ذرا دل تھام کر بتائیے کہ جب امریکہ نے افغانستان پہ حملہ کیا تھا اور پاکستان کو کہا تھا کہ ہمارے ساتھ ہو جاو ورنہ پتھر کی دنیا میں دھکیل دیں گے تو اس وقت اگر پاکستان والے یہی الفاظ کہتے جو آپ نے کہیں ہیں
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
سابق امريکی عہديدار رچرڈ آرميٹج سے منسوب ايک بيان کو بنياد بنا کر اکثر يہ دعوی کيا جاتا ہے کہ امريکہ نے پاکستان کو پتھروں کے زمانے ميں پہنچا دينے کی دھمکی دی تھی۔
اس بات کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہے۔
رچرڈ آرميٹج نے اس بات کی سختی سے ترديد کر دی تھی اور واضح کيا تھا کہ ان کی جانب سے ايسی کوئ دھمکی نہيں دی گئ تھی۔ سابق امريکی صدر بش نے بھی واشگاف الفاظ ميں واضح کیا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی حوالے سے دھمکی نہيں دی گئ تھی۔
يہ رہا اس حقيقت کا ثبوت
http://www.nbcnews.com/id/14943975/ns/world_news-south_and_central_asia/t/armitage-denies-threatening-pakistan-after/#.Vx-XCPnR9Mw
غلط تاثر اور الفاظ کے مقابلے ميں اعمال حقيقت کو واضح کرتے ہيں۔ گزشتہ ايک دہائ کے دوران امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی عسکری اور سول امداد اور اس ضمن ميں اعداد وشمار کا جائزہ ليں اور پھر اس بات کا فيصلہ خود کريں کہ کيا اس دعوی ميں کوئ سچائ ہو سکتی ہے کہ امريکی حکومت کسی بھی سطح پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سوچ رکھتی ہے۔
سال 2005 ميں زلزلے کے تباہ کاری کے بعد امريکہ کی جانب سے دی جانے والی امداد ہو يا سال 2010 ميں تاريخی سيلاب کے بعد امريکہ کی جانب سے مدد اور تعاون ہو، امريکہ ہميشہ ان ممالک کی فہرست ميں سب سے آگے رہا ہے جنھوں نے مصيبت کی گھڑی ميں پاکستان کے لوگوں کی مدد کی ہے۔
اسی طرح جب عسکری امداد اور دہشت گردی کے عفريت سے نبردآزما ہونے کے ليے پاکستان کی مدد کا سوال آتا ہے تو امريکی حکومت نے گزشتہ ايک دہائ کے دوران کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے ميں پاکستان کو سب سے زيادہ وسائل، لاجسٹک سپورٹ، سازوسامان اور تربيت فراہم کی ہے۔

www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu