• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اچھی باتیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
أنَّ رجلًا قالَ: يا رسولَ الله! أحدُنا يُذنِبُ الذَّنبَ؟ قالَ: « يُكْتبُ عليهِ » قالَ: ثمَّ يستغفرُ ويتوبُ؟ قالَ: « يُغفَرُ لَهُ ويتابُ عليهِ » قالَ: ثمَّ يَعودُ فيذنبُ؟ قالَ: « يُكْتبُ عليهِ » قالَ: ثمَّ يَستَغفرُ ويَتوبُ؟ قالَ: « يُغفَرُ لَهُ ويُتابُ عليهِ ولا يملُّ اللَّهُ حتَّى تملُّوا »
الراوي: عقبة بن عامر المحدث: ابن حجر العسقلاني - المصدر: الأمالي المطلقة - الصفحة أو الرقم: 134
خلاصة حكم المحدث: حسن صحيح وله شاهد في الصحيحين


سیدنا عقبہ بن عامر﷜ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریمﷺ سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ! اگر ہم میں سے کسی سے گناہ سرزد ہو جائے؟
رحمۃ للعالمینﷺ نے فرمایا: ’’وہ گناہ اس کے خلاف لکھا جائے گا۔‘‘

اس شخص نے عرض کیا: اگر وہ توبہ واستغفار کر لے؟
فرمایا: ’’اس پر رجوع فرما کر اسے معاف کر دیا جائے گا۔‘‘

عرض کیا: اگر وہ پھر وہی گناہ کرے؟
فرمایا: ’’اس کے خلاف لکھا جائے گا۔‘‘

عرض کیا: اگر وہ پھر توبہ واستغفار کرے؟
فرمایا: ’’اللہ اس پر رجوع فرما کر اسے پھر معاف کر دیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس وقت تک (معاف کرنے سے) نہیں تھکتے جب تک تم (توبہ واستغفار کرنے سے) نہ تھکو۔‘‘

سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم!

ماشاءاللہ
سبحان اللہ

زبردست بہت ہی زبردست
قُلْ يَـٰعِبَادِىَ ٱلَّذِينَ أَسْرَ‌فُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا۟ مِن رَّ‌حْمَةِ ٱللَّهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَغْفِرُ‌ ٱلذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْغَفُورُ‌ ٱلرَّ‌حِيمُ ﴿٥٣﴾۔۔۔سورۃ الزمر
جزاک اللہ خیرا
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
دنیا کی محبت اندھیرا ہے ــــــــ تقوٰی اس کا چراغ ہے۔
گناہ اندھیرا ہے ــــــــــــ-توبہ اس کا چراغ ہے۔
آخرت اندھیرا ہےـــــــــــــــــنیک عمل اس کا چراغ ہے ۔
پل صراط اندھیرا ہے ـــــــــــــــــــــیقین اس کا چراغ ہے۔
قبر اندھیرا ہےــــــــــــــــکلمہ طیبہ اس کا چراغ ہے ۔
 

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
اگر کوئی شخص تمہارے سامنے کسی کی شکایت کرے کہ فلاں نے میری آنکھ اندھی کر دی ہے تو جب تک تم دوسرے کی بات نہ سن لو اس وقت تک یقین نہ کرنا کیونکہ ممکن ہے کہ اس شخص نے اس کی دونوں آنکھیں پہلے ہی نکال دی ہوں ۔
 

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
وہ ایک انگلی جو مشکل وقت میں آپ کے آنسو پونچھتی ہےان دس انگلیوں سے بہتر ہےجو آپ کی کامیابی پرتالیاں بجاتی ہیں۔
 
Top