• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انڈیا میں سلفی مراکز

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
السلام علیکم
انڈیا کو اس لحاظ سے اللہ تبارک و تعالی نے شرف بخشا ہے کہ ادھر اہل حدیث محدثین کی ایک جماعت سے کام لیا ہے ،مثلا شیخ نزیر حسین محدث دہلوی ،شیخ شمس الحق عظیم آبادی،شیخ عبدالرحمن مبارکپوری شیخ ،عبیداللہ مبارکپوری رحمہم اللہ وغیرہ
اس لئے انڈیا کے سلفی علماء سے گزارش ہے کہ وہ ہمیں سلفیوں کے مراکز قدیم اور جدید کا تعارف کروائیں
مثلا سید نزیر حسین کے مدرسہ کی روداد
مبارکپور شہر کی روداد
اور اب موجود کون سے ادارے کام کر رہے ہیں
اسی طرح جو کتب ان علماء اور سلفی مدارس کے حوالے سے لکھی جا چکی ہیں ان کو انٹر نیٹ کی دنیا میں بھی لایا جایے ۔اور ان کا تعارف کروایا جائے ۔
راقم الحروف بڑی جلدی انڈیا کا دورہ بھی کرنا چاہتا ہے تاکہ پاک و ہند میں سلفی تحریک اور سلفی محدثین کے نقوش کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکوں ۔
رہنمائی فرمائیں ۔
 
ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
شیخ چند مدارس کے متعلق بندے کو تھوڑا بہت علم ہے
جیسے جامعہ سلفیہ بنارس- یہ مدرسہ کافی قدیم اور معروف ہے
جامعہ سنابل دلی - یہ مدرسہ اپنی نوعیت میں عالی شان ہے
جامعہ اسلامیہ عمر آباد - نامور اہل علم یہاں سے فارغ ہوئے ہیں
مالے گاؤں کا مدرسہ بھی مشہور ہے
ندوۃ العلماء لکھنؤ- اپنی نوعیت کا ہے اور مہذب اداروں میں سے ہے
گجرات میں جامعہ امام ابن تیمیہ بھی ہے

شیخ آپ کی انڈیا تشریف آواری پر ان شاءاللہ بقیہ مدارس کے متعلق بھی جان سکیں گے آنے سے پہلے اطلاع ضرور دیں
بارک اللہ فیکم
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سنابلی ، عمری اور ندوی تینوں قسم کے حضرات یہاں موجود ہیں ان کو اپنا اپنا دور نبھانا چاہیے ۔ ۔ ۔
امید ہے کم ا ز کم ان تین مدارس کے حوالے سےتو ضرور معلومات ملیں گی ۔
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
ابن قاسم بھائی جان !
میں نے تو پاکستان کے مختلف صوبوں میں رہنے والے دوستوں کو فون کئے ہیں کہ مجھے جلدی سلفی مراکز کی تفصیل مہیا کریں اور ساتھی کر رہے ہیں اگر آپ یہ طریقہ اپنائیں تو بہت زیادہ چیزیں آپ جمع کر سکیں گے ،دہلی،مبارکپور ،ڈیانہ نواب صدیق حسن رحمہ اللہ کا علاقہ پر بھی کچھ معلومات مہیا کریں کہ اب ان علاقوں کی کیا صورت حال ہے ۔اگر سلفی مراکز یا انڈیا میں سلفی تحریک پر کوئی کتب لکھی گئی ہیں ان پر بھی رہنمائی کریں بارک اللہ فیکم
 
فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شيخ صاحب تھوڑا بہت میں آپکو جانکاری دے سکتا ہوں جو کہ 6 سے 7 لاکھ آبادی والا شہر صوبہ اتر پردیش میں مئو ناتھ بھنجن کے نام سے جانا جاتا ہے اور اگر اسے دینی شہر کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا کیوں کہ یہاں پردے وغيره کا خاص دھیان رکھا جاتا اور اکثر علمائے کرام اپنے خطبات یا تقاریر میں اسکی مثال بھی دیتے ہیں اس شہر میں 3 بڑے سلفی مدارس ہیں پہلا جامعہ عالیہ عربیہ دوسرا جامعہ اسلامیہ فيض عام تیسرا جامعہ محمدیہ اور بھی چھوٹے چھوٹے ہیں اسکی مکمل اور مفصل جانکاری آپکو ج انصاري صاحب دے سکتے ہیں - والسلام
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ندوۃ العلماء لکھنؤ- اپنی نوعیت کا ہے اور مہذب اداروں میں سے ہے
یاللعجب
اوردیگر کون سے ادارے ہیں جو غیرمہذب کہے جاسکتے ہیں۔
ندوۃ العلماء کے بانی مولانا محمد علی مونگیری رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔ وہ جہاں ایک جید عالم دین تھے وہیں مولانا فضل رحمن گنج مرادآبادی سے بھی بیعت تھے۔ندوہ کاخاص امتیاز اس کافکری اعتدال اورتوازن ہے اوریہ وراثت ہے مولانا فضل رحمن گنج مرادآبادی اورمولانا علی مونگیری کااوریہ چیز ندوہ میں تاحال قائم ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ندوہ کے ابتدائی ارکان میں چند جیداورممتاز اہل حدیث علماء بھی شامل تھے۔ندوہ میں تاحال اہل حدیث اساتذہ بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اوربہت سے ممتاز اہل حدیث عالم ایسے ہیں جنہوں نے وہیں سے کسب فیض کیاہے۔
لیکن موجودہ طورپر سلفی کے جومعنی متعارف کرائے جارہے ہیں اس کے لحاظ سے توندوہ سلفی مرکز مین شمار قطعانہیں ہوتاہے۔
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
لیکن موجودہ طورپر سلفی کے جومعنی متعارف کرائے جارہے ہیں اس کے لحاظ سے توندوہ سلفی مرکز مین شمار قطعانہیں ہوتاہے۔
سلفیت قرآن و حدیث کی دعوت کا نام ہے اس لئے پہلے اور آج یہی ہمارا منھج تھا اور ہے اور رہے گا کیونکہ قرآن وحدیث میں تبدیلی نہیں تو سلفیت میں کسیے تبدیلی ہو سکتی ہے ۔
تعجب ان لوگوں پر ہے جو قرآن و حدیث کے مقابلے اپنی فقہ کو لاتے ہیں اور تقلید ناسدید کو جینا مرنا بناتے ہیں ۔ساری زندگی قرآن و حدیث کی مخالفت کرتے ہیں پھر فوت ہونے کے قریب آخری عمر میں ہچھتاتے ہیں کہ ہم نے زندگی ضائع کر دی !
میاں جمشید !اس مضمون میں سلفی مدارس پر بحث ہو رہی ہے اس حوالے سے اگر سلفی مراکز کا تعارف آپ کے پاس ہے تو لائیں ۔کوئی اور بحث کا شوق ہے تو اس کا انتخاب کریں اور اسی سیکشن میں کریں ان شاء اللہ قرآن و حدیث کے داعی سلفی ،اہلحدیث طلباء کرام آپ سے بحث کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ۔
 
ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
ابن قاسم بھائی جان !
میں نے تو پاکستان کے مختلف صوبوں میں رہنے والے دوستوں کو فون کئے ہیں کہ مجھے جلدی سلفی مراکز کی تفصیل مہیا کریں اور ساتھی کر رہے ہیں اگر آپ یہ طریقہ اپنائیں تو بہت زیادہ چیزیں آپ جمع کر سکیں گے ،دہلی،مبارکپور ،ڈیانہ نواب صدیق حسن رحمہ اللہ کا علاقہ پر بھی کچھ معلومات مہیا کریں کہ اب ان علاقوں کی کیا صورت حال ہے ۔اگر سلفی مراکز یا انڈیا میں سلفی تحریک پر کوئی کتب لکھی گئی ہیں ان پر بھی رہنمائی کریں بارک اللہ فیکم
ابن قاسم بھائی جان !
میں نے تو پاکستان کے مختلف صوبوں میں رہنے والے دوستوں کو فون کئے ہیں کہ مجھے جلدی سلفی مراکز کی تفصیل مہیا کریں اور ساتھی کر رہے ہیں اگر آپ یہ طریقہ اپنائیں تو بہت زیادہ چیزیں آپ جمع کر سکیں گے ،دہلی،مبارکپور ،ڈیانہ نواب صدیق حسن رحمہ اللہ کا علاقہ پر بھی کچھ معلومات مہیا کریں کہ اب ان علاقوں کی کیا صورت حال ہے ۔اگر سلفی مراکز یا انڈیا میں سلفی تحریک پر کوئی کتب لکھی گئی ہیں ان پر بھی رہنمائی کریں بارک اللہ فیکم
شیخ اپنی استطاعت کےمطابق معلومات اکھٹا کرکے ان شاءاللہ پیغام ارسال کروں گا
بارک اللہ فیکم
 
ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
یاللعجب
اوردیگر کون سے ادارے ہیں جو غیرمہذب کہے جاسکتے ہیں۔
مولانا جمشید صاحب دامت برکاتہم
معافی اس لئے چاہوں گا کہ میں نے لکھنؤ شہر کو مہذب لکھنے کے بجائے مدرسہ کو لکھ دیا
امید ہے محل نظر کریں گے
شکریہ
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شيخ صاحب تھوڑا بہت میں آپکو جانکاری دے سکتا ہوں جو کہ 6 سے 7 لاکھ آبادی والا شہر صوبہ اتر پردیش میں مئو ناتھ بھنجن کے نام سے جانا جاتا ہے اور اگر اسے دینی شہر کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا کیوں کہ یہاں پردے وغيره کا خاص دھیان رکھا جاتا اور اکثر علمائے کرام اپنے خطبات یا تقاریر میں اسکی مثال بھی دیتے ہیں اس شہر میں 3 بڑے سلفی مدارس ہیں پہلا جامعہ عالیہ عربیہ دوسرا جامعہ اسلامیہ فيض عام تیسرا جامعہ محمدیہ اور بھی چھوٹے چھوٹے ہیں اسکی مکمل اور مفصل جانکاری آپکو ج انصاري صاحب دے سکتے ہیں - والسلام
محترم ان جامعات کی اگر کچھ تفصیل بھی لکھ دیں کہ یہاں شیوخ کون سے ہیں اور کون سے شعبے کام کر رہے ہیں اور طلباء کی تعداد کتنی ہے تا کہ ہمیں زیادہ معلومات حاصل ہوں ۔بارک اللہ فیکم
 
Top