السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہت غمزدہ ہو کر ایک اطلاع دے رہا ہوں کہ اردو مجلس پر ایک بہن اُم ثوبان کے نام سے رجسٹرڈ تھیں جو کہ تین چار سال سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا تھیں۔ ایک عرصہ تک بہت دلیری سے اورصبر سے اس بیماری سے لڑتی رہیں۔ لیکن اللہ کو یہی منظور تھا کہ وہ اپنے خالق حقیقی کو جا ملی ۔ تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کریں کہ اللہ تعالی ان کے تمام گناہوں کو معاف کر دے اور جنت میں اعلی مقام پر فائز کرے۔ آمین!
آمین!اللهم اغفر لها وارحمها وعافها واعف عنها واغسلها بالماء والثلج والبرد ونقها من الخطايا كما ينقى الثوب الابيض من الدنس وابدلها دارا خيرا من دارها وادخلها الجنة واعذها من النار .آمين
جی بھائ ایک عرصہ سے ہم انہیں جانتے ہیں۔ برادر ایک آپ ہی نہیں وہ ہر کسی کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتی تھی۔ اور اپنے جاننے والوں کو بھی اس کار خیر میں شامل کیا کرتی تھی۔مجھے یاد ہے وہ وقت جب میں نے برکت مارکیٹ میں کرائے پر دکان لی تھی تو اس کے پیچھے اُمّ ثوبان سسٹر کا ہی فیض تھا۔
ان شاءاللہ ضرور بھائی یاد رکھے گے -آمین!
جی بھائ ایک عرصہ سے ہم انہیں جانتے ہیں۔ برادر ایک آپ ہی نہیں وہ ہر کسی کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتی تھی۔ اور اپنے جاننے والوں کو بھی اس کار خیر میں شامل کیا کرتی تھی۔
بیماری کے آخری دنوں میں جب وہ ہاسپٹل میں تھیں تو کھانے میں جب انہوں نے مچھلی دیکھی تو ابو ثوبان سے کہتی ہیں کہ یہ بابر بھائ کے لیے رکھ دیں کیونکہ انہیں مچھلی بہت پسند ہے۔ یہ تھی ہماری بہن کہ اس بیماری میں اور ایسی حالت میں بھی انہیں دوسروں کا خیال تھا۔
آپ سب سے درخواست کروں گا کہ انہیں دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا۔