کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کلیم حیدر بھائی قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی تھوڑی وضاہت بھی فرمائیں شکریہ جزاکم الله خيرا فی الدنيا والآخرة !
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّـهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا--التحريم8
اے ایمان والو! تم اللہ کے سامنے سچی خالص توبہ کرو۔
سچی خالص توبہ کب ہوگی؟ جب دوبارہ گناہ کرنے کا نہ سوچا جائے گا اور نہ دل ودماغ میں خیال لایا جائے گا۔ جب گناہ کا خیال تک دل میں نہیں ہوگا۔ اور انسان نیکیاں کمانے کی طلب میں ہمہ تن مصروف ومشغول رہے گا۔ تو پھر اس کے دل میں نیکیوں سے محبت اور برائیوں سے نفرت خود بخودجنم لے لے گی۔