اذان
رکن
- شمولیت
- مارچ 07، 2012
- پیغامات
- 69
- ری ایکشن اسکور
- 275
- پوائنٹ
- 54
دنیا اپنی منزل کی راہ پر گامزن ہے جس کا اختتام اللہ کے علم میں ہے لیکن یہ ایک دستور ہے ،
ایک طریقہ ہے کہ یہاں پر جو بھی آتا ہے وہ جانے کا پیغام ساتھ لے کر آتا ہے۔ جانے والے
تو چلے جاتے ہیں لیکن پیچھے رہ جانے والوں کے دلوں کو غم دے جاتے ہیں ۔ اس سے انکار نہیں
کہ یہ غم کی گھڑی سہنا بہت مشکل ہوتی ہے،
آج میرے چاچو جان میاں منظور حسین
ہم سے جدا ہو گئے ہیں
تمام اراکین سے دعائے مغفرت کی اپیل ھے
اللہ تعالی میرے چاچو جان کی بخشش و مغفرت فرمائیں
اور انکو جنت الفردوس میں عظیم مقام عطا فرمائے
یااللہ میرے پیارے چاچو جان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمانا
یااللہ میرے چاچو جان کے سب کبیرہ صغیرہ گناہ کو اس کی مغفرت میں بدل دینا
یااللہ میرے چاچو جان کی مغفرت فرمانا۔ قبر کی سختیوں سے دور رکھنا
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ میرے چاچو جان پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے ۔آمین
اللہ تعالیٰ میرے چاچو جانکو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی جگہ دیں ۔آمین
یا اللہ میرے چاچو جان کو جنت کے اعلی باغوں میں سے ایک اعلی باغ نصیب فرمانا ۔
یا رب العالمین میرے چاچو جان کی قبر کو ایک محل کی طرح وسیع کر دینا
یا رب العالمین میرے چاچو جان کو قبر کے عذاب سے دور رکھنا
یار رب العالمین میرے چاچو جان کی قبر کو اپنے نور سے روشن کر دینا
یا رب العالمین انت غفار۔ انت ستار ۔انت غفور انت الرحیم انت الرحمن
یا رب العالمین تجھے تیری غفورالرحیمی کا واسطہ
میرے چاچو جان کی سب خطاؤں کی بخشش فرمانا
آمین ثم آمین۔ یا رب العالمین