• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث اور حنفی

شمولیت
جنوری 27، 2013
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
0
جناب گذمسلم بھائی۔
اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے۔ مجھ جیسا کم علم آپ کی مناظرانہ طبیعت کے سامنے نہیں ٹہرسکتا نہ میں ان باتوں کا جواب دے سکتا ہوں۔ میں نے جو کہنا تھا ، وہ کہہ دیا۔ قبول کرتے ہیں تو جزاک اللہ ، نہیں کرتے تو بھی اللہ سے دعا ہے کہ آپ اور ہم سب حق کی پیروی کریں آمین۔
ان مناظرانہ بحثوں سے میری طبیعت سخت ابا کرتی ہے اور میں ان میں کبھی بھی اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔۔

اگر کسی کو یہ لگتا ہے کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ رہا ہوں تو شوق سے سمجھے۔ مجھے تو اپنے وقت کی فکر ہے ، چاہے کوئی اپنے تئیں خوش ہوتا رہے کہ اس نے کسی کو مات دے دی۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جناب گذمسلم بھائی۔
جی بھائی جان .... ایک گزارش ہے کہ گذ کی جگہ گڈ کرلیں
اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے۔
آمین ثم آمین اور آپ کے بھی
مجھ جیسا کم علم آپ کی مناظرانہ طبیعت کے سامنے نہیں ٹہرسکتا نہ میں ان باتوں کا جواب دے سکتا ہوں۔ میں نے جو کہنا تھا ، وہ کہہ دیا۔ قبول کرتے ہیں تو جزاک اللہ ، نہیں کرتے تو بھی اللہ سے دعا ہے کہ آپ اور ہم سب حق کی پیروی کریں آمین۔
دیکھیں بھائی میرا مقصد ہرانا اور بلے بلے وصول کرنا نہیں اور نہ ہی ہونا چاہیے بلکہ حق بات کو پہنچانا ہے۔ ہاں حق بات پہنچانے کےلیے کئی طریقے اختیار کیےجاتے ہیں۔ آپ ان کومناظرانہ کہیں یا کوئی اور نام دیں۔ باقی ہم پر پہنچانا فرض ہے۔ منوانا فرض نہیں۔ رب کریم نے رسول کریمﷺ کو بھی یہی پیغام دیا
يَا أَيُّهَا الرَّ‌سُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّ‌بِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِ‌سَالَتَهُ ۚ وَاللَّـهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِ‌ينَ۔ (المائدہ: 67)
’’ اے رسول(ﷺ) جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے پہنچا دیجیئے۔ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اللہ کی رسالت ادا نہیں کی، اور آپ کو اللہ تعالیٰ لوگوں سے بچا لے گا بےشک اللہ تعالیٰ کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔‘‘
ان مناظرانہ بحثوں سے میری طبیعت سخت ابا کرتی ہے اور میں ان میں کبھی بھی اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔۔
طریقہ مناظرانہ ہو یا کوئی اور۔ اگر نیت اصلاح کی ہو تو طبیعت خراب نہیں ہونی چاہیے۔ اورنہ ہی اس کو وقت کا ضیاع تصور کیاجائے۔
اگر کسی کو یہ لگتا ہے کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ رہا ہوں تو شوق سے سمجھے۔
کم از کم مجھے تو نہیں لگتا اور نہ میں کسی کےبارےمیں ایسا سوچا کرتاہوں۔
مجھے تو اپنے وقت کی فکر ہے ،
ہوسکتا ہے یہ فکر باقی لوگوں کو آپ سے بھی زیادہ ہو۔
چاہے کوئی اپنے تئیں خوش ہوتا رہے کہ اس نے کسی کو مات دے دی۔
کم از کم میں توخوش نہیں ہونگا۔ مات دنیاوی امور میں ہوتی ہے دینی امور میں اصلاح کا پہلو غالب ہونا چاہیے۔
 
Top