کفایت اللہ
عام رکن
- شمولیت
- مارچ 14، 2011
- پیغامات
- 5,001
- ری ایکشن اسکور
- 9,806
- پوائنٹ
- 773
الحمد للہ نماز میں سینے پر ہاتھ باندھنے سے متعلق ناچیز کی کتاب ’’ انوار البدر فی وضع الیدین علی الصدر‘‘ کا تیسرا اڈیشن مکتبہ بیت السلام ریاض و لاہور سے طبع ہوکر منظر عام پر آچکا ہے۔ اس نئے اڈیشن میں حتی الامکان پروف وغیرہ کی غلطیوں کی اصلاح کی گئی ہے اور بہت سارے مقامات پر مزید معلومات شامل کر دی گئی ہیں جس کے سبب اس بار یہ کتاب 752 صفحات کی ہوگئی ہے۔
کتاب کی چند خصوصیات:
کتاب کی چند خصوصیات:
- فریقین کی طرف سے پیش کردہ تمام دلائل کا تذکرہ اور ان کا تفصیلی جائزہ
- مصنف ابن ابی شیبہ اور التمہید لابن عبدالبر کی روایات میں تحریف کا مکمل ومفصل رد
- مسند احمد وصحیح ابن خزیمہ والی احادیث پر شذوذ وتفرد کے اعتراضات کا مدلل و مفصل رد
- ہر حدیث کے تمام طرق واسانید کی رعایت اور سند کے ہرراوی سےمتعلق تمام اقوال جرح و تعدیل کا جائزہ
- ناقدین کے اقوال جرح وتعدیل سے استدلال سے قبل قائلین سے ان کا اثبات
- حدیث کے بعض اصولوں مثلا مدلس کے عنعنہ وغیرہ پر مفصل و مدلل بحث
- سماک بن حرب اور مؤمل بن اسماعیل کی توثیق پر علیحدہ مقالے
- جناب اعجاز اشرفی (فاضل جامعیہ اشرفیہ لاہور) صاحب کی کتاب ’’نماز میں ہاتھ باندھنے کا مسنون طریقہ‘‘ کا مدلل جواب
- پاک وہند کے مستند مشائخ و علمائے کرام مثلا شیخ ارشاد الحق اثری ، شیخ حافظ صلاح الدین یوسف ، شیخ ابتسام الہی ظہیر اور شیخ داؤد ارشد وغیرہم ، نیز شیخ عبدالمعید مدنی ، شیخ صلاح الدین مقبول اور شیخ رضاء اللہ عبدالکریم وغیرہم حفظہم اللہ کی علمی و تحقیقی فوائد پرمشتمل تقاریظ ۔