محمد زاہد بن فیض
سینئر رکن
- شمولیت
- جون 01، 2011
- پیغامات
- 1,961
- ری ایکشن اسکور
- 5,788
- پوائنٹ
- 354
اچھے کام میں سفارش کرنا مستحب ہے۔
ابو موسٰٰٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے ۔رسول اللہ صلٰی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی حاجت لے کر آتاتو آپ صلٰی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں سے فرماتے سفارش کرو تم کو ثواب ہوگا۔اور اللہ تعالٰٰی تو اپنے پیغمبر کی زبان پروہی حکم کرے گا جو چاہتا ہے۔
حدیث نمبر٦٦١٩کتاب البر والصلۃِ صحیح مسلم
حدیث نمبر٦٦١٩کتاب البر والصلۃِ صحیح مسلم
تشریح
یعنی میں تو وہی کروں گا جوحق ہےلیکن تم اپنا ثواب ضائح نہ کروسفارش کرو۔امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ شفاعت یعنی سفارش بادشاہ۔اور حاکم اورہر شخص کے پاس درست ہے۔اگرچہ ظلم روکنے کیلئے یا سزا کو معاف کرنے کیلئے یا کسی کو کچھ دلوانے کیلئے ہو۔لیکن حدود میں سفارش حرام ہے۔اس طرح ناحق کرنے کیلئے۔