ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
سورۃ المائدۃ
٦ عن أنس بن مالک أَنَّ النَّبِیَّ قَرَأَ: ’’أنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَیْنُ بِالْعَیْنِ‘‘ (المائدۃ:۴۵)
تخریج الحدیث:سنن الترمذی (۲۹۲۹)، سنن ابوداؤد (۳۹۷۶،۳۹۷۷)،مسنداحمد(۳؍۲۱۵)،ابویعلی (۳۵۶۶،۳۵۶۷)، الاوسط از طبرانی (۱۵۳)، حاکم (۲؍۲۳۶) تہذیب الکمال از مزی(۳۴؍۱۰۳) حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔احمد نے کہا:اس کے رجال صحیح کے ہیں سوائے ابوعلی بن یزید کے، اور وہ ثقہ ہے۔المعصراوی کہتے ہیں کہ یہ راوی مجہول ہے۔ جیسا کہ حافظ نے تقریب میں کہا ہے (ت:۸۲۶۳)، المیزان ازذہبی (۷؍۴۰۲) لہٰذا اس کی اِسناد ضعیف ہیں۔
’’انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے اس طرح قراء ت فرمائی:’’أنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَیْنُ بِالْعَیْنِ‘‘