• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اولیٰ ثانوی

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ناظره +تحفۃ القاری +نورانی قاعده

ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... نورانی قاعدہ +پارہ نمبر 30 کا پہلا پاؤ +تحفتہ القار ی،ق اور ک کی صوت میں فرق تک
2. ...... پارہ نمبر 30 کا دوسرا اور تیسرا پاؤ +تحفۃ القاری کا دوسرا حصہ شروع سے سبق نمبر 4 کے آخر تک
3. ...... پارہ نمبر 30 کا آخر ی پاؤ + پارہ نمبر 29 کا پہلا نصف تک +تحفۃ القاری سبق نمبر 5 سے 6 تک
4. ...... پارہ نمبر 29 کا دوسرا نصف +28 پارہ مکمل +تحفۃ القاری سبق نمبر 7 سے سبق 8 کے آخر تک +دہرائی
5. ...... پارہ نمبر 27 مکمل +تحفۃ القار ی سبق نمبر 9 سے سبق نمبر 10 کے آخر تک
6. ...... پارہ نمبر 26 مکمل +سورۃ یاسین مکمل +تحفۃ القار ی سبق نمبر 11 سے 12 کے آخر تک
7. ...... پارہ نمبر 25 مکمل +سور ۃ کہف مکمل +تحفۃ القاری 13 سے 14 تک
8. ...... سورۃ الواقعہ +تحفۃ القاری کی دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ(ناظرۃ القرآن)
1۔طلباء کے صفات و مخارج اسقدر درست ہوں کہ لحن جلی و خفی نہ کریں۔
2۔ناظرہ بالتجوید صحیح آواز اور عربی لہجہ سے پڑھائیں۔
3۔طلباء کو الفاظ کا جوڑ اور تراکیب اسطر ح کروائیں کہ مکمل قرآن مجید کے مختلف مقامات سے پڑھنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے ۔
4۔ناظرہ بعینہ حفظ کے قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے پڑھائیں تاکہ طلباء کا پڑھنا ثواب کا باعث ہو نہ کہ لعنت کا ۔
5۔آخری دس منٹ طلباء کو یومیہ مشق کروائی جائے۔
6۔طلباء کو یومیہ ایک دو رکوع غیر کلاس میں پڑھنے اور کسی مشہور قاری کی حدر سننے کی ترغیب دیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار(ناظرۃ القرآن)

بہتر تو یہ ہے کہ اسکا اختبار زبانی بالمشافہ نہ ہو بلکہ پیپر کی صورت میں منہج الاختبار ہو۔
ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں۔
1۔تجوید کے متعلق کوئی سے دو آیات احادیث و اقوال العلماء ذکر کریں۔
2۔کوئی سے دو قواعد بمع امثلہ لکھیں ۔ مثلاً ق ص ظ وغیرہ۔
3۔5 میں سے 5 کے سامنے صحیح یا غلط کا نشان لگائیں 8 میں سے 5 خالی جگہ پر کر یں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ( تحفۃ القاری +نورانی قاعدہ )
1۔شروع پیریڈ میں پچھلا سبق لازماً سنا جائے
2۔کتاب پڑھانے سے پہلے استاذ محترم قاری ابراہیم میر محمدی کی کیسٹ سن لیں اور اسی کیمطابق پڑھائیں۔
3۔تین یا پانچ طلباء کو انفرادی پھر اجتماعی مشق کروائیں اور مشق میں لہجہ و ادا کا خاص خیال رکھیں۔
4۔طلباء کو روزانہ آدھا گھنٹہ مشق کرنیکی ترغیب دیں یا لازم کریں ۔ اور اسکے لیے طلباء کو 4 یا 5 گروپوں میں تقسیم کردیں۔
5۔کتا ب کے پڑھانے میں اصل مقصود تلفظ ولہجہ کی درستگی مقصود ہے اسلئے ہر سبق میں اس مقصد کا حصول 100 فی صد بنائیں۔
6۔ہر طالب علم کے اوپر لازم کریں کہ وہ سبق پڑھنے سے پہلے قاری کی کیسٹ سماعت کرکے آئے تا کہ سبق بہتر ہو سکے ۔
7۔طلباء کو روزانہ آدھا گھنٹہ مشق کرنا بطور ہوم ورک دیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار (تحفۃ القاری +نورانی قاعدہ )

