السلام علیکم
نہیں بھائی جان مذہب توہم سب کا ایک ہی ہے البتہ مسلک کو کہہ سکتے ہیں ۔ تو محترم مسلکاً ہم حنفی ہیں اورحنفی وہ جن کو اہل سنت والجماعت کہا جاتا ہے
وعلیکم السلام
عابد بھائی مذہب اور مسلک میں کیا فرق ہے؟ کیا یہ دونوں الفاظ ایک دوسرے کے ہم معنی بھی مستعمل ہوتے ہیں یا نہیں ؟
اگر فرق نہیں تو پھر حنفی مذہب کہہ دیا جائے یا حنفی مسلک کہہ دیا جائے کوئی بات نہیں؟؟ لیکن اگر فرق ہے تو پھر
’’ اذا صح الحدیث فہو مذہبی ‘‘ کے بجائے
’’ مسلکی ‘‘ کیوں نہیں کہا گیا ؟
اور پھر مذہب یا مسلک حنفی ہی اصل میں اہل سنت والجماعت ہے؟
(کیونکہ آپ نے اپنے آپ کو مسلکاً حنفی شمار کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت کہا ہے) یا پھر ہر وہ شخص اہل سنت والجماعت میں داخل ہے جو قرآن وحدیث پر سلف صالحین کے فہم کےمطابق عمل کررہا ہوں۔ ؟؟
اور پھر ایک اور بات آپ حنفی کی نسبت امام ابوحنیفہ کی طرف کرتے ہیں یا مذہب یا مسلک حنفی کی طرف ؟
اگر ممکن ہو تو مفتی بھائی لفظ
اہل سنت والجماعت پر تفصیل بیان کرتے ہوئے یہ بھی بتا دینا کہ حنفی اہل سنت والجماعت نام میں کیسے شامل ہیں۔ جزاک اللہ