• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنے ناموں کے ساتھ "الہی" کیوں لکھا جاتا ہے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم
مجھے ایک چیز جاننی ہے کہ اکثر لوگ اپنے ناموں کے ساتھ "الہی" لکھتے ہیں، جیسے حافظ عمران الہی وغیرہ
تو یہ کیوں لکھا جاتا ہے؟ اس کی کیا وجہ ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ!
بھائی اس کا جواب میرے علم سے باہر ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم
مجھے ایک چیز جاننی ہے کہ اکثر لوگ اپنے ناموں کے ساتھ "الہی" لکھتے ہیں، جیسے حافظ عمران الہی وغیرہ
تو یہ کیوں لکھا جاتا ہے؟ اس کی کیا وجہ ہے؟
@محمد علی جواد
@شاہد نذیر
@محمد عامر یونس
@محمد نعیم یونس
@انس
@خضر حیات
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ!
بھائی اس کا جواب میرے بھی علم سے باہر ہے۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میں نے آپ کے سوال پر غور کیا تو الحمدللہ جواب سمجھ میں آگیا۔

ایسا نام رکھنا جس میں الہیٰ کا لفظ استعمال ہو معنوی لحاظ سے بالکل درست ہے۔ جیسے احسان الہٰی یا فضل الہٰی یعنی اللہ کا احسان یا اللہ کا فضل۔ اگر کوئی بیٹے جیسی نعمت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو اللہ کا فضل اور اللہ کا احسان سمجھتے ہوئے ایسے نام رکھ لیتا ہے تو حرج والی کوئی بات نہیں اسی طرح کا ایک عام نام نعمت اللہ بھی ہے۔

ماضی میں بھی اس طرح کے نام رکھے جاتے تھے جیسے ہمارے دادا کا نام اللہ رکھا تھا جس کے معنی ہیں جسے اللہ نے باقی رکھا اس نام کو رکھنے کی وجہ مجھے یہ سمجھ میں آتی ہے کہ لوگ ایسا نام رکھ کر یہ گمان کرتے ہونگے کہ یہ بچپن میں نہیں مرے گا کیونکہ یہ بات حدیث سے بھی ثابت ہے کہ نام انسان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک نام اللہ وسایا بھی ہے۔ عورتوں کے بھی اس طرح کے نام رکھے جاتے تھے جیسے پاکستان کی مشہور اور صف اول کی مغنیہ ملکہ ترنم نورجہاں کا اصل نام اللہ رکھی اور ایک روایت کے مطابق اللہ وسائی تھا۔

میرا خیال ہے کہ ایسے نام رکھنے کا رواج اور ضرورت اس لئے محسوس ہوئی ہوگی کہ جس والدین کی اولادیں پیدا ہوتے ہی مرجاتی ہونگی یا کچھ جی کر اللہ کو پیاری ہوجاتی ہونگی تو اس گمان پر کہ بچے کا نام اللہ رکھا یا اللہ وسایا اور بچی کا نام اللہ رکھی یا اللہ وسائی رکھ دیا جاتا ہوگا کہ اس نام کے اثر سے یہ جی جائیں گی۔واللہ اعلم

بھارت میں زیادہ بچیوں کی پیدائش معیوب اور بوجھ تصور کی جاتی ہے میں نے ایک اخبار میں ایک مضمون پڑھا تھا جس کے مطابق بھارت میں اگر کسی کے تیسری یا چھوتی بیٹی پیدا ہوجاتی ہے تو اس کا نارمل نام رکھنے کے بجائے، بس کر، رک جا، حد ہوگئی جیسے بے ہودہ نام رکھ دئے جاتے ہیں اس سے یقیناً ان کا گمان یہی ہوتا ہوگا کہ بیٹی کا نام ’’رک جا‘‘ رکھ دینے سے مزید بیٹیوں کو پیدائش رک جائے گی۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میں نے آپ کے سوال پر غور کیا تو الحمدللہ جواب سمجھ میں آگیا۔

