجھے چاہیۓ.
 
شمولیت
مئی 28، 2016
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
70
اللہ اپ کو جزا خیر دے اور اپ کی مہنت کو قبول فرمائے اور اسے اخرت کے لئےصدقہ جاریہ بنائے.
یہ کتاب کب تک پی ٹی ایف کی شکل میں مل سکتی ہے.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اب یہ کتاب پاکستان سے چھپ چکی ہے۔
مکتبہ بیت السلام لاہور
کتاب حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات کے لیے گزارش ہے کہ محترم شیخ @ابو مریم صاحب کے بقول یہ کتاب اردو بازار میں تمام سلفی مکتبات پر دستیاب ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
توضیح الکلام پھر نور العینین اور اب انوار البدر نماز کے تین مسائل پر الگ الگ ہر ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہیں ۔
موخر الذکر کتاب کو خلاف توقع بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے ، حتی کہ جنہیں یہ کتاب ہضم نہیں ہوئی ، ان کی ہڑ بڑاہٹ بھی اس کی تشہیر و ترویج کا ہی سبب بنی ہے ۔
اللہ تعالی مصنف مقرظین ناشرین کے لیے اسے صدقہ جاریہ بنائے ۔
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


اس کتاب کی قیمت کیا ہے؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
میں نے اپنے ایک ساتھی کو بول دیا تھا کہ وہ خرید کر لے آۓ.
بارک اللہ فیکم
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top