گڈمسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 10، 2011
- پیغامات
- 1,407
- ری ایکشن اسکور
- 4,912
- پوائنٹ
- 292
انگریز کی فوج میں حضرت خضر علیہ السلام
انگريزوں كے مقابلے ميں جو لوگ لڑ رهے تهے ان ميں حضرت مولانا شاه فيصل ارحمن گنج مراد آبادى رحمۃ الله بهى تهے- اچانك ايك دن مولانا كو ديكها گيا كہ خود بهاگے جا رہے تهے اور كسى چودهرى كا نام لے كر جو باغيوں كى فوج كى افسرى كر رهے تهے كہتے جاتے تهے كہ لڑنے كا كيا فائده, خضر كو تو ميں انگريزوں كى صف ميں پا رہا ہوں- نواب صاحب دوسرے واقع كا ذكر بهى فرماتے تهے كہ غدر كے بعد جب گنج مراد آباد كى ويران مسجد ميں حضرت مولانا جا كر مقيم ہوئے تو اتفاقاً اسى راستہ سے جس كے كنارے مسجد ہے كسى وجہ سے انگريزى فوج گذر رہى تهى , مولٰنا مسجد سے ديكھ رہے تهے اچانك مسجد كى سيڑهيوں سے اتر كرديكها گيا كہ انگريزى فوج كے ايك سايئس سى جو باگ دوڑ كهونٹے وغيره گهوڑے كا لئے ہوئے تها اس سے باتيں كر كے مسجد واپس آ گئے , اب ياد نہيں رہا كہ پوچهنے پر خود بخود فرمانے لگے كہ سايئس جس سے ميں نے گفتگو كى يہ خضر عليہ السلام تهے "( سوانح قاسمى : ص 103)