السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام
کچھ میں بھی عرض کردوں رسول الله صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا،’’ ما انا علیہ واصحابی‘‘ یعنی نجات پائیں گے وه جو میرے اور میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کےطریقہ پرہوں گے۔ اور بقول ابن تیمیہؒ فاہل السنۃ والجماعۃ ھم المتبعون للنص والاجماع (منهاج السنہ ص ۲۷۲ ج۳) یعنی اہل سنت وه لوگ ہیں جو نص کتاب وسنت اور اجماع کی تابعداری کرتے ہیں۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا جو آپ نے قول نقل کیا ہے اس میں تین باتیں ہیں
1۔ جو لوگ کتاب اللہ یعنی قرآن پر عمل کرنے والے ہوں
2۔ جو لوگ فرمان رسول مقبول یعنی احادیث شریف پر عمل کرنے والے ہوں
3۔ جو لوگ اجماع پر عمل کرنے والے ہوں
ان تینوں باتوں پر جو لوگ عمل کرنے والے ہوں وہ اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں۔ کیا آپ اس سے متفق ہیں ؟؟؟
اہلسنت والجماعت میں یہ چاروں ائمہ بھی شمار کیے جاتے ہیں
امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ
امام مالک رحمۃ اﷲ علیہ
امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ
امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ
اس کے علاوہ ایک تنظیم کا نام بھی ہے
اپنے علم میں اضافے کےلیے پوچھ رہا ہوں کہ کیا کوئی ایسی نص یا اشارہ موجود ہے کہ جس میں کہا گیا ہو کہ آئمہ اربعہ بھی اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں۔؟ کیونکہ اہل سنت والجماعت کی تعریف جو کفایت بھائی نے کی ہے یا پھر آپ نے وضاحت کےلیے امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا قول پیش کیا ہے۔ اس میں کسی خاص شخص کا نام تو نہیں۔ اور آپ نے خاص آئمہ کا نام لیا اس لیے پوچھ رہا ہوں۔ یہ مت سمجھ لینا کہ یہ آئمہ کا گستاخ ہے۔ اور پھر ایک بات اور بھی کہ آپ نے آئمہ ا ربعہ کا نام لیا ہے۔ کیا آئمہ اربعہ کے مقلدین بھی اہل سنت والجماعت میں شامل سمجھے جائیں گے؟؟
وغیرہ کی تشریح ابن تیمیہ ؒ نے کردی ہے جیسا مذکور ہوا
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی جتنی عبارت آپ نے نقل کی ہے ۔ وہ اس کا جواب نہیں۔اگر آئمہ اربعہ کے ساتھ ایک تنظیم بھی اہل سنت والجماعت میں داخل ہے اور یہ فرمان امام ابن تیمیہ کا ہے تو برائے مہربانی مکمل عبارت یہاں نقل کریں۔ اور وہ تنظیم کونسی ہوسکتی ہے آج کل کی تنظیموں میں۔؟ ان کا نام بھی پیش فرمادیں۔
لکھنے کو تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں جیسا آپ نےملون جملہ میں ارشاد فرمایا ہے۔ کیا اس جملہ کی کوئی دلیل دی جاسکتی ہے کہ اس طرح کا جملہ کہیں استعمال ہوا ہے مذہب کے مسلک سے کوئی ترکیب ہی نہیں بیٹھتی
میں نے یہ پوچھا کہ یہ جملہ درست ہے کہ نہیں ؟ اگر درست ہے تو ٹھیک اور اگر درست نہیں تو کیوں ؟ دلیل کی کوئی بات نہیں کی۔
جو بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات پر عمل پیراء ہوں گے
قرآن وحدیث ( یعنی اہل حدیث) پر عمل کرنے والے ؟؟
جی بیشک حق بات حیران کن ہی ہوتی ہے۔
میرے لیے حیران کن اس لیے ہے کہ ہے ہی حیران کن۔ کیا آپ کوئی مسئلہ پیش کر سکتے ہیں کہ جس میں آئمہ کا اختلاف بھی ہو اور آپ کے نزدیک سب حق پر بھی ہو۔ اور دلائل سے ثابت بھی ۔اور دلائل کا معیار اور حیثیت بھی ایک جیسی ہو۔
لیکن یہ بات ضرور حیران کن ہے کہ کوئی صبح کے وقت عصر کا وقت بتائے
کیونکہ آپ نے اس قبیل کا فرمان جاری کیا ہے۔ اس لیے آپ حیران سے حیران کن ہورہے ہیں۔ کیونکہ آپ کے بقول یوں بنے گا ایک کہے حلال ہے۔ ایک کہے حرام ہے۔ ایک کہے مکروہ ہے۔ اور ملاں کہے سب ہی حق پر ہیں۔ایک چیز ایک وقت میں حلال، حرام اور مکروہ کیسے ہوسکتی ہے۔؟ یہی تو میں آپ سے سمجھنا چاہ رہا ہوں۔ جو بات آپ کو حیرانگی میں ڈالےجارہی ہے۔
دونوں گروہ کی بات صحیح ہے اور یہ کنڈیشنل ہے اور اس بات کا مفتی ہی صحیح طریقہ سے جائزہ لے سکتا ہے
مفتی صاحب کیوں مزاق کررہے ہو ؟ ایک کہتا ہے ایک مجلس کی تین طلاقیں تین ہی ہوا کرتی ہیں اور ایک کہتا ہے نہیں ایک ہی ہوا کرتی ہے۔۔ تین کو تین اور تین کو ایک کہنے والے کیسے دونوں درست ہیں ؟ کیا دونوں کے دلائل ایک ہی حیثیت کے ہیں ؟ اگر ایسی بات ہے پھر تو شریعت میں تضاد ہوگا۔
جی تشریحات کا شکریہ آپ بھی لفظوں کا پوسٹ فرما کر بیجا ارسلان بھائی کی تاویل فرمارہے ہیں اور قیاسی گھوڑے دوڑارہے ہیں
الفاظ کی جو حقیقت ہے میں نے وہی بیان کی ہے۔ اور آپ حقیقت سے جان چھڑا رہے تھے اس لیے بیان حقیقت بھی آپ کو قیاسی گھوڑے لگتی ہے۔
اس تھریڈ میں قرآن وحدیث سے متعلق بات نہیں بلکہ مذہب یا مسلک سے متعلق بات ہورہی ہے۔
مذہب اور مسلک کی بھی بات نہیں بلکہ بات ہے
1۔ اہل حدیث کن لوگوں کو کہا جاتا ہے
2۔ حنفی کن لوگوں کو کہا جاتا ہے
3۔ اوراہل سنت والجماعت میں کون لوگ شامل ہیں۔
لفظ اہل حدیثوں نہیں ہے بلکہ اہل حدیث مستعمل ہے حدیثوں حدیث کی جمع ہے نہ کہ اہل احدیث کی
حدیثوں حدیث کی جمع مستعمل نہیں بلکہ حدیث کی جمع احادیث اور حدیثیں مستعمل ہے۔ اچھا لفظ اہل حدیث کی جمع کیا ہوگی ؟ یا بذات خود یہ ایسا لفظ ہے جو واحد تنثیہ اور جمع پر بولا جاتا ہے؟
میں نے اہل حدیث کومحدثین کی جماعت سے خارج نہیں کیا یہ کرم فرمائی تو ارسلان بھائی کی ہے جس کی سزا مجھے دی جارہی ہے ۔ ارسلان بھائی کی مراد قرآن واحادیث ہے ہی نہیں یہ آپ کی بیجا تاویل اور جانب داری ہے
ارسلان بھائی نے مبہم جملے لکھے۔ اور آپ ان الفاظ کے شارح بن کر اہل حدیث حضرات کو محدثین سےخارج کردیا۔ اس لیے آپ کو سزا دی جارہی ہے۔ کیونکہ آپ نے وہ تشریح پیش کی جو متکلم کی سوچ کے پردوں میں بھی نہیں تھی۔اور پھر آپ یہ فرمان
’’ ارسلان بھائی کی مراد قرآن واحادیث ہے ہی نہیں ‘‘ اتنے پختگی کے ساتھ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ کیا ارسلان صاحب نے آپ کو بتا دیا ہے کہ میرے جملوں کا مقصد یہ تھا۔؟
میری سمجھ صحیح ہے الحمد للہ میں تو صرف لفظوں پر سوار ہوا تھا آپنے تو پوسٹ مارٹم ہی کردیا
جہاں پوسٹ مارٹم کی ضرورت ہوتی ہے وہاں پوسٹ مارٹم ہی کیا جاتاہے۔
دیکھیے یہاں بھی آپ کیا فرمارہے ہیں اپنی جماعت کو فرقہ سے تعبیرفرمارہے ہیں جب کہ محدثین کسی فرقہ کا نام نہیں ہے یہاں آپ بھی ارسلان بھائی کی تائید فرمارہے ہیں
اہل حدیث کوئی فرقہ نہیں۔ دوسروں کے مقابلے میں فرقہ گردانا جاتا ہے۔ اس لیے فرقہ کا لفظ استعمال کیا۔ آپ کے یہ الفاظ
محدثین کسی فرقہ کا نام نہیں ہے اگر آپ فرقہ کی تعریف جان لیں تو پھر آپ کو خود پتہ چل جائے گا۔ کہ کسی صورت میں محدثین بھی فرقے میں آتے ہیں یا نہیں ؟
اور بے شک جاننا اور سمجھنا ایک ہی چیز ہے اور جیسا کہ آپنے ملون الفاظ میں فرمایا ہے کہ جو لوگ حدیث کو جانتے اور سمجھتے ہیں عمل نہیں کرتے وہ منکرین حدیث ہیں میرے علم میں یہ نیا اضافہ فرمارہے ہیں
جس طرح آپ نے لفظ ماننے سے مطلب اخذ کیا تھا کہ اہل حدیث محدثین سے خارج ہیں۔ یہاں میں نے بھی آپ کے ہی الفاظ سے ایسا مطلب نکال کر آپ کو دکھایا ہے۔ اس میں حیرانگی والی کوئی بات نہیں۔ کیونکہ جیسا مفہوم ارسلان صاحب کی عبارت سے نکال کر آپ اہل حدیث کو محدثین سے خارج کررہے تھے۔ اسی طرح کا مفہوم آپ کے ہی الفاظ میں تھا۔ اس لیے میں نے بھی وہی مفہوم جس اصول سے آپ نے نکالا نکال کر آپ کے سامنے رکھ دیا۔ اس کو آپ علم میں اضافہ سمجھیں یا پھر میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تھو تھو سمجھیں۔
اس طرح کی اصطلاح پہلی بار پڑھنے کوملی کیا آپ اس کی وضاحت فرماسکتے ہیں۔
منکرین حدیث کس کوکہتے ہیں اگر آپ واقف ہوتے تو پھر اس اصطلاح کو بھی سمجھ جاتے ۔۔ دیکھیں بھائی آج کے منکرین حدیث گروہ جو کہتے ہیں کہ فلاں حدیث قرآن کے خلاف ہے۔ اس لیے چھوڑ دو۔ فلاں خلاف قرآن ہے اس لیے چھوڑدو۔۔ ان کو کیسے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ حدیث قرآن کے خلاف ہے؟ کیا ان کو الہام ہوتا ہے؟ یا پھر وہ پہلے جانتے اور سمجھتے ہیں اور پھر خواہشات نفسانی کی تسکین کےلیے الٹا ترچھا اعتراض پیش کرکے حدیث کا انکار کردیتے ہیں۔۔امید ہے یہی وضاحت کافی ہوگی۔
لیکن اتنا عرض کردوں یہ آپ کا بہتان ہے آپ کو معلوم ہے جو جان بوجھ کر بھی عمل نہ کریں وہ لوگ کون ہوتے ہیں ۔
بھول بھلیکے اور جان بوجھ کی میں نے بات ہی نہیں کی۔۔۔آپ نے ایک عبارت سے یہ مفہوم اخذ کیا کہ اہل حدیث محدثین سے خارج ہیں۔۔ میں نے آپ کی ہی عبارت سے یہ مفہوم اخذ کیا کہ فقہاء منکرین حدیث ہیں۔ کیونکہ آپ کی عبارت بھی اس بات کا تقاضا کررہی تھی کہ اس سے یہ مفہوم نکالا جائاے۔عمل کا رد عمل تھا۔ ۔ لیکن ایک بات کہتا چلوں کہ ارسلان صاحب کی عبارت سے جو مفہوم آپ لے رہے ہیں کہ صرف ماننے والے۔ وہ غلط ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ ایک آدمی کہتا ہے میں اللہ تعالیٰ کو مانتا ہوں۔۔ کیا دوسرا ان الفاظ کی تشریح میں یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ تو بس صرف اللہ تعالیٰ کو ہی مانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل نہیں کرے گا۔؟؟
اور مزید یہ کرم فرمائی کہ فقہا کرام کو منکرین حدیث جیسے فرقہ باطلہ میں شمار کرلیا کیا آپ اپنی بات پر نظر ثانی فرمائیں گے اور رجوع فرمائیں گے۔
نظر ثانی اور رجوع آدمی کس صورت میں کرتا ہے۔؟ اس سے آپ بخوبی واقف ہونگے۔بتانے کی حاجت نہیں۔ لیکن یہاں نہ نظر ثانی کی ضرورت ہے اور نہ رجوع کی۔۔ کیونکہ آپ کے ہی جملے ایسے ہیں اس لیے یہاں پر میں آپ کے ہی الفاظ میں کہنا چاہونگا۔ کہ
’’ قارئین میں نے فقہاء کو منکرین حدیث کی جماعت میں شامل نہیں کیا یہ کرم فرمائی تو عابد بھائی کی ہے جس کی سزا مجھے دی جارہی ہے ۔عابد بھائی کی مراد احادیث پر عمل کرنے کی تھی ہی نہیں اب عابد بھائی بیجا تاویل کررہے ہیں ‘‘
میں نے جو مفہوم لیا وہ تو آپ کے نزدیک غلط اور جو آپنے بیان فرمایا وہ صحیح سبحان اللہ آپ کو داد دینی چاہیے جب کہ آپ خود تسلیم فرمارہے ہیں کہ ماننے اور سمجھنے میں جو فرق ہے وہ درست ہے تو وجہ اعترض ؟
نہ میں نے اپنے مفہوم کو صحیح کہا اور نہ میں نے آپ کے مفہوم کو صحیح کہا۔۔ بلکہ میں نے تو وضاحت کی کہ جس طرح کا مفہوم آپ ارسلان صاحب کے الفاظ سے نکال رہے ہیں۔ اسی طرح کا مفہوم آپ کے ہی الفاظ سےنکل رہا ہے۔ اس لیے قول کی تشریح قائل ہی کرے توبہتر ہوتا ہے۔ آپ نے اس پوسٹ میں فرمایا کہ
’’ ارسلان بھائی کی مراد قرآن واحادیث ہے ہی نہیں ‘‘ کیا آپ اپنے اس بیان پر ارسلان صاحب کی تصدیق کروا سکتے ہیں ؟؟
میں نے عمل سے متعلق کچھ لکھا ہی نہیں بھائی کھلی بات جو مسلمان ہے عمل بھی کرے گا ہی کمی زیادتی کا جواب دہی وہ الگ میٹر ہے یہ تو یہ بات ہوئی ’’ کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑھا بھان متی نے کنبہ جوڑا‘‘
تو جناب ارسلان صاحب نے بھی نہ جاننے کی ، نہ سمجھنے کی اور عمل نہ کرنے کی بات کی ہی نہیں۔ آپ کی طرح کھلی بات ہے جو حدیث کو مانے گا وہ اس پر عمل بھی کرے گا۔۔۔۔آپ کے ہی الفاظ نقل کررہا ہوں
’’ کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑھا بھان متی نے کنبہ جوڑا‘‘
یہ موازنہ میں نہیں کررہا ہوں نہ یہ مجھ جیسے نالائق کی یہ بساط کہ اکابرین کی درجہ بندی کروں اللہ معاف فرمائیں صرف یہ دو حضرات ہی نہیں تمام اکابرین امت ہمارے محترم ہیں ان کے جوتوں کے دھول کے برابر بھی نہیں بڑوں کے بارے لب کشائی یہ تو کچھ مخصوص لوگوں کا ہی کام ہے ۔
آپ اپنی ماقبل پوسٹ کی طرف رجوع کریں۔ اور پھر مجھے میرے سوال کا جواب دیں کہ مقام ومرتبہ کے اعتبار سے امام بخاری رحمہ اللہ افضل ہیں یا امام ابوحنیفہ ؟؟
آج ہم جو کچھ لکھ پڑھ رہے ہیں یہ سب ان برگزیدہ ہستیوں کا طفیل ہے اللہ ان تمام اکابرین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطافرمائے۔
آمین ثم آمین
(۱) اسی طرح حنفی حدیث کو جاننے والا۔
(۲)مسلکاً ہم حنفی ہیں اورحنفی وہ جن کو اہل سنت والجماعت کہا جاتا ہے
(۳)ہم تو شروع سے ہی خود کو اہل سنت والجماعت سمجھتے ہیں اسی لیے اپنے ساتھ حنفی لفظ نہیں لگاتے
میری تینوں بات میں کوئی فرق نہیں ہے اب بھی اس کا قائل ہوں اوپر واضح کرچکا ہوں کہ اہل سنت والجماعت کون ہیں
پہلے میری اس بات کا جواب دےدیں کہ جو کہے میں حنفی ہوں اس کے اس بیان سے یہ سمجھا جائے گا کہ یہ حدیث کا جاننے والا ہے ؟
اور میرا یہ کہنا حنفی نہیں کہتا دو معنیٰ کر ہیں
(۱) ایک تو ہم اپنی باطنی اصلاح کرتے ہیں اس طرح سے کہ ہم حنفی ہیں !!!! یہ گھمنڈ ہے
(۲) تفریق نہیں کرتے یہ شافعی ہے یہ مالکی ہے یہ حنبلی ہے یہ اہل حدیث ہے جو کرتے ہوں کرتے ہوں ان کا کوئی علاج نہیں
بھائی تزکیہ نفس اور تصوف وغیرہ کی بحث جس تھریڈ میں جاری ہیں وہاں ہی کریں۔
(۳) حَنْفِی اور حَنَفِیْ میں فرق ہے اس کو بیان نہیں کروں کا ایک نیا شوشہ کھڑا ہوگا۔
میں نے پوچھا تھا کہ آپ حنیفی کے بجائے حنفی کیوں لکھتے ہیں ؟ اگر حنفی کامعنی حدیث کو جاننے والا ہے تو پھر اچھا نام حدیثی ہے۔ حدیثی کو چھوڑ کر حنفی لکھا اور حنیفی کو چھوڑ کر حنفی لکھا ۔۔ جناب یہ کچھ سمجھ نہ آنے والی باتیں ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہوا آپ نے جان بوجھ کر میری مرالست کا پوسٹ مارٹم کیا نالج شییئر کی وجہ سے نہیں یہ آپ کی منفی سوچ ہے ۔
جب آپ منفی سوچ لے کر بات کرسکتے ہیں تو پھر مجھ پہ پابندی کا مقصد ؟؟
یہ انتقامی ذہن مناسب نہیں اسی وجہ سے کہا جاتا کہ کسی اللہ والے پاس کچھ وقت لگا نا چاہیے تا کہ تزکیہ نفس ہوسکے میں سمجھتا ہوں مزید دوبارہ پوسٹ مارٹم نہیں فرمائیں گے اللہ حافظ فقط والسلام
آپ کے الفاظ سےظاہر ہورہا ہے کہ آپ نے کسی اللہ والے کے پاس وقت لگایا ہوا ہے۔ تو کیا آپ کو ارسلان صاحب کے مبہم جملوں سے ایسا مطلب نکال لینا جو فریق کےلیے تکلیف دہ تزکیہ نفس اجازت دیتا ہے ؟ آپ نے بھی تو انتقامی اور منفی سوچ رکھ کر ایسا مطلب نکال لیا جو اس قابل تھا ہی نہیں کہ اس عبارت سے وہ مطلب لیا جائے۔