• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل ایمان کا اپنا انٹیلی جنس نیٹ ورک اور پروپیگنڈا بطور ہتھیار استعمال کرنا تفسیر السراج۔ پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاِذَا جَاۗءَھُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِہٖ۝۰ۭ وَلَوْ رَدُّوْہُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَاِلٰٓى اُولِي الْاَمْرِ مِنْھُمْ لَعَلِمَہُ الَّذِيْنَ يَسْتَنْۢبِطُوْنَہٗ مِنْھُمْ۝۰ۭ وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہٗ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطٰنَ اِلَّا قَلِيْلًا۝۸۳ فَقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ۝۰ۚ لَا تُكَلَّفُ اِلَّا نَفْسَكَ وَحَرِّضِ الْمُؤْمِنِيْنَ۝۰ۚ عَسَى اللہُ اَنْ يَّكُفَّ بَاْسَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا۝۰ۭ وَاللہُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّاَشَدُّ تَنْكِيْلًا۝۸۴
اورجب ان کے پاس کوئی خبر امن یا خوف کی آجاتی ہے تواسے مشہور کردیتے ہیں اور اگر وہ اس خبر کو رسول(ﷺ) یا اپنے اختیار والوں کی طرف پہلے پہنچاتے تو ان کے تحقیق کرنے والے اس کا مقصد معلوم کرلیتے اوراگرتم پرخدا کافضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی توسوائے تھوڑوں کے تم شیطان کے تابع ہوجاتے۔۱؎(۸۳) سو(اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم)توخدا کی راہ میں لڑائی کر۔ توذمہ دار نہیں مگر اپنی جان کا اور توایمانداروں کو (لڑائی پر)ابھار قریب ہے کہ خدا کافروں کی لڑائی بند کردے اور خدا لڑائی میں اورسزادینے میں بہت سخت ہے۔(۸۴)
پر و پیگنڈا

۱؎ منافقین پر وپیگنڈہ کی مؤثر یت سے خوب واقف تھے۔ جب کبھی کوئی بات ان کے ہاتھ لگتی، خوب پھیلاتے۔ وہ جانتے تھے کہ نشر واشاعت کا یہ طریق نہایت کارگر ہے ۔ چنانچہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس کے اثرات سے اہل ایمان کو آگاہ کیا ہے ۔ فرمایا۔ وَلَوْلاَ فَضْلُ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتُہٗ لاَ تَّبَعْتُمُ الشَّیْطٰنَ اِلاَّ قَلِیْلاً۔یعنی اگر خدا کی رحمتیں مسلمانوں کے شامل حال نہ ہوتیں تو وہ بجز چند سمجھ دار انسانوں کے ضرورگمراہ ہوجاتے۔

اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اکاذیب اراجیف کی اشاعت یکسرشیطانی فعل ہے ۔ اسلامی طریق اشاعت ( مروجہ) پروپیگنڈا سے بالکل مختلف ہے ۔ یہی وجہ ہے ، عربی میں کوئی لفظ پر وپیگنڈا کا مترادف نہیں، حالانکہ اس کی وسعت دنیا کی تمام زبانوں سے زیادہ ہے ۔
حل لغات

{حَرِّضْ} مصدر {تحریض} آمادہ کرنا۔ اُبھارنا۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
نبی ملاحم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کی پہلی ‘‘پروپیگنڈا جنگ’’ لڑی ہے۔ کیا کوئی بھائی اس جنگ کا نام بتا سکتا ہے؟
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
نبی ملاحم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کی پہلی ‘‘پروپیگنڈا جنگ’’ لڑی ہے۔ کیا کوئی بھائی اس جنگ کا نام بتا سکتا ہے؟
السلام علیکم ،
جزاک اللہ خیرا
آصف بھائی آپ ہی بتا دیجیئے۔
کیا غزوہ بدر یا غزوہ احد ہے؟؟
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ،
جزاک اللہ خیرا
آصف بھائی آپ ہی بتا دیجیئے۔
کیا غزوہ بدر یا غزوہ احد ہے؟؟
یہ وہ جنگ تھی جسے اللہ تعالیٰ نے ‘‘فتح مبین’’ قرار دیا تھا۔

مشرکین مکہ اپنے تئیں عزت و تکریم کا دعویٰ کرتے تھے، حاجیوں کو پانی پلانا اور مسجد الحرام کو آباد کرنا، نیز حج و عمرہ کے لئے انتظامات، اُن عزت و تکریم کے لئے بنیاد فراہم کرتے تھے۔ جاہلانہ رسم و رواج میں وہ اپنے آپ کو بہت بڑا مہمان نواز سمجھتے تھے۔ وغیرہ وغیرہ۔
ان حالات میں جبکہ مشرکین مکہ کی طرف سے مسلط کی گئی پے در پے کئی جنگوں میں خود انہیں انتہائی بری ہزیمت و شکست بھی اٹھانی پڑی، اپنے بڑے بڑے سورمے بھی انہیں جنگوں کی نذر کر چکے تھے، وہ یہ کیسے گوارا کر سکتے تھے کہ ان کے ازلی و ابدی دشمن (اہل ایمان) بزعم خود اُن کے گھر (مکہ) آئیں اور بحفاظت سعادت عمرہ حاصل کر جائیں۔
چنانچہ
اگر مشرکین مکہ
اہل ایمان کو
مناسک عمرہ سے روکیں گے
تو
پورے عرب (بعد ازاں دنیا ) میں مشہور ہو جائے گا کہ
اہل مکہ نے حاجیوں کو ادائیگی مناسک سے روک دیا۔
چنانچہ
یہی وجہ تھی کہ آپ ﷺ نے مدینہ سے کوچ کرتے وقت ہی
ادائیگی عمرہ کی پکار لگائی۔
آپ ﷺ اور اصحاب النبی ﷺ عمرہ تو ادا نہ کر سکے
لیکن
مشرکین (اہل مکہ) کی جھوٹی عزت و تکریم
اور مسجد حرام کی آبادی کاری و حاجیوں کی مہمان نوازی کے
جھوٹے دعوؤں کو
بغیر کسی خونی لڑائی کے ہی
ایک ہی جنبش میں ختم کر ڈالا
چنانچہ
یہی پروپیگنڈا کی جنگ تھی
اور
یہی فتح مبین
 
Top