جس طرح حفظ کا امتحان ہوتا ہے وہی طریقہ اختیا ر کیا جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اجراء النحوو الصرف

ماه ...... مقرره نصاب
(سورةیونس)
1. ...... شروع سورۃ سے لیکر آیت نمبر 10 تک
2. ...... آیت نمبر 10 سے لیکر آیت نمبر 22 تک
3. ...... آیت نمبر 22 سے لیکر آیت نمبر 36 تک
4. ...... آیت نمبر 36 سے لیکر آیت نمبر 48 تک + دہرائی
5. ...... آیت نمبر 49 سے لیکر آیت نمبر 62 تک
6. ...... آیت نمبر 62 سے لیکر آیت نمبر 76 تک
7. ...... آیت نمبر 76 سے لیکر آیت نمبر 92 تک
8. ...... آیت نمبر 93 سے لیکر آخر سورۃ تک + دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

اجراء نحوصرف کے حوالے سے چند امور
٭اسم فعل حرف کی پہچان علامتوں کے ساتھ مفرد مرکب کی پہچان اور ان کا عملی اجراء( پہلے دو ماہ خصوصا) حروف جارہ تذکیر و تانیث کی پہچان کا حفظ اور ان کا عملی اجراء
٭ ماضی مضارع امر کے صیغوں کی پہچان ایک مادہ کو لے کر طلبہ سے تینوں فعل بنواے جائیں (دوسرے دو ما ہ خصوصا) حروف مشبہ بالفعل اور افعال ناقصہ کا حفظ اور ان کا عملی اجراءجملہ اسمیہ فعلیہ مضاعف مضاعف الیہ اور چھوٹے چھوٹے اجزاء کی ترکیب کروائیں۔
٭ وزن کرنے اور مادہ نکالنے کا طریقہ + ہفت اقسام کی پہچان (تیسرے دوماہ خصوصا) صفت و موصوف اور مضاف الیہ معطوف الیہ و معطوف کی پہچان اور عملی اجراءمبتدا خبر معطوف علیہ و معطوف موصوف ار صفت کی چھوٹی چھوٹی ترکیب بھی کروائیں۔
٭ ہر کلمہ میں معرب و مبنی منصر ف غیر منصرف کی پہچان اور ان کی اقسام سے اجمالا متعارف کروانا۔ چوتھے دو ماہ خصوصا
٭ مذکورہ بالا چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جملوں کی ترکیب کروائیں مزید توابع کی بھی تراکیب کروائیں۔بدل عطف بیان وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال ميں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیے ۔
1۔تین میں سے دو جملوں کی مکمل ترکیب کریں ۔
2۔دی گئی عبارت میں سے اسم فعل حرف معرب ۔مبنی ۔مذکر ۔مونث ۔مرفوعات و منصوبات مجرورات وغیرہ بمع علامات الگ الگ کریں عبارت 2 سے تین سطروں کی ہونی چاہیے۔
3۔دومیں سے تین صیغہ جات کی مکمل صرفی تحلیل کریں مثلاً باب مادہ گردان صیغہ وزن وغیرہ۔
4۔تین میں سے کوئی سے دو کی تعریف و اقسام بیان کریں مثلاً معرب و مبنی منصرف وغیرہ معرفہ و نکرہ ۔ مرفوعات ۔منصوبات ۔مجرورات ۔ توبع وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تجليات نبوت

ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... مقدمہ كتاب سے بحث اور کٹ حجتی تک
2. ...... بحث اور کٹ حجتی سے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے اسلام تک
3. ...... حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کےاسلام سے بارہ نقیب تک
4. ...... بارہ نقیب سے غزوہ احد تک +دہرائی
5. ...... غزہ احد سے لیکر عمرہ حدیبیہ تک
6. ...... عمرہ حدیبیہ سے معرکہ موتہ تک
7. ...... معرکہ موتہ سے بنواسد بن خزیمہ کے وفد تک
8. ...... ابن خزیمہ کے وفد سے آخر کتاب تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ
1۔یومیہ سبق کا خلاصہ بطور ہو م ورک لکھنے کے لیے دیں اور مستقل کاپی تیار کروائیں۔
2۔اختلافی مسائل میں راجح موقف کی بالدائل نشاہدہی کریں۔مثلا نبی ﷺکی ولادت کا مسئلہ وغیرہ ۔
3۔سیرت سے متعلقہ اشخاص کے نام وواقعات کی تواریخ آیات و احادیث وغیرہ کا ضبط پختہ کروائیں۔
4۔سبق کا ایک دفعہ خلاصہ پوائنٹ وائز بیان کریں یا وائٹ بورڈ پر لکھ دیں۔
5۔ہر مسئلہ کو بحوالہ پڑھائیں اور اسطر ح طلباء سے سنانے کا تقاضا کریں ۔
6۔سیرت النبی ﷺ سے متعلقہ کوئی سے 5 اہم کتابیں متعارف کروائیں ۔
7۔دشمنان نبیﷺ یہود منافق مشرکین مکہ کی زندگی +غزوات وغیرہ کی ابحاث کو اچھی طرح کھول کر بیان کریں۔
8۔سبق کو طلباء کی استطاعت و صلاحیت کیمطابق پڑھائیں کوئی لمبے چوڑے لیکچر کی ضرورت نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں۔
1۔کسی بھی ایک شخصیت یا اہم واقعہ پر مختصر نوٹ لکھیں ۔
2۔آٹھ سوالات میں سے پانچ کے مختصر جواب دیں مثلاً غزوہ بدر کب پیش آیا آپ کا نسب نامہ کیا ہے وغیرہ
3۔آٹھ میں سے پانچ جملوں کے سامنے صحیح یا غلط کا نشان لگائیں یا اسطرح آٹھ میں سے پانچ خالی جگہ پر کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سیرت (رحمت عالم )
ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... شروع كتا ب سے شرک او ر برائی کی باتو ں سے بچنا کے آخر تک
2. ...... رسول ﷺہوتے ہیں سےحبشہ کی ہجرت تک
3. ...... حبشہ کی ہجرت سے بدر کی لڑائی تک
4. ...... بدر کی لڑائی سے بنو نضیر کی جلا وطنی تک +دہرائی
5. ...... خندق سے موتہ کی لڑائی تک
6. ...... موتہ کی لڑائی سے دین کی تکمیل تک
7. ...... دین کی تکمیل سے وفات النبی ﷺ کے آخر تک
8. ...... ازواج و اولاد سے لے کر کتاب کے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ
1۔شروع کتاب سے پہلے اختصار ا سیر ت النبی ﷺ از شبلی نعمانی کا مقدمہ اور خلاصہ طلباء کو ضرور بتائیں۔
2۔یومیہ سبق کا خلاصہ بطور ہو م ورک لکھنے کے لیے دیں اور مستقل کاپی تیار کروائیں۔
3۔اختلافی مسائل میں راجح موقف کی بالدائل نشاہدہی کریں۔مثلا نبی ﷺکی ولادت کا مسئلہ وغیرہ ۔
4۔سیرت سے متعلقہ اشخاص کے نام وواقعات کی تواریخ آیات و احادیث وغیرہ کا ضبط پختہ کروائیں۔
5۔سبق کا ایک دفعہ خلاصہ پوائنٹ وائز بیان کریں یا وائٹ بورڈ پر لکھ دیں۔
6۔ہر مسئلہ کو بحوالہ پڑھائیں اور اسطر ح طلباء سے سنانے کا تقاضا کریں ۔
7۔سیرت النبی ﷺ سے متعلقہ کوئی سے 5 اہم کتابیں متعارف کروائیں ۔
8۔دشمنان نبیﷺ یہود منافق مشرکین مکہ کی زندگی +غزوات وغیرہ کی ابحاث کو اچھی طرح کھول کر بیان کریں۔
9۔سبق کو طلباء کی استطاعت و صلاحیت کیمطابق پڑھائیں کوئی لمبے چوڑے لیکچر کی ضرورت نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں۔
1۔کسی بھی ایک شخصیت یا اہم واقعہ پر مختصر نوٹ لکھیں ۔
2۔آٹھ سوالات میں سے پانچ کے مختصر جواب دیں مثلاً غزوہ بدر کب پیش آیا آپ کا نسب نامہ کیا ہے وغیرہ
3۔آٹھ میں سے پانچ جملوں کے سامنے صحیح یا غلط کا نشان لگائیں یا اسطرح آٹھ میں سے پانچ خالی جگہ پر کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تجوید (القول السدید )

ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... مقدمہ سے مخارج کے بیان تک
2. ...... مخارج کے بیان سے صفات لازمہ غیرمتضادہ تک
3. ...... صفات لازمہ غیر متضادہ سے میم کے اجمالی احکام تک
4. ...... میم کے اجمالی احکام سے ادغام کے بیان تک +دہرائی
5. ...... ادغام کے بیان سے مد کے تفصیلی احکام تک
6. ...... مد کے تفصیلی احکام سے ہمزہ وصلی و قطعی کی پہچان تک
7. ...... ہمزہ وصلی و قطعی کی پہچان ہائے ضمیر کے قواعد تک
8. ...... ہائے ضمیر کے قواعدسے کتاب کے آخر تک + دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ
1۔شروع میں عبارت کا سلیس الفاظ میں مفہوم اور خلاصہ وائٹ بورڈ کی مدد سے سمجھایا جائے-
2۔ہر سبق کا خلاصہ بطور ہوم ورک لکھوایا جائے ۔
3۔کتاب میں دی گئی امثلہ بالخصوص اور بوقت ضرورت حواشی تعلیقات مالکیہ کی عبارتو ں سے طلباء کو وابستہ کیا جائے ۔
4۔فوائد مکیہ کی عبارت (الفاظ ) بہت مشکل ہے اس لیے طلباء سے سبق کا مفہوم سنانے کا تقاضا کریں نہ کہ لفظ بہ لفظ کتاب ۔
5۔طلباء کو یومیہ سبق کا بالخصوص اور پور ی فصل یا بحث کا خلاصہ بالعموم و دیگر فوائد مثلاً قواعد کی تطبیقی امثلہ بطور ہوم ورک کے لیے دیں۔اور اس کی مستقل کاپی یا نوٹس تیار کروائیں۔
6۔ہر روز یا فصل کے اختتام پر اسی بحث کا قرآن مجید سے اجراء کروائیں۔
7۔سبق میں دی گئی امثلہ کو طلباء سے بالتجوید (مخارج و صفات کے ساتھ)سنے مثلاً (ض ظ وغیرہ کی مخارج و صفات یا مدات اوقاف تفخہم ترقیق ابحاث میں امثلہ کو بالتجوید قواعد کے مطابق سنانا وغیرہ وغیرہ
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال ميں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں۔
1۔5میں سے 3 اصلاحات کی تعریف بمع امثلہ لکھیں۔
2۔8 میں سے 5 الفاظ کے مخارج صفات بیان کریں۔
3۔تین میں سے دو کے احکام اقسام حکم بمع امثلہ بیان کریں۔ مثلاً نون ساکن را کی تقسیم وترقیق مدات و اوقاف وغیرہ
4۔دو میں سےکسی ایک کانقشہ بنائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 
Top