آپ کی اوپر والی پوسٹ کا جواب تو میں بعد میں دوں گا۔ان شاءاللہ
نہ آپ مجھ پر ناحق باتیں لکھتے نہ میں اس کا جواب دیتا،یہ تمام تر باتیں میری اپنی ہیں۔افسردہ تو مجھے ہونا چاہیے تھا جس پر آپ نے طعن و تشنیع کی لیکن میں نے پھر بھی اگنور کیا،خیر یہ باتیں موضوع بحث نہیں۔میں نے ایک بات لکھی تھی۔
دوسری بات آپ میرے چند سوالات کا انتظار کیجئے۔ان پر میں آپ کی رائے جاننا چاہوں گا۔
جس کی آپ نے حامی نہیں بھری کہ میں اس کا جواب دوں گا،لیکن ہو سکتا ہے بھول گئے ہوں۔
آئیے وہ سوالات مع تبصرہ حاضر ہیں۔
محترم عبداللہ عبدل بھائی سے چند سوالات
آج کل عجیب روش چل پڑی ہے کہ مسلم ملکوں کے حکمرانوں کی غلط کاریوں کو بیان کیا جائے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی تکفیر کرتے ہیں حالانکہ اس سے تکفیر لازم نہیں آتی،ہاں کچھ لوگ ہیں جو قرآن و سنت کے معتدل موقف سے اعراض کرتے ہوئے ان پر منافق،مرتد،کافر ہونے کا فتوی لگاتے ہیں،لیکن اس کے برعکس دوسرا گروہ ان کے ہر برے اعمال کی غلط تاویل کر کے صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے مثلا:
ایک بار محدث فورم پر ایک بھائی نے وٰڈیو لگائی جس میں واضح طور پر سعودی عرب کے پرچم جس پر "
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ "لکھا ہوا ہے،اس کی توہین کی جا رہی تھی،مثلا فٹ بال پر لکھنا،فاحشہ عورتوں کے جسموں پر لپیٹنا،تو اس تھریڈ میں ایک صاحب کو یہ تنقید اتنی ہی بُری لگی کہ انہوں نے بالآخر کہہ ڈالا کہ "
ایسا کریں خانہ کعبہ کو وزیرستان منتقل کر ڈالیں"
اب اندازہ لگائیے کہ کس طرح جذبات میں خانہ کعبہ کی عزت کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔اصل میں یہ دونوں گروہ افراط و تفریط کا شکار ہیں۔
لیکن مسلم حکمرانوں کی تکفیر سے ہٹ کر ان کے اس عمل پر کیا کہا جائے گا جو وہ کرتے ہیں۔مثلا:
- مجاہدین کو ڈالروں کے عوض گرفتار کر کے کفار کے حوالے کرنا۔
- اوبامہ جیسے کافر کو پیار (kiss) کرنا۔(لا حول ولا قوۃ الا باللہ)
- برما اور دیگر جگہوں پر مسلمانوں پر یہودونصاری اور مشرکین کے ہاتھوں مظلومیت کا شکار دیکھ کر بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا۔
- قرآن مجید کو جلانے والے کفار ملکوں کے ساتھ کوئی بائیکاٹ نہ کرنا۔
حکمرانوں کی اس صورتحال کو دیکھ کر ایک عام یا خاص آدمی کم علمی کے ڈر سے چاہے خاموشی بھی اختیار کر لے لیکن یہ سوچنے پر ضرور مجبور ہو جاتا ہے کیا یہ مسلم امت کے حکمران ہیں؟
میں علماء اور عبداللہ عبدل بھائی سے ایمانداری کے ساتھ پوچھتا ہوں کہ ایسے اعمالوں کے مرکتب کو وہ کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
میں اس موضوع پر ان کا موقف جاننا چاہتا ہوں۔