• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنی پسند کے اشعار یہاں پر شئر کیجئے۔

جواد

رکن
شمولیت
اپریل 16، 2011
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
42
جن سے ہم خیر کا سامان طلب کرتے ہیں
کیا عجب لوگ ہیں وہ جان طلب کرتے ہیں
مفلسو ! بچ کے ذرا، اونچی حویلی کے مکین
چند سکوں کے عوض آن طلب کرتے ہیں
مالکِ دہر! لہو اپنا زمیں میں بو کر
رزق انسان سے دہقان طلب کرتے ہیں
ہم کیا لوگ ہیں آزاد فضائیں تج کر
زندگی کرنے کو زندان طلب کرتے ہیں
جن کو پہچان ملی مجھ سے زمانے بھر میں
آج وہ بھی میری پہچان طلب کرتے ہیں
میں نے ان سب کے اصولوں سے بغاوت کی ہے
میرا سر وقت کے سلطان طلب کرتے ہیں
حرفِ اسلام پر اس عہد میں اے سرور ناز
کتنے کافر میرا ایمان طلب کرتے ہیں
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
یوں مجھ کو نگاہوں کے ترازو میں نہ تولو۔۔۔۔۔۔۔۔!!
ہے شوق توبے ساختہ آنکھوں میں سمولو۔۔۔!
اب دل کومیں لایاہوں ھتیلی پر سجاکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
اس جنس کے بازار میں کیا دام ہیں بولو۔۔۔۔۔۔۔۔؟​
(از حکیم طارق صاحب)
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
چارہ سازوں کی چارہ سازی سے درد بدنام تو نہیں ہوگا

ہاں دوا دو مگر یہ بتلادو کے اُسے آرام تو نہیں ہوگا​
آپ تو انگریزوں کے ملک میں بیٹھ کر اردو شاعری مقام بلند کیے ہوے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کا پچار کر رہے ہیں اللہ آپ پر اپنی رحمت کےدروازے کھول دے آمین یا رب العالمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
وعلیکم السلام،
اچھا سلسلہ ہے بھائی۔۔۔تھریڈ کی ترقی ضروری نہیں ،شاعری مثبت اثرات مرتب کر دے یہی کافی ہے۔
اللہ تعالی ہماری نیتوں میں خلوص بھر دے۔آمین

انقلابی شاعری پسندیدہ ہے،
ملاحظہ کریں،

زمانہ معترف ہے
ہماری استقامت کا۔۔۔۔
نہ ہم نے شاخ گل چھوڑی۔۔۔
نہ ہم نے قافلہ بدلا۔۔۔
نہ ہم منزل سے باز آئے۔۔۔۔۔
نہ ہم نے رہنما بدلا !!!
بہترین اور مثبت اشعار کا سلسلہ میں نے بھی یہاں شروع کیا ہوا ہے
forum.mohaddis.com/threads/چندبہترین-اشعار.8944/
اور دعا بہن یہ شعر اس طرح ہے اس لنک پر ملاحظہ کریں.
forum.mohaddis.com/threads/چندبہترین-اشعار.8944/page-6
 
Top