انکی ایک کتاب پر تو پابندی لگ چکی ہے باقی کا حال مجھے معلوم نہیں
ویسے ہماری بہن محترمہ ام عبد منیب حفظھا اللہ کا اسلوب حکمت سے خالی نہیں ہوتا یا طعن وغیرہ سے بھرپور بھی نہیں ہوتا تو جب ان پر پابندی لگ گئی تو باقیوں کے لئے ابھی ہنوز دلی دور است تو نہیں ہو گا سنا ہے کہ انکے داماد کو مکتبہ سلفیہ سے اٹھا کر لے گئے تھے شاید انہیں کتابوں کی وجہ سے اللہ ان کو سمجھ دے کہتے ہین کہ توحید کی دعوت بھی نہیں دے سکتے اور عمر قدوسی بھائی مجھے بتا رہے تھے کہ وہ دارالسلام کی کتاب توحید اور ہم جو غالبا صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی ہے اس پر بھی پابندی لگا رہے تھے تو کمیٹی میں ایک اہل حدیث تھا اسنے کہا کہ یہ توحید اور تم تو نہیں بلکہ توحید اور ہم ہے یعنی ہم نے اپنے آپ کو ہی مشرک کہا ہوا ہے تو تب جا کر بچت ہوئی اور اس پر پابندی نہیں لگی
ویسے جیسے حالات ہو رہے ہیں مجھے لگتا ہے کہ آج تو ہم تقریر کرتے ہوئے یہ آیت پڑھ کر کہ دیتے ہیں کہ لئن اشرکت لیحبطن عملک یعنی اگر تم بھی شرک کرو گے تو تمھارے اعمال ضائع ہو جائیں گے تو آگے ہمیں یہ آیت ایسے پڑھنا پڑے گی کہ
لئن اشرکت لیحبطن عملنا کہ اگر تم شرک کرو گے تو ہمارے اعمال ضائع ہو جائیں گے تب جان چھوٹے گی جیسے اور توحید اور ہم کہنے سے جان چھوٹی
کیوں کیا خیال ہے