ایسا نام رکھنا جس میں الہیٰ کا لفظ استعمال ہو معنوی لحاظ سے بالکل درست ہے۔ جیسے احسان الہٰی یا فضل الہٰی یعنی اللہ کا احسان یا اللہ کا فضل۔ اگر کوئی بیٹے جیسی نعمت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو اللہ کا فضل اور اللہ کا احسان سمجھتے ہوئے ایسے نام رکھ لیتا ہے تو حرج والی کوئی بات نہیں اسی طرح کا ایک عام نام نعمت اللہ بھی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وربرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا۔
بعض ایسے نام ہیں جن میں الہی کا لفظ استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا معنی خلاف شرع ہو سکتاہے، مثلا
ظہور الہی: یعنی اللہ تعالی کا ظاہر ہونا۔ ایک انسان کے لیے یہ الفاظ استعمال کرنا درست نہیں۔
اور عمران الہی کا مطلب حافظ صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔
واللہ اعلم۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
سلام علیکم عالی جناب ! ایسا نام رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہےجیسے ربانی ایک نسبت ہے ویسے ہی الہی ایک نسبت ہے،میں ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جس کا نام ابن الہی ہے،اور یہ بھی درست ہے،
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عمران بھائی!
ساری باتیں ایک طرف
پہلے یہ تو بتائیں کہ آپ کہاں غائب تھے؟ "بیٹھک" میں آپ کو یاد کیا تھا لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ بھائی ! خیریت ہے نا؟ آپ ٹھیک ٹھاک ہیں؟
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عمران بھائی!
ساری باتیں ایک طرف
پہلے یہ تو بتائیں کہ آپ کہاں غائب تھے؟ "بیٹھک" میں آپ کو یاد کیا تھا لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ بھائی ! خیریت ہے نا؟ آپ ٹھیک ٹھاک ہیں؟
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
الحمد للہ اللہ کا احسان ہے ،محترم نعیم بھائی میں مصروف ہوں ، ۴۵ سال کا محدث سائٹ پر موجود ہے ،اس کی نظر ثانی کر رہا ہوں ، تقریبا آدھا ہو چکا ہے جناب انس صاحب نے اس کی ذمہ لگائی ہے،جب اس سے فارغ ہو جاوں گا تو ان شاء اللہ دوبارہ آ جاوں گا ۔
اور آپ سناو کیسے ہو، سب ٹھیک ہے؟
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وربرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا۔
بعض ایسے نام ہیں جن میں الہی کا لفظ استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا معنی خلاف شرع ہو سکتاہے، مثلا
ظہور الہی: یعنی اللہ تعالی کا ظاہر ہونا۔ ایک انسان کے لیے یہ الفاظ استعمال کرنا درست نہیں۔
اور عمران الہی کا مطلب حافظ صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔
واللہ اعلم۔
ظہور الہی نام درست ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہےظہور الہی ایسے ہی ہے جیسے کوئی اپنا نام ظہور ربانی یا ظہوریزدانی رکھتا ہے ،اگر یہ دونوں نام درست ہیں تو ظہور الہی ٹھیک ہے، کیوں کہ ظہور اور ظاہر یہ دونوں صفت کے صیغے ہیں ،اس لیے ظاہر الہی اور ظہور الہی اور اسی طرح ظہیر الہی ان ناموں میں کوئی غلط بات نہیں ہے،واللہ اعلم بالصواب
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
الحمد للہ اللہ کا احسان ہے ،محترم نعیم بھائی میں مصروف ہوں ، ۴۵ سال کا محدث سائٹ پر موجود ہے ،اس کی نظر ثانی کر رہا ہوں ، تقریبا آدھا ہو چکا ہے جناب انس صاحب نے اس کی ذمہ لگائی ہے،جب اس سے فارغ ہو جاوں گا تو ان شاء اللہ دوبارہ آ جاوں گا ۔
اور آپ سناو کیسے ہو، سب ٹھیک ہے؟
ماشاء اللہ !! بہت خوب!!!
الحمد للہ! میں خیریت سے ہوں۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
